کاشفی
محفلین
سعودی عرب نےمودی کو اعلیٰ سول اعزاز سے نوازتے ہوئے لشکر طیبہ پر بھی پابندی لگادی
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) دوروزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانگی سے قبل سعودی عرب نے بھارتی وزیراعظم نریندرامودی کو سب سے بڑے سول ایوارڈ سے نوازدیا،یہ ایوارڈ شاہی دربارمیں عطاءکیاگیا۔
بھارت کی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ’ٹوئٹر ‘ پر لکھاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کو سعودی عرب کا سب سے بڑا سول اعزاز ’شاہ عبدالعزیز ایوارڈ‘ دیا گیا ہے۔
وزیر اعظم مودی نے سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ’عالی جاہ شاہ سلیمان بن عبدالعزیز السعود کے ساتھ عظیم ملاقات رہی، ہم لوگ بھارت اور سعودی کے درمیان مضبوط تعلقات کے لیے پابند ہیں‘، ’شکریہ سعودی عرب۔ بہت سے پروگرام میں شرکت کی جو ہمارے ملکوں کے درمیان معاشی اور لوگوں کے درمیان رابطے کو مضبوطی فراہم کرے گا‘۔
اس سے قبل دن میں مودی نے شاہ سلیمان کو بھارت آنے کی دعوت دی جنہیں انھوں نے قبول کیا۔

سعودی عرب اور امریکہ نے مشترکہ طور پر کالعدم تنظیم لشکر ِ طیبہ سے وابستہ دو گروپوں اور لوگوں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے ۔ عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کالعدم تنظیم لشکرطیبہ سے جُڑے دو گروپوں اور 4افراد پر پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب نے دہشتگردانہ سرگرمیوں کے لئے رقوم جمع کرنے والے گروپوں اور افراد کو بلیک لسٹ کر دیا ہے ۔
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم لشکرطیبہ سے تعلق کی بناءپر جن دو گروپوں کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے ان کے نام الرحمان چیئریٹی سوسائٹی اور جمعیت المدرسہ العصریہ ہیں۔بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ بلیک لسٹ کئے گئے افراد میں جیمز الیگزینڈر مک لِنٹوک جبکہ پاکستان کے عبدالعزیز نورستانی ، نوید قمر اور محمد اعجاز سرفراز شامل ہیں۔
ایکسپریس ٹریبون کے مطابق امریکی ٹریژی ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان بیسڈتنظیم الرحمان ویلفیئر آرگنائزیشن کا تعلق القاعدہ کے ساتھ رہا ہے ۔عبدالعزیز نورستانی ، جامعہ عصریہ مدرسہ ، نوید قمر اور سعودی عرب بیسڈ محمد اعجاز سفاراش پر لشکر طیبہ کو سعودی ریاست سے سفری دستاویزات اور مالی معاونت منتقل کرنے کا الزام ہے ۔یاد رہے کہ سعودی عرب اور امریکہ نے گزشتہ برس ماہ ِاپریل میں بھی مشترکہ طور پر پاکستان اور افغانستان بیسڈالفرقان فاﺅنڈیشن ٹرسٹ پر پابندیاں عائد کی تھیں۔