سعودی عرب نے اخوان المسلمین اور حزب اللہ کو دہشتگرد جماعتیں قرار دیدیا

حسینی

محفلین
۔
World-saudilist_3-7-2014_140277_l.jpg

ریاض…سعودی وزارت داخلہ نے القاعدہ، اخوان المسلمون، حزب اللہ اورشام و عراق میں سرگرم جنگجو جماعتوں کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔ ساتھ ہی بیرون ملک عسکریت پسندی میں ملوث سعودی شہریوں کو وطن واپسی کے لیے 15 دن کی مہلت بھی دی گئی ہے۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے دہشت گرد تنظیموں کی فہرست پر نظر ثانی کی ہے۔ فہرست میں مزید تنظیموں کے نام شامل کیے گئے ہیں جن میں القاعدہ، مصر کی الاخوان المسلمون، لبنان کی حزب اللہ، یمن کا الحوثی گروپ، شامی تنظیم جبہت النصرت اور شام و عراق میں اسلامی امارات نامی تنظیمیں شامل ہیں۔ ساتھ ہی ان جماعتوں سے وابستہ یا ان کے نقش قدم پر چلنے والی تنظیموں کو بھی دہشت گرد جماعتوں کی فہرست میں شامل کرنے فیصلہ کیا ہے۔ سعودی وزارت داخلہ نے بیرون ملک عسکریت پسندی میں ملوث اپنے تمام شہریوں کو اپنی سرگرمیاں روک کر پندرہ روز میں وطن واپس آنے کی مہلت دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=140277
 
حسینی

محفلین
پاکستانی میڈیا کی نالائقی پر رونا آتا ہے۔۔۔ آپ آج کے تمام عربی اخبار اور ویب سائٹس دیکھ لیں۔۔ یہ حزب اللہ لبنان والی حزب اللہ نہیں ہے۔ بلکہ سعودیہ کے اندر موجود حزب اللہ نامی تنظیم ہے جس کو دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔ لیکن پاکستان میں بڑے بڑے اینکرز اور تجزیہ کار جیسے انصار عباسی اور حامد میر جیسے لوگ آکر حزب اللہ لبنان کے اوپر تجزیے کر رہے ہیں۔ اسی سے معلوم ہوتا ہے پاکستان میں میڈیا کا کردار خصوصا بین الاقوامی معاملات پر کیا اور کتنا ہے۔
بہر حال بہت افسوسناک خبرہے۔ خصوصا اخوان اک اہم اسلامی تنظیم ہے۔ سیاست میں اس کا اہم کردارہے۔ اس کو دہشت گرد قرار دینا افسوسناک ہے۔
شام میں موجود دہشت گرد تنظیموں کو اک طرف سے اسلحہ اور پیسے فراہم کرنا اور دوسری طرف سے زبانی کلامی ً مذمت منافقت کے علاوہ کچھ نہیں۔
 
دونوں ہی دھشت گرد ہیں
لبنان والی حزب اللہ کو تو پہلے ہی دھشتگرد قراد دیا جاچکاہے۔ یہ تنظیم تو پہلے ہی مسلمانوں کے خون کی پیاسی ہے
 
اور دنیا بھر کی دہشت گردی کی جڑ اور باپ سعودی عرب کے بارے آپ کا کیا خیال ہے؟؟
دنیا بھر کے دہشت گردوں کو سعودیہ سپورٹ کرتا ہے۔ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی اور کشت وخون میں بھی یہ "برادر" ملک بالواسطہ برابر کا شریک ہے۔
شام میں انسانیت کو شرمندہ کرنے والی النصرہ فرنٹ اس کی لے پالک ہے۔ پاکستان میں خودکش بمبار برآمد کرنے والے مدارس کو سعودیہ فنڈنڈ کرتا ہے۔
جبکہ
حزب اللہ لبنان ایک مقاوم اور سیاسی پارٹی بھی ہے۔ اس کو لبنان میں بھرپور عوامی تائید حاصل ہے۔ اسمبلی میں اس کی سیٹیں اور کابینہ میں وزرا ہیں۔ آپ اتنے لوگوں کو دہشت گرد ٰ نہیں کہہ سکتے۔ اگر دہشت گرد تنظیم ہوتی تو لبنان میں الیکشن لڑنے کی اجازت ہی نہ ہوتی۔ لبنان کے لوگ حزب اللہ کی ممنون ہے کہ اسرائیل کے نجس وجود کو اس ملک سے نکال دیا اور اب بھی ملک کے فرنٹ دفاع پر حزب اللہ کھڑی ہے۔
 
زیک

مسافر

بےشک سعودیہ دہشتگردوں کا حامی ہے اور حزب اللہ دہشتگرد تنظیم ہے
 
حسینی

محفلین
بےشک سعودیہ دہشتگردوں کا حامی ہے اور حزب اللہ دہشتگرد تنظیم ہے

اور یقینا پھر حزب اللہ کو ووٹ دینے والے سارے لبنانی بھی دہشت گرد قرار پائیں گے۔ حزب اللہ نے آج تک صرف اور صرف اپنے دفاع میں ہتھیار اٹھایا ہے۔ اگر آج شام میں جا کر حزب اللہ نہ لڑتی تو کل کو یہ سفاک دہشت گرد جنوب لبنان میں ان کے ٹھکانوں تک پہنچتے۔ ویسے ابھی بھی جنوب لبنان کو کم نشانہ نہیں بنایا گیا۔ کتنے خودکش کئے گئے۔ مولا علی علیہ السلام کا نہج البلاغہ میں قول میں ہے کہ دشمن کے اپنے علاقوں میں داخل نہ ہونے دو۔۔ ورنہ وہ تباہی مچا دیں گے۔
 
جی مجھے علم ہے آپ ایران، حزب اللہ وغیرہ کے بارے میں کچھ نہیں سن سکتے۔
 
arifkarim

معطل
لبنان کے لوگ حزب اللہ کی ممنون ہے کہ اسرائیل کے نجس وجود کو اس ملک سے نکال دیا اور اب بھی ملک کے فرنٹ دفاع پر حزب اللہ کھڑی ہے۔
ہاہاہا! اسرائیل نے سنہ 2000 کے بعد خود ہی لبنان سے انخلاع کا فیصلہ کیا تھا۔ آپکی حزب اللہ 20 سال تک اپنی طاقت کے بل بوتے پر یہ حدف حاصل کرنے میں ناکام رہی:
http://en.wikipedia.org/wiki/1982-2000_South_Lebanon_conflict#2000:_Israeli_withdrawal
 
arifkarim

معطل
جی مجھے علم ہے آپ ایران، حزب اللہ وغیرہ کے بارے میں کچھ نہیں سن سکتے۔

اگر آپ امریکی اور اسرائیلی میڈیا سے ذرا ہٹ کر حزب اللہ پر ریسرچ کریں تو معلوم ہوگا کہ لبنان پر اسرائیلی جارحیت سے قبل حزب اللہ کا کوئی وجود ہی نہیں تھا! بقول سابقہ اسرائیلی وزیر اعظم:
Commenting on the issue in 2006 Ehud Barak, the former Israeli prime minister, stated, "When we entered Lebanon ... there was no Hezbollah. We were accepted with perfumed rice and flowers by the Shia in the south. It was our presence there that created Hezbollah".[42]
Norton, Augustus (2009). Hezbollah: A Short History. Princeton University Press. p. 33. ISBN0-691-13124-4.​
 
arifkarim

معطل
جی ہاں بات اگر اندھے تعصب کی وجہ سے نہ ہو۔۔ پختہ دلیل سے ہو تو ہر کوئی نہ صرف سنتا ہے بلکہ قبول بھی کرتا ہے۔
دلیل میں نے اوپر پیش کر دی ہے کہ حزب اللہ کیوں وجود میں آئی۔ لیکن حزب اللہ ایک خودمختارانہ تحریک کی بجائے ایک اسلامی دہشت گرد تنظیم بن چکی ہے۔ اور ایرانی اسلامی حکومت کی اسکو حمایت حاصل ہے۔ لبنان کی اپنی آزاد قومی فوج کے موجود ہونے کے باوجود حزب اللہ جیسی دہشت گرد تنظیم کا کیا جواز بنتا ہے؟ یہ تو ایسا ہی ہے کہ ہم کشمیر کے بارڈر پر طالبان، لشکر جھنگوی جیسی اسلامی دہشت گرد تنظیموں کو تعینات کر دیں اور پاک فوج کا وہاں سے انخلا کر دیں؟ :)
 
حسینی

محفلین
ہاہاہا! اسرائیل نے سنہ 2000 کے بعد خود ہی لبنان سے انخلاع کا فیصلہ کیا تھا۔ آپکی حزب اللہ 20 سال تک اپنی طاقت کے بل بوتے پر یہ حدف حاصل کرنے میں ناکام رہی:
http://en.wikipedia.org/wiki/1982-2000_South_Lebanon_conflict#2000:_Israeli_withdrawal

اسرائیل جیسا خبیث ملک اور لبنان سے بغیر کسی وجہ کے انخلاء کا فیصلہ۔۔۔ آپ کی عقل مانتی ہے کیا؟؟
یہ حزب اللہ کی مقاومت ہی تھی کہ اسرائیل کو انخلاء کرنا پڑا۔۔۔ ورنہ کوئی بھی ملک کسی ملک سے اپنا قبضہ آسانی سے نہیں چھوڑتا۔۔۔
اگر آج حزب اللہ نہ ہوتی تو فلسطین کی طرح آدھے سے زیادہ لبنان پر اسرائیل کا قبضہ ہوتا۔
حزب اللہ کا اسلحہ آج تک ملک اور عوام کے دفاع کے علاوہ کہیں استعمال نہیں ہوا۔۔
حزب اللہ ایک وسیع نیٹ ورک کا نام ہے۔۔۔ جس کے اسکولز بھی ہیں، کالجز بھی، یونیورسٹیز، ہسپتالیں، فلاحی ادارے، ٹی وی چینلز، اور بہت کچھ۔
لبنان کی حکومت اور پارلیمنٹ میں یہ حصہ دار ہیں۔
حزب اللہ طالبان ظالمان کی طرح نہیں۔۔۔ جن کا کام سوائے خوکش حملوں، گلے کاٹنے، انسانی اعضاء کاٹنے کے علاوہ کچھ نہیں، اور جن کی زبان گولی اور بارود کے علاوہ کچھ نہیں۔ تہذیب اور ثقافت کا نام جنہوں نے کبھی سنا ہی نہیں۔
لہذا فرق ملحوظ رہے۔
 
حماس نامی اسلامی دہشت گرد سنی تنظیم کے اسکولز بھی ہیں، کالجز بھی، یونیورسٹیز، ہسپتالیں، فلاحی ادارے، ٹی وی چینلز اور فلسطین کی پارلیمنٹ و حکومت میں یہ حصہ دار ہیں۔ 2004 میں اسرائیل نے خود ہی غزہ کی پٹی سے انخلاء کا فیصلہ کیا تھا اور تمام صیہونی آبادیوں کو وہاں سے ہٹا دیا تھا:
http://en.wikipedia.org/wiki/Israel's_unilateral_disengagement_plan
 
بات پھر وہی ہے۔۔۔۔۔ اسرائیل جیسا خبیث اور غاصب ملک اپنی مرضی سے زمین کا قبضہ چھوڑ دے نا ممکن ہے۔۔۔ اور کوئی ذی عقل اس کو تسلیم نہیں کرتا۔
یقینا حماس نے اس کو مجبور کیا ہے انخلاء پر۔۔۔
حماس آپ کے نزدیک دہشت گرد ہے۔۔۔ لیکن اکثر مسلمانوں کے نزدیک حماس ایک مقاومتی اور جہادی تنظیم ہے۔۔۔ اور اسرائیل کے خلاف اس کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔
 
arifkarim

معطل
بات پھر وہی ہے۔۔۔ ۔۔ اسرائیل جیسا خبیث اور غاصب ملک اپنی مرضی سے زمین کا قبضہ چھوڑ دے نا ممکن ہے۔۔۔ اور کوئی ذی عقل اس کو تسلیم نہیں کرتا۔
یقینا حماس نے اس کو مجبور کیا ہے انخلاء پر۔۔۔
حماس آپ کے نزدیک دہشت گرد ہے۔۔۔ لیکن اکثر مسلمانوں کے نزدیک حماس ایک مقاومتی اور جہادی تنظیم ہے۔۔۔ اور اسرائیل کے خلاف اس کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔

اسرائیل نے ایسی کونسی خباثت کردی ہے جس سے آپ اسقدر نالاں ہیں؟ اگر اسرائیل کو پتا ہوتا کہ حماس جیسی دہشت گرد تنظیم غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لے گی تو وہ 2004 میں کبھی غزہ سے انخلاء نہ کرتے۔
 
ہاہاہا۔۔۔۔ اسرائیل نے کوئی خباثت نہیں کی جناب۔۔ مسلمانوں پر احسانات ہی احسانات کئے ہیں۔
ہمارا نظریہ یہ ہے کہ اسرائیل ، امریکہ اور بریطانیہ کی ناجائز اولاد ہے۔۔۔ جس کو اس نے حرام طریقے سے مسلمانوں کی سرزمین پر پیدا کیا تھا۔۔۔ اسرائیل عالم اسلام کے قلب پر اک ناجائز اور خطرناک ومضر غدود کی مانند ہے جس کو جلد از جلد کاٹ پھینکنا انتہائی ضروری ہے۔۔ اس خبیث اور غاصب مملکت کا ہاتھ ہزاروں مسلمانوں کے قتل سے رنگین کے ہونے کے علاوہ مسجد الاقصی مسلمانوں کے پہلے قبلہ کی بے حرمتی اور اس پر ناجائز قبضہ بھی اس کے کالے کرتوت ہے۔ آج بھی سینکڑوں بے گناہ فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں ہیں۔
 
فرخ

محفلین
آپس میں جھگڑا کرنے کی بجائے یہ کیوں نہیں سوچتے کہ مسلمانوں کی اس آپس کی بے وقوفیوں کا سب سے زیادہ فائدہ کس کو پہنچ رہا ہے۔۔ کیا اسرائیل، امریکہ ، روس اور برطانیہ سب سے زیادہ فائدہ نہیں اُٹھا رہے؟

جہاں تک شام کا تعلق ہے، تو بشارالاسد کا عام اور غیرمسلحہ، اپنے ہی ملک کے مسلمانوں پر ظلم و ستم کے ثبوت بہت پہلے سے موجود ہیں، بلکہ کچھ وڈیوز کی شکل میں آج بھی انٹرنیٹ پر موجود ہیں۔ اس کے اور اسکے باپ کے ظلم و ستم کا ہی نتیجہ کہ ہے آج وہاں بھی بغاوت کے نتیجے میں جنگ جاری ہے۔۔ حالانکہ اگر یہ حرامی بشارالاسد اقتدار سے چمٹا رہنے کی بجائے ڈھنگ سے اپنے لوگوں کی بات مانتا تو مسلمانوں کے دشمنوں کو موقع نہ ملتافائدے اُٹھانے کا۔

جہاں ایران روس کی حمایت اور سپورٹ کے ساتھ بشارالاسد کی دھشت گردی کو سپورٹ کرتا ہے، وہیں سعودی عرب امریکہ کی حمایت اور سپورٹ کے ساتھ باغیوں کو سپورٹ کرتا ہے۔۔ یہ جنگیں دراصل امریکہ اور روس کا میدان ہیں۔۔ مسلمانوں کو اپنے بے وقوف حکمرانوں کی غداری کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔۔۔
 
Top