سعودی عرب کی جے ایف 17 میں دلچسپی

اسلام آباد : سعودی عرب نے پاکستان جے ایف 17 طیارے خریدنے میں دلچسپی ظاہر کر دی ۔امریکی میڈیا کے مطابق جے ایف 17 تھنڈر طیارے پاکستان اور چین مشترکہ طور پر بناتے ہیں، پاکستان نے سعودی عرب کو جے ایف 17 تھنڈر طیارے ملکر بنانے اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کی پیشکش کر دی ۔

http://www.naibaat.pk/?p=74771~5
 

شمشاد

لائبریرین
آجکل کے بگڑے ہوئے حالات میں بھی پاکستان دفاعی پیداوار میں اچھی خاصی کمائی کر سکتا ہے۔ تو سازگار حالات میں کیا کچھ ہو سکتا ہے اس کے متعلق حکومت کو سنجیدگی سے سوچنا چاہیے۔
 

سید زبیر

محفلین

سرکار،کیا زبیر نکما اور کیا اُس کی رائے ۔۔یہ حقیقت ہے کہ دفاعی خود انحصاری اسی وقت ہمیں نصیب ہوئی جب ملک کے سربراہ نے "جس رزق سے پرواز میں آتی ہو کوتاہی" لکھی اور مسلح افواج کے سربراہان نے امریکی امداد سے آزادی کا سوچا اور نئی جہتیں تلاش کیں۔ امریکہ کی محتاجی ہی سے ہم کمزور ہوتے جارہے ہیں ۔دفاعی سامان کی تیاری میں ہم کافی حد تک خود کفییل ہوگئے ہیں ۔نہ صرف دفاعی سامان کی برامدات بلکہ دفاعی طیاروں کی اوورہالنگ ،و مرمت وغیرہ کرکے خطیر زر مبادلہ کمایا جا رہا ہے الحمدللہ۔ ایک دفعہ پھر ہمیں امریکہ پر انحصاری کو ختم کرنا ہوگا اور اُسے پیار سے سمجھانا ہوگا کہ Friends not Master

images_zps4a473467.jpg
 
آخری تدوین:
Top