محترم بھائیو،@ایچ اے خان
ساجد قیصرانی عسکری @
محمد امین
گزارش ھے کہ یہ جو لکھا جا رہا ھے کہ سعودی عرب کی سڑکوں پر پاکستانی گداگروں کا راج میں اس سے بلکل بھی اتفاق نہیں کروں گا کہ یہ لوگ صرف مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ہی پائے جاتے ہیں ھم نے سعودی عرب کے باقی شہروں میں کوئی پاکستانی گداگر کبھی نہیں دیکھا۔دوسری بات کہ یہاں صرف وہ لوگ ھی نہیں ھوتے جن کو آپ پاکستانی کہہ یا سمجھ رھے ھیں بلکہ اور بھی ملکوں کے لوگ ھوتے ھیں صرف یہ لوگ آپ کو زیادہ اس لئے نظر آتے ھیں کہ اردو زبان کی وجہ سے یہ زیادہ تر آپ ھی لوگوں سے مانگتے ھیں کہ ھم وطن سمجھ کر کچھ دے دیں گے۔
باقی رھی بات ان کے پاکستانی ھونے کی تو ان میں سے بہت کم ایسے ھیں جو پاکستانی ھیں باقی وہ لوگ ھیں جو بھٹو دور میں ایک معاہدے کے تحت یہاں آ کر آباد ھوئے تھے اور اب یہاں کے شہری ھیں ان میں پاکستان سے آئے ھوئے لوگ بھی ھوں گے مگر بہت کم تعداد میں۔اور خصوصاّ غار حرا کے پاس سب ھی وہی لوگ ھیں جو یہاں کے ھیں پاکستانی نہیں۔
بہرحال ھم اس فعل کی تائیتد نہیں کر رھے مگر اس میں سب اردو بولنے والوں کو پاکستانی کہنا یا سمجھنا غلط ھو گا۔