سعید اجمل کا تیسرا!

نبیل

تکنیکی معاون
حوالہ: بی بی سی اردو ڈاٹ کام

پاکستان کے آف سپنر ثقلین مشتاق نے دوسرا ڈلیوری متعارف کروائی تھی، اور اب تیسرا بھی سامنے آ چکی ہے۔ انگلینڈ کے بلے باز سعید اجمل کے تیسرا کا سامنا کرنے کی تیار کر رہے ہیں۔
انگلش بیٹنگ کوچ گراہم گوچ نے کہا ہے کہ وہ پاکستانی سپنر سعید اجمل کی ممکنہ ڈلیوری ’تیسرا‘ سے پریشان نہیں ہیں لیکن پاکستان کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کا فیصلہ سپنروں کو کھیلنے کی صلاحیت پر ہو گا۔
دبئی میں پی سی بی الیون کے خلاف میچ کے دوران انگلش بیٹسمین پاکستانی سپنروں کے سامنے مشکلات کا شکار رہے ہیں اور نوجوان پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ نے انگلینڈ کے پانچ کھلاڑی آؤٹ کیے۔ انگلش اوپنر ایلسٹر کک کے علاوہ کوئی دوسرا بیٹسمین سپنروں کو اعتماد کے ساتھ نہیں کھیل سکا۔

مکمل خبر پڑھیں۔۔
 
محمد امین

لائبریرین
7 وکٹس ۔۔۔۔۔۔ واہ۔۔۔ تیسرا کروائی تھی کیا اس نے؟ مجھے سمجھ نہیں آئی تیسرا کونسی گیند ہوتی ہے
 
نبیل

تکنیکی معاون
کرک انفو پر انگریز کمنٹیٹرز کا تبصرہ سامنے آیا تھا کہ سعید اجمل کہنی کو خم دیتا ہے اور اسے چھپانے کے لیے آستین اوپر رول کر لیتا ہے۔ :rollingonthefloor:
انگریزوں کو بھی بہانہ چاہیے افواہوں کا بازار گرم کرنے کے لیے۔ اگر یہ انگلینڈ ہوتا تو ٹیبلائڈز کے ضمیمے نکل چکے ہوتے اس بات پر۔
 
ہاہاہاہاہا۔۔۔۔
 
ابوشامل

محفلین
اب دیکھنا ہے کہ سعید دوسری اننگز میں کیا کرتا ہے۔ میرے خیال میں یہاں اس کا کردار زیادہ اہم ہے کیونکہ انگلستان اگر 200 کا ہدف دینے میں کامیاب ہو گیا تو پاکستان کے لیے چوتھے پانچویں روز کام مشکل ہو جائے گا۔ بہرحال میچ میں آب بھی پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہے۔
 
Top