سعید احمد اختر ::::: یہ حادثہ بھی تو کُچھ کم نہ تھا صبا کے لِیے ::::: Saeed Ahmad Akhtar

طارق شاہ

محفلین

غزلِ


یہ حادثہ بھی تو کُچھ کم نہ تھا صبا کے لِیے
گُلوں نے کِس لِیے بوسے تِری قبا کے لِیے

وہاں زمِین پہ اُن کا قدم نہیں پڑتا
یہاں ترستے ہیں ہم لوگ نقش پا کے لِیے

تم اپنی زُلف بکھیرو، کہ آسماں کو بھی !
بہانہ چاہیے محشر کے اِلتوا کے لِیے

یہ کِس نے پیار کی شمعوں کو بَد دُعا دی ہے
اُجاڑ راہوں میں جلتی رہیں سدا کے لِیے

ابھی تو آگ سے صحرا پڑے ہیں رستے میں
یہ ٹھنڈکیں ہیں فسانے کی اِبتدا کے لِیے

سُلگ رہا ہے چمن میں بہار کا موسم
کسی حَسِین کو آواز دو خدا کے لِیے

سعید احمد اختر

https://en.wikipedia.org/wiki/Saeed_Ahmad_Akhtar
 

نور وجدان

لائبریرین
وہاں زمِین پہ اُن کا قدم نہیں پڑتا
یہاں ترستے ہیں ہم لوگ نقش پا کے لِیے

تم اپنی زُلف بکھیرو، کہ آسماں کو بھی !
بہانہ چاہیے محشر کے اِلتوا کے لِیے


بہت خوب انتخاب ہے ! یہ شعر اچھے ہونے کے ساتھ مبالغے کی انتہا پر ہیں
 
Top