سفرنامہ از حسن نثار(ناروے)

قیصرانی

لائبریرین
اس دھا گے میں حسن نثا ر صاحب کے سفر نامے سے زیادہ بات سفر پر ہو گئی ہے ، ویسے ہم جیسے کرپٹ ملک کے شہریوں کے سامنے جب کوئی کرپشن فری، یا ویلفئر اسٹیٹ کی بات کرتا ہے تو یوں لگتاہے جیسے الف لیلی کی داستان میں سے کوئی قصہ چھیڑ بیٹھا ہو۔ اچھا تو دوستو تم اپنی فردوس بریں کی داستانیں سناو ہم فی الحال "اسلامی جمہوریہ"پر ہی اکتفا کرتے ہیں۔
کرپشن فری واقعی ایک الف لیلوی داستان ہوگی۔ یہاں بھی کرپشن ہوتی ہے، لیکن انتہائی کم، اور یہاں کرپشن پر اکڑنے والے بھی نہیں ملتے
 

arifkarim

معطل
کرپشن فری واقعی ایک الف لیلوی داستان ہوگی۔ یہاں بھی کرپشن ہوتی ہے، لیکن انتہائی کم، اور یہاں کرپشن پر اکڑنے والے بھی نہیں ملتے

جی ہاں یورپ میں امریکہ کے مقابلہ میں کرپشن بہت کم ہے۔ امریکہ میں تو کرپشن انکے نظام کا حصہ ہے۔ جبھی تو وہاں 1 فیصد لوگ 36 فیصد قومی دولت پر قابض ہیں:
http://money.howstuffworks.com/one-percent-control-third-of-wealth.htm
 

arifkarim

معطل
کسی خاص سازش کے تحت حسن نثار کا پروگرام میرے مطابق جو انکے دورہ ناروے کے معاً بعد نشر ہوا کا ابتدائی حصہ ویڈیو اپلوڈر نے حذف کر دیا تھا۔ جیو کے غداروں نے اسکا مکمل حصہ یہاں اپلوڈ کر دیا ہے۔ اسلام پسند قوتیں یہ کافرانہ پروگرام دیکھنے سے گریز کریں۔ انکے جذبہ ایمانی کو سخت خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ وزارت ایمان پاکستان :)

قیصرانی
زیک
 

arifkarim

معطل
ناروے کی سیر کا ارادہ ہے مگر میں ایک ملک میں ایک دو ہفتے لگاتا ہوں اسلئے معلوم نہیں کب ناروے کی باری آئے۔
"جب" ناروے کی بالآخر باری آجائے گی تو نستعلیق کرننگ پر کام بھی آپ سے شرف ملاقات کے دوران وصول کر لوں گا :) تب تک رب رکھا! :)
 

تہذیب

محفلین
حسن نثار بہت اچھا لکھتا ہے۔ شکر ہے کہ عطاء الحق قاسمی کے بعد بھی کوئی ادیب ناروے گیا ہے :)
عنوان میں برائے کی جگہ کاما لگا دیں۔ برائے کا شاید مطلب ہے "کے لئے"
اور ہاں، شیئرنگ کا شکریہ :)
ویسے میں دو بار ناروے جا چکا ہوں، ایک بار انتہائی شمال اور ایک بار انتہائی جنوب :)
لاہور کے ماہنامہ "حکایت" کے مدیر عنایت اللہ مرحوم بھی ناروے گئے تھے اور انہوں نے " ناروے میں پاکستان" کے نام سے اپنے سفر اور قیام کی روداد لکھی تھی
 

ماسٹر

محفلین
آج سے 25 سال قبل چند گھنٹوں کے لیے DRAMMEN جانے کا اتفاق ھوا تھا۔
گول گھومنے والی سرنگ SPIRAL ایک بہت انوکھی چیز لگی تھی ۔
 

arifkarim

معطل
گول گھومنے والی سرنگ SPIRAL ایک بہت انوکھی چیز لگی تھی ۔
SPIRAL سے ہمارے شہر کا ایک نظارہ:
6297774435_f813629c10_b.jpg
 
Top