تعارف سلام اہل محفل - عاتقہ

عاتقہ

محفلین
میرا نام عاتقہ ہے
میری تعلیم ایم اے اردو ہے
میرے دوپیارے بچے ہیں
اردو سے محبت جنون کی حد تک ہے
تمام شعرا کو پڑہتی ہوں
کسی سے بیر نہیں ہے
ایک سہیلی نے محفل کا پتہ دیا

یہاں آکر محسوس ہوتا ہے
کہ میں جو کہنا یا لکھنا چاہتی ہوں
وہ صرف یہاں ہی ممکن ہے
فرق صرف اتنا ہے کہ گھر بیٹھے اک پورا معاشرہ میرے سامنے ہے

عاتقہ
 

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل میں خوش آمدید

بہت اچھا لگا کہ اردو سے محبت کرتی ہیں۔
آپ کی سہیلی کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہیے جس نے آپ کو یہاں کا پتہ دیا۔ کیا وہ بھی اس محفل کی رکن ہیں۔

پوری امید ہے آپ اس محفل سے لطف اندوز ہوں گی۔
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید عاتقہ۔۔۔ ویسے یہ نام کچھ عجیب لگا۔ آنحضرت ٔکی پھوپھی کا نام عاتکہ تھا۔ (یہی میری بڑی بہن کا بھی نام ہے)۔ یا عتیقہ سنا ہے۔۔
بہر حال اچھا لگا یہاں آئیں، امید ہے کہ انجوائے کریں گی
 

زونی

محفلین
خوش آمدید عاتقہ ،ہمیں بھی اردو سے تھوڑی تھوڑی یعنی واجبی سی محبت ھے :grin:،امید ھے آپکا وقت یہاں اچھا گزرے گا۔:)
 

بلال

محفلین
محفل پر خوش آمدید۔۔۔ امید ہے یہاں آپ کا اچھا وقت گزرے گا اور بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملے گا۔۔۔ اللہ تعالٰی آپ کو خوشیاں نصیب فرمائے۔۔۔ آمین
 

ماوراء

محفلین
خوش آمدید عاتقہ۔ (میری کزن کا نام عاتکہ ہے۔ لیکن وہ ق کے بجائے ک لکھتی ہے۔ کیا یہ ایک جیسے نام ہیں۔ یا دو مختلف نام ہیں؟)
 
Top