معاویہ منصور
محفلین
یاران محفل کی زندہ دلی اور مہمان نوازی کھینچ ہی لائی تبھی آپ سے ہم کلام ہوں۔ گویا آیا نہیں ہوں، لایا گیا ہوں۔ ویسے تو اس بزمِ کائنات میں بھی ہر کوئی لایا ہی جاتا جاتا ہے، البتہ ’نہ اپنی خوشی آئے نہ اپنی خوشی چلے‘ والا معاملہ ہوتا ہے۔ یہاں آنا تو خوشی سے ہے، جانے کا کسے پتا!
بات تعارف کی ہے، نام پتہ تو آپ کو معلوم ہی ہے، لوحِ محفل پہ مکرر کیا تحریر کرنا۔ تدریس پیشہ ہے اور لکھنا مشغلہ، اب اس سے آگے کیا کہوں! یوں بھی تعارف میں تعریف آ جاتی ہے اور اپنی تعریف میاں مٹھو کیا کرتے ہیں، سو رہنے دیجئے۔
یہ تو نہیں کہہ سکتا خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے، ہاں اتنا کہے دیتا ہوں تیری محفل میں آ ہی گیا ہوں، دیکھئے قسمت لے جاتی ہے کہاں تک۔ آپ کہہ سکتے ہیں ہماری محفل میں دیوانوں اور فرزانوں کا گزر کہاں، تو کہہ ڈالئے۔ فرزانوں کو تو عادت ہے سنگ سہنے کی، پھول بھلا کون پیش کرتا ہے۔
بات دور چلی گئی، کہنا یہ تھا آپ کی محفل میں حاضر ہوں۔ بھلے ان راہوں میں پھول کھلے ہوں یا خار بچھے ہوں۔