تعارف سلام عرض ہے

خوش آمدید جناب نہال صاحب، اپنے بارے میں مزید معلومات دیجیے۔ کس شعبے سے تعلق ہے، شعر ہی کہتے ہیں یا نثر کو بھی مار رکھا ہے؟
 
KwULv.png
 
السلامُ علیکم
اس والہانہ استقبال اور گرم جوشی کا بہت بہت شکریہ۔۔۔۔ آپ دوستوں نے احقر کے بارے میں کچھ بنیادی سوالات بھی پوچھے ہیں جن کے جواب میں عرض ہے کی میرا تعلق شعبہ تدریس سے ہے اور دی سٹی اسکول کے نارتھ ناظم آباد اے لیول میں اپنے فرائض بحیثئت ہیڈ ماسٹر سر انجام دے رہا ہوں۔ ادب سے لگاؤ زمانہ طالب علمی سے رہا ہے اور کچھ لکھنے ک کوشش بھی کر لیتا ہوں۔ بنیادی طور پر غزل کو ہی اظہارَ رائے کے لیے استعمال کیا ہے لیکن کچھ منظومات بھی رقم کی ہیں۔جو آپ تمام دوستوں کی خدمت میں گاہے بگاہے پیش کروں گا اور آپک آرا‘ کا منتظر رہوں گا۔
 
بدذات
سنو جو بھوک ہوتی ہے
بہت سفاک ہوتی ہے
کسی فرقے کسی مذہب سے اس کاواسطہ کیسا

تڑپتی آنت میں جب بھوک کا شعلہ بھڑکتا ہے
تو وہ تہذیب کے بے رنگ کاغذ کو
تمدن کی سبھی جھوٹی دلیلوں کو
جلا کر راکھ کرتا ہے
نظر بھوکی ہو تو پھر چودھویں کا چاند بھی روٹی سا لگتا ہے
خودی کا فلسفہ ۔۔۔جھوٹی دلیلیں سب شرافت کی
محض بکواس لگتی ہیں۔۔۔۔

حقیقت میں یہی سب سے بڑا سچ ہے
کہ یہ جو بھوک ہوتی ہے
بڑی بدذات ہوتی ہے
شاہد اقبال نہال
 
Top