تعارف سلام

سلام
بہت ہمت کرکے لکھ رہاہوں یہاں۔ امید ہے کہ اپ لوگ نیا سمجھ کر غلطیوں سے درگزر کریں گے۔ باقی تعارف کے صفحات اور جواب در جواب دیکھ کر تاثر تو یہی ملتاہے۔ بہت امید ہے کہ مایوس نہ ہونگا۔
میرا نام ہمت علی ہے اور یہ میرے دادا کا رکھا ہواہے۔اور میں کوشش کرتا ہوں کہ میرے نام کے ساتھ لگا ہوا “علی“ کی لاج رکھ لوں۔
کچھ جوبیاں‌تو موجود نہیں‌ہیں اور خرابیان بہت ہیں ۔ اگر بتادیں تو اپ مجھ کو بینڈ نہ کردیں
میں اپ سب کا دوست ہوں اور اپ سب لوگوں‌کی دعا اور مدد کا طالب ہوں۔
میرا سلام قبول ہو۔
 
ماوراء

محفلین
وعلیکم السلام !

اور آپ کو خوش آمدید!!

افتخار بھائی آ جائیں۔۔لیکن سوالات ذرا دھیان سے پوچھئے گا۔۔ :p
 
الف نظامی

لائبریرین
ہمت علی نے کہا:
سلام
بہت ہمت کرکے لکھ رہاہوں یہاں۔ امید ہے کہ اپ لوگ نیا سمجھ کر غلطیوں سے درگزر کریں گے۔ باقی تعارف کے صفحات اور جواب در جواب دیکھ کر تاثر تو یہی ملتاہے۔ بہت امید ہے کہ مایوس نہ ہونگا۔
میرا نام ہمت علی ہے اور یہ میرے دادا کا رکھا ہواہے۔اور میں کوشش کرتا ہوں کہ میرے نام کے ساتھ لگا ہوا “علی“ کی لاج رکھ لوں۔
کچھ جوبیاں‌تو موجود نہیں‌ہیں اور خرابیان بہت ہیں ۔ اگر بتادیں تو اپ مجھ کو بینڈ نہ کردیں
میں اپ سب کا دوست ہوں اور اپ سب لوگوں‌کی دعا اور مدد کا طالب ہوں۔
میرا سلام قبول ہو۔
خوش آمدید ہمت علی
آپ نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کی بات فرمائی توعلامہ اقبال کی یہ شعر یاد آگیا
دار و سکندر سے وہ مردِ فقیر اولی
ہو جسکی فقیری میں بوئے اسداللہی
اللہ تعالی ہم سب کو حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے نقشِ قدم پہ چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔
 
فورم میں خوش آمدید ہمت بھائی، بس اب ہمت کرکے آتے رہئے گا کہ آپ کا مفصل انٹر ویو کرسکیں۔ دوستی کی دعوت شکریے کے ساتھ قبول فرمائی جاتی ہے۔
 
سلام
فطرتاً شرمیلا انسان ہوں۔ مگر اپ لوگوں جیسے اچھے انسانوں سے جھجھک کیسی۔ اپ لوگ اردو کی بہت خدمت کررہے ہیں۔ اللہ اپ لوگوں کو خوش رکھے۔
امین
 
سلام
اب تو اہی گیا تو تھوڑا سا مزید تعارف۔
میں پی ایچ ڈی کا طالبعلم ہوں اور میرا موضوع ماحولیاتی سائنس ہے۔ اردو سے میرا قلبی تعلق ہے اس لیے اپ لوگوں کا فورم بہت پسند ایا۔
 
رضوان

محفلین
وعلیکم سلام آپکی ہمت کی داد دی جاتی ہے اور آپ بھی دوسروں کی ھمت بندھواتےرھیئے (صحیح محاورہ ھمت کھولنا ھونا چاھیئے تھا بہرحال بزرگوں نے کہا ھے تو صاد کرتے ھیں قدماء نے باقی کونسے کارہاے نمایاں سرانجام دیئے؟ ھماری شکلوں کو دیکھ کر بتایئے)
 
رضوان معاون
اپ تو چڑھے ڈورے چلے ارہے ہیں۔ اتنی دیر سے اپ جناب کررہا ہوں مگر لگتا ہے کہ موڈ میں انا ہی پڑے گا۔
 
یہ بہت پہلے لکھا تھا جب یہاں‌ پہلی مرتبہ لکھنا شروع کیا تھا۔
اگر کوئی اپ مزید کوئی سوال کرنا چاہتے ہیں تو پھر حاضر ہوں۔
 
شمشاد

لائبریرین
پی ایچ ڈی کہاں تک پہنچی؟ ابھی کتنا عرصہ باقی ہے مکمل ہونے میں؟
مکمل ہونے کے بعد کہاں پر کام شروع کرنے کا ارادہ ہے؟
 
پی ایچ ڈی کہاں تک پہنچی؟ ابھی کتنا عرصہ باقی ہے مکمل ہونے میں؟
مکمل ہونے کے بعد کہاں پر کام شروع کرنے کا ارادہ ہے؟

الحمدللہ کب کی مکمل ہوچکی
ابھی تو یہاں‌ایک یونی ورسٹی جوائن کی ہے بطور اسسٹنٹ‌پروفیسر چند ماہ پہلے ۔ الحمدللہ۔
کچھ عرصہ تجربات کے بعد انشاللہ بالاخر پاکستان میں۔ مگر وہ کہتے ہیں نہ کہ قسمت کہاں‌لے جائے۔
 
شمشاد

لائبریرین
ماشاء اللہ پی ایچ ڈی مکمل ہونے کی مبارک بار قبول فرمائیں۔

آپ کی تعلم کا پاکستان میں کیا مستقبل ہے؟
 
Top