تعارف سلام

عمیر فخر

محفلین
مجھے یہاں لے کر آنے والی نظیر اکبر آبادی کی نظم" سب ٹھاٹھ پڑا رہ جاوے گا" ہے۔
ایک زبردست کوشش ہے اِس ویب سایَٹ کو بنا کر اپنی زبان کو فروغ دینے کی اور اللہ پاک سب کو ہمت دے کہ یہ ایسے ہی چلتی رہے۔
چونکہ میں بھی بہت سے لوگوں کی طرح بچپن سے انگریزی سکول سے ہی پڑہا لہٰذا اردو سے دوری ناگزیر تھی۔
اِس ویب سایَٹ کی بدولت نیئ نسل کو اپنی زبان سے قربت ضرور حاصل ہو گی اور میری ادنا اردو کے لئے معذرت ۔:confused1:
 
خوش آمدید، بھائی!

آمین۔
میں بھی بہت سے لوگوں کی طرح بچپن سے انگریزی سکول سے ہی پڑہا
درحقیقت آپ بہت کم لوگوں کی طرح انگریزی سکول سے پڑھے ہیں۔
اِس ویب سایَٹ کی بدولت نیئ نسل کو اپنی زبان سے قربت ضرور حاصل ہو گی
زبان اگر ماں باپ نہ سکھا سکیں تو ویب سائٹیں کس کھیت کی مولی ہیں؟
میری ادنا اردو کے لئے معذرت ۔
اطلاعاً عرض ہے کہ آپ کی اردو پہ معذرت نہیں بنتی۔ ہم نے خیر سے وہ وہ اہلِ زبان، بلکہ اہلِ بدزبان کہنا چاہیے، دیکھے ہیں کہ جی جانتا ہے!
 
عمیر فخر

محفلین
میرے قابل احترام بھای آپ کی بات بالکل بجا مگر چوںکہ میرا تعاق اسلام آباد سے ہے تو میں اپنے علاقہ کی بات کرتا ہوں اور میرا تعاق ایک دیسی گھرانے سے ہے مگر یہاں آپکو ایسی محافل بہت زیادہ میسر نہیں رہتیں ہر دوسرا شخص گورا بنا پھرتا ہے۔
خوش آمدید، بھائی!

آمین۔

درحقیقت آپ بہت کم لوگوں کی طرح انگریزی سکول سے پڑھے ہیں۔

زبان اگر ماں باپ نہ سکھا سکیں تو ویب سائٹیں کس کھیت کی مولی ہیں؟

اطلاعاً عرض ہے کہ آپ کی اردو پہ معذرت نہیں بنتی۔ ہم نے خیر سے وہ وہ اہلِ زبان، بلکہ اہلِ بدزبان کہنا چاہیے، دیکھے ہیں کہ جی جانتا ہے!
 
شکیب

محفلین
خوش آمدید بھائی! ویسے انگریزی بولنے والے بھی بشمول میرے آپ کو بہت مل جائیں گے۔۔۔ نو پرابلم:ڈ
میری ادنا اردو کے لئے معذرت
معذرت آپ کی اپنی جگہ، لیکن "ادنی اردو"کی معذرت قبول کرنے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ اصلاح کردی جائے۔۔۔ آپ کو محفل پر اصلاح بھی ملے گی اور محبتیں بھی۔ مجھے تو محفل ایک خوبصورت گھر لگتا ہے جہاں پہلی دفع مسلمان یکجا ہیں۔۔۔ایک دوسرے کے ہاتھ میں ہاتھ ڈالے "سربکف" اور "بنیانِ مرصوص" بنے کھڑے ہیں۔
خوش رہیں، خوش رکھیں۔
واللہ ھو الموفق والہادی
 
آوازِ دوست

محفلین
میرے قابل احترام بھای آپ کی بات بالکل بجا مگر چوںکہ میرا تعاق اسلام آباد سے ہے تو میں اپنے علاقہ کی بات کرتا ہوں اور میرا تعاق ایک دیسی گھرانے سے ہے مگر یہاں آپکو ایسی محافل بہت زیادہ میسر نہیں رہتیں ہر دوسرا شخص گورا بنا پھرتا ہے۔
جناب عمیر فخر صاحب خوش آمدید ! اُمید ہے آپ محفل انجوائے کریں گے۔ آپ تو ہر دوسرے شخص کا کہتے ہیں کہ وہ گورا بنا پھرتا ہے جبکہ میرے خیال میں حالات کہیں زیادہ خراب ہیں آپ نے دیکھا نہیں جو انگریزی نہیں بول سکتے وہ فئیر اینڈ لوّلی کا بے دریغ استعمال کر کے کسر نکالنے کی کوشش کرتے ہیں :)
 
بے الف اذان

جناب آپ نے تو محفل لوُٹ لی ! :D ابھی میں سوچ ہی رہا تھا کہ اُس "گورا بننے والی بات" پر کچھ کہوں ، کہ آپ کا جواب پڑھ کر گویا ساری بڑھاس نکل گئی !
 
بے الف اذان

محفلین
مجھے یہاں لے کر آنے والی نظیر اکبر آبادی کی نظم" سب ٹھاٹھ پڑا رہ جاوے گا" ہے۔
ایک زبردست کوشش ہے اِس ویب سایَٹ کو بنا کر اپنی زبان کو فروغ دینے کی اور اللہ پاک سب کو ہمت دے کہ یہ ایسے ہی چلتی رہے۔
چونکہ میں بھی بہت سے لوگوں کی طرح بچپن سے انگریزی سکول سے ہی پڑہا لہٰذا اردو سے دوری ناگزیر تھی۔
اِس ویب سایَٹ کی بدولت نیئ نسل کو اپنی زبان سے قربت ضرور حاصل ہو گی اور میری ادنا اردو کے لئے معذرت ۔:confused1:
خوش آمدید برادر !
 
Top