سلطانہ ڈاکو بمقابلہ سلطانہ ڈاکو۔۔۔ رؤف کلاسرا

حسینی

محفلین
x7105_60565969.jpg.pagespeed.ic.wSVZOrBmD3.jpg
 

صائمہ شاہ

محفلین
محفل پر آنے کے بعد میرے خیالات بہت تبدیل ہوگئے ہیں جب میں یہاں اپنے ہموطنوں کے زریں خیالات دیکھتی ہوں تو اندازہ ہوتا ہے یہ قوم کسقدر جہالت میں ڈوبی ہوئی ہے مذہب کے نام پر دنگل ، کوئی کسی کی بات سننے کو تیار نہیں ہر شخص ہماری قوم میں عقلِ کُل کا درجہ رکھتا ہے تو جہاں عوام کی یہ حالت ہے وہاں ان کے رہنما کیسے ہوں گے اور کیوں ایسے نہ ہوں یہ رہنما انہی کے چُنے ہوئے ہیں اچھے شہری کیسے بنیں گے ؟ جو ایک قطار نہیں بنا سکتے
یہاں عوام بھی اتنی کرپٹ ہے جتنے حکمران
 

قیصرانی

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ سارا جھگڑا یہی ہے کہ فلاں کو کیوں اتنے لوٹ مار کے مواقع ملتے ہیں جبکہ ہمیں نہیں مل رہے :)
 

حسینی

محفلین
لیکن یہ بات دل کو لگتی ہے کہ پاکستان میں نئے صوبے وقت کی اہم ضرورت ہے۔۔۔
اتنے بڑے صوبوں کا نظام چلانا اتنا آسان نہیں رہا۔۔۔
صرف پنجاب دنیا کے کتنے ملکوں سے بڑا ہے۔۔۔ وزیر اعلی شاید ہی کچھ بڑے شہروں پر نظر رکھ سکے۔۔ ورنہ ساری توجہ لاہور پر ہوتی ہے۔۔ جنوبی پنجاب کے دور دراز علاقوں میں کیا ہورہا ہے اس سے وہ مطلقا جاہل ہے۔۔
چھوٹے صوبے بنائے جائیں تاکہ اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہو۔۔ اور زیادہ ترقی ہو۔۔۔ ترکیز اختیار وقدرت اور وسائل اچھی چیز نہیں ہے۔
 
Top