تعارف سلمان اکبر خان عرف سلمان دانش جی

نام : سلمان اکبر خان عرف دانش جی
تعلیم: گریجوایشن آئی آر اینڈ کمیونیکیشن۔ یو کے ۔ ایم اے اردو پشاور یونیورسٹی۔
ایک سال سے سرکاری ملازمت میں ہوں۔ پیشہ ورانہ ذمہ داریاں کچھ ایسی ہیں کہ یو اے ای، اومان،بحرین، کویت، سعودیہ وغیرہ وغیرہ گھومتا پھرتا ، مفت میں سیر و سیاحت کے مزے اڑاتا ہوں۔ اردو ادب اور علم کی جستجو میں وارث صاحب، یعقوب آسی صاحب اور عروض ڈاٹ کام کے بلاگز سے ہوتا ہوا اس بزم تک پہنچا ہوں۔ اللہ کا شکر ہے پیدائشی مسلمان ہوں۔ کسی بھی مسلک کو کافر وافر نہیں کہتا لیکن اپنے مذہب اور مسلک کا بڑا پکا ہوں۔ مذہبی موضوعات پر لا حاصل بحث اور اس پر لڑنا جھگڑنا بیوقوفی گردانتا ہوں۔ بدتمیز اور بے ادب نہیں ہوں اس لئے کوئی بدتمیزی کرے یا گالی دے تو جواب میں گالی دینے کی بجائے کنارہ کشی اختیار کرنا بہتر سمجھتا ہوں۔ آپ سب سے محبت کے بدلے محبت کا متمنی ہوں۔
سارے دوست سنگی ہنسدے وسدے تے سلامت رہیں
میرے ایس تعارف توں بعد لگدا اے ، ہُن میری حمیرا آپی جی نوں سکون آ جاوے گا۔ اوناں بڑا رولا پائیا ہیا سی، تعارف تعارف تعارف۔
لو جی لے لوو تعارف ۔۔۔ کھودیا پہاڑ تے نکلیا چوا۔۔۔ رب راکھا :)

بنا انساں فرشتہ جب سے ، یہ عالم جہنم ہے
محبت فاتحِ عالم تھی، اب سود و زیاں ٹھہری
(سلمان دانش )
 
آخری تدوین:
خوش آمدید سلمان جی
بڑی مہربانی آپ نے تعارف کروا دیا بھائی بہت بڑا احسان کیا ہے مجھ پر سچ میں سوچ میں ڈوبی ہوئی ہوں اب یہ احسان کیسے اتاروں گی ویر جی

میں کیوں اپنے ویر نو چوا آکھاں لگادا چوا اے پر ہے تے نہیں نا:laughing:
 

ناصر رانا

محفلین
اردو محفل میں خوش آمدید۔
کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے۔
بھائی شرما تو اتنا رہے تھے کہ ہم سمجھے شاید کوئی نوخیز سی حسینہ جلو نما ہوگی لیکن یہاں تو چوہا (بقول آپ) برآمد ہوا۔
فرض کریں کوئی محبت کے بدلے محبت نہیں دیتا تو کیا کریں گے؟
یا اگر کوئی جواباً شدید محبت کر لے تو کیا رسپانس ہوگا۔
 
خوش آمدید سلمان جی
بڑی مہربانی آپ نے تعارف کروا دیا بھائی بہت بڑا احسان کیا ہے مجھ پر سچ میں سوچ میں ڈوبی ہوئی ہوں اب یہ احسان کیسے اتاروں گی ویر جی

میں کیوں اپنے ویر نو چوا آکھاں لگادا چوا اے پر ہے تے نہیں نا:laughing:
ویراں دیا بہناں ہسدیاں وسدیاں رہن
 

محمدظہیر

محفلین
محفل میں خوش آمدید
پیشہ ورانہ ذمہ داریاں کچھ ایسی ہیں کہ یو اے ای، اومان،بحرین، کویت، سعودیہ وغیرہ وغیرہ گھومتا پھرتا ، مفت میں سیر و سیاحت کے مزے اڑاتا ہوں
دلچسپ بات ہے کہ بڑی جلدی آپ نے سرکاری پیسوں پر اتنی جگہوں کی سیر کر لی
 
Top