سلمان شہباز کے چپڑاسی کے بینک اکاؤنٹ میں 2.3 ارب روپےکاانکشاف

جاسم محمد

محفلین
سلمان شہباز کے چپڑاسی کے بینک اکاؤنٹ میں 2.3 ارب روپےکاانکشاف
طالب فریدی پير 21 ستمبر 2020
2083459-salman-1600682213-560-640x480.jpg

ملازمین رمضان شوگر مل اور العریبیہ شوگر مل میں کام کرتے ہیں، ذرائع (فوٹو، فائل)

لاہور: سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے چھوٹے بیٹے سلمان شہباز کے ملازمین کے بینک اکاؤنٹ میں بھی 9.5 ارب روپے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ ملازمین رمضان شوگر مل اور العریبیہ شوگر مل میں کام کرتے ہیں۔ ایف آئی اے نے ان اکاؤنٹس کی تفصیلات مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو فراہم کر دی ہیں۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سلمان شہباز کے چپڑاسی مقصود کے بینک اکاؤنٹ میں 2.3 ارب روپے کا انکشاف ہوا۔ مقصود چپڑاسی نے ان پیسوں سے ڈیڑھ کروڑ روپے کی ایک قیمتی مرسڈیذ کار بھی خریدی جبکہ شبیر قریشی کلرک کے اکاؤنٹ میں ایک ارب، رانا وسیم کے اکاؤنٹ میں 24 کروڑ، اقرار کے اکاؤنٹ میں 64 کروڑ، تنویر الحق کلرک کے اکاؤنٹ میں 52 کروڑ، خضر حیات اکاؤنٹ کلرک کے اکاؤنٹ میں 1.2 ارب روپے، توقیر الدین کے اکاؤنٹ میں 45 کروڑ روپے جمع کروائے گئے اور کچھ رقم نکلوائی بھی گئی۔

ایف آئی اےبینکنگ کرائم سرکل لاہور نے ان خفیہ بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگایا اور معلومات مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے فراہم کر دی ہیں جبکہ اس سلسلے میں ایف ائی اے کے بینکنگ کرائم سرکل نے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا اور تمام بینکوں سے ان ملازمین کے نام پر خفیہ اکاونٹ کی تفصیلات طلب کی ہیں جبکہ اسی کیس میں سکیورٹی ایکسچینج کمیشن اف پاکستان ایس ای سی پی سے ملازمین کے نام پر کمپنیوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہیں۔

یہ تفصیلات ملنے کے بعد ایک مکمل رپورٹ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو فراہم کر دی جائیں گی۔ بعدازاں ایف آئی اے کمبائن انوسٹی گیشن ٹیم نے آج شریف فیملی کے ملازمین کو تحقیقات کے لئے طلب کر رکھا تھا۔تحقیقاتی ٹیم کے سامنے العربیہ شوگر ملز کے ملازمین پیش ہوئے۔ انہوں نے اپنے بنک اکاؤنٹ میں موجود اربوں روپے کی رقم بارے تحقیقاتی ٹیم کو بیان ریکارڈ کروایا۔ملازم رانا وسیم. اقرار، تنویر الحق و دیگر ملازمین ایف آئی اے میں پیش ہوئے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یا اللہ ہم بھی تو تیرے ہی بندے ہیں۔ ہمارے اکاؤنٹ میں بھی کوئی اللہ کا بندہ بھیج دے چھپن ارب کا چوتھائی۔
 

بابا-جی

محفلین
زبردست انکشاف مگر بدقسمتی سے اعلیٰ عدالتوں تک پہنچتے پہنچتے مُعاملات بدل جاتے ہیں۔ نیب کو ہلکا بخار چڑھ جاتا ہے اور سُلطانی گواہ یادداشت کھوبیٹھتے ہیں۔
 

بابا-جی

محفلین
پان فروش سے لے کر کلرک بادشاہ تک اربوں پتی بن گئے مگر زرداری ہوں یا سَلمان شہباز، اپنے آشیانوں میں اِطمینان سے بیٹھے ہیں۔ اِس مُشقت کا فائدہ جب ریکوری صفر ہو۔
 

جاسم محمد

محفلین
رسیدیں نکالیے صاحب، اپوزیشن پر الزامات لگانے سے پہلے اپنی رسیدیں نکالیے۔
یہ بھی صحیح طریقہ ہے خلیل صاحب قبلہ، کم از کم اس "اپروچ" سے "دونوں طرف" کے چور بچ سکتے ہیں۔ :)
اسی اپروچ کے تحت دونوں اطراف (ن لیگ اور پی پی پی) کے چور ہمیشہ سے بچتے چلے آئے ہیں۔ لیکن اب عمران خان آگیا ہے ۔
 
Top