نبیل
تکنیکی معاون
بالآخر سلورلائٹ 4 میں دائیں سے بائیں عبارت اور عربی اور اردو سکرپٹ کی سپورٹ شامل کر دی گئی ہے۔ اس ربط پر ذیل کی سطور موجود ہیں:
اگرچہ اس میں اردو کا خاص طور پر ذکر نہیں کیا گیا ہے لیکن جہاں عربی کی سپورٹ موجود ہے وہاں اردو کی سپورٹ کی بھی امید کی جا سکتی ہے۔ بہرحال اس کی تصدیق اس کی ٹیسٹنگ کرکے ہی کی جا سکتی ہے۔ اگر واقعی سلورلائٹ میں اردو کی سپورٹ شامل ہوگئی ہے تو یہ نیٹ پر اردو کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا سکتا ہے۔ ابھی تک فلیش میں اردو کی سپورٹ شامل نہیں کی گئی ہے، اور مستقبل قریب میں اس کی امید بھی نظر نہیں آتی ہے۔ لیکن سلور لائٹ میں اردو کی سپورٹ شامل ہونے سے اردو کی ملٹی میڈیا اپلیکیشنز لکھنے کا رستہ ہموار ہو جائے گا-
Localization enhancements with Bi-Directional text, Right-to-Left support and complex scripts such as Arabic, Hebrew and Thai and 30 new languages.