سلو شٹر اسپیڈ اور لائٹ پینٹنگز: فوٹو گرافی میں میرےکچھ نئے تجربے

السلام علیکم،

فوٹوگرافی چونکہ ایک بہت ہی وسیع میدان ہے ، اس میں سیکھنے کو اور کرنے کو بہت کچھ ہے اور میں وہی کر رہا ہوں یعنی سیکھ رہا ہوں۔
اس بار میں نے لائٹ پینٹنگ کی ایک ویڈیو سے انسپائر ہو کر سوچا کہ کیوں نہ شٹر کی سلو اسپیڈ اور لائٹ کو میں بھی اپنے کچھ تجربوں اور فوٹو گرافی کا موضوع بناؤں اور کچھ نیا سیکھوں۔
ہم ان چیزوں کی تصاویر تو لیتے ہی ہیں جو سامنے نظر آتی ہیں لیکن کیوں نہ ان چیزوں کی تصاویر لی جائے جسے دیکھ نہیں سکتے یعنی خطاطی، مصوری، ڈرائنگز وغیرہ وغیرہ کی ہم تصاویر لیتے ہیں تو اس خطاطی ڈرائنگ یا مصوری کی بھی فوٹو گرافی کی جائے جس کا کوئی کینوس نہیں ہوتا اور ہم بس تصور کر کے پینٹ کرتے ہیں ۔ اور ایسا ممکن ہے سلو شٹر اسپیڈ، اور مختلف قسم ، سائز اور رنگوں کی کچھ لائٹس سے۔ ابھی میرے تجربے جاری ہیں، انشاءاللہ جلد ہی جب مجھے میری مطلوبہ لائٹ مل جائے گی تو میں اس میں خطاطی کے ساتھ کچھ تجربات کر کے شئیر کروں گا۔

اب تک جو کچھ کر سکا حاضر ہے آپ کی خدمت میں۔ ابھی تک تجربہ گاہ ایک خالی کمرے کو بنایا ہے ، باہر بھی کچھ کروں گا، محرم کے بعد۔

سب سے پہلے تو اپنا نام لکھنے کی کوشش کی

1455188_753580467991184_1343187875_n.jpg
 
واہ یہ تو خوب ہے ۔۔۔۔ہمیں بھی سہیل اکبر سر نے فوٹو گرافی کے کلاس میں خوب پریکٹس کرائی تھی میں نے تو اس پر اچھا خاصا کام کیا تھا بلکہ میرا تو فائنل فیچر ہی اس پر تھا ابھی ڈھونڈتا ہوں میں بھی کچھ پیش کرتا ہوں ۔بھیا فوٹو گرافی کا اپنا ایک لاگ مزا یہ بھی پیشن ہے ہے نا۔
 
Top