عرض کیا ہے کہ :روتا ہے، سسکتا ہے، جلتا ہے پشاور
ہر روز دھماکوں سے لرزتا ہے پشاور
اغیار کی جنگ، ظلم کی آندھی کے مقابل
تنہا ہے، ناتواں ہے، سلگتا ہے پشاور
(روزنامہ آج۔ 14 نومبر 2009 کی اشاعت )
عرض کیا ہے کہ :
مانا کہ دھماکوں سے لرزتا ہے پشاور
تنہا نہیں ہرگز، یہ سمجھتا ہے پشاور
لاہور و کراچی بھی ترے ساتھ ہیں شریک
ہم ناتواں نہیں، یہی کہتا ہے پشاور