سلیم احمد سلیم احمد کے متفرق اشعار

مغزل

محفلین
سلیم اُن سے نہ کہیے گا کبھی، موسم نہیں اچھا
کہ ان باتوں کو بھی وہ ہجر کا دُکھڑا سمجھتے ہیں


سلیم احمد​
 

مغزل

محفلین
دل لیا ہو تو چلو شرم تقاضا سمجھیں
جب نہیں کچھ بھی تو پھر آنکھ چراتا کیوں ہے


سلیم احمد​
 

شاہ حسین

محفلین
عشق کو شاد کرے غم کا مقدر بدلے
حسن کو اتنا بھی مختار نہ سمجھا جائے


سلیم احمد​

سلیم اُن سے نہ کہیے گا کبھی، موسم نہیں اچھا
کہ ان باتوں کو بھی وہ ہجر کا دُکھڑا سمجھتے ہیں


سلیم احمد​

عشق اور اتنا مہذب! چھوڑ کر دیوانہ پن
بند اوپر سے تلے تک شیروانی کے بٹن


سلیم احمد​


بہت شکریہ مغل صاحب اچھے اشعار ہیں ۔
شامل محفل کرنے کا بہت شکریہ ۔
 
Top