سلیکی کے اغواء میں براہمداغ کا ہاتھ

گرائیں

محفلین
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2009/04/090422_rahman_senate_rh.shtml

رحمٰن ملک نے کہا کہ برہمداغ بگٹی کابل میں صدر حامد کرزئی کے قریبی محل میں رہائش پذیر ہیں اور پانچ سے چھ ہزار بلوچ ان کے ساتھ ہیں۔ ان کے مطابق انہوں نے ایک فون کال ٹیپ کی جس میں برہمداغ جان سلیکی کے اغوا کاروں سے کہہ رہا ہے کہ ’سرخ بکرے کا کیا حال ہے تنگ تو نہیں کر رہا۔۔۔ بیمار تو نہیں ہے۔‘

مشیر داخلہ نے بتایا کہ انہوں نے دفتر خارجہ کی معرفت حامد کرزئی سے برہمداغ کا معاملہ اٹھایا تو انہوں نے کہا کہ اس نام کا کوئی شخص ان کے ملک میں نہیں ہے۔ ان کے مطابق یہ معاملہ پاکستان نے امریکہ سے اٹھا تو ان سے بھی خاطر خواہ جواب موصول نہیں ہوا۔’ہم نے پھر اقوام متحدہ سے بات کی اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے صدر کرزئی سے بات کی تو جان سولیکی کی رہائی عمل میں آئی۔‘
 
Top