حسینی
محفلین
سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو یرغمال بنا کر کروڑوں روپے اور زیورات لوٹ لئے گئے
عبدالستار ایدھی سو رہے تھے کہ ڈاکو سنٹر میں گھسے اور اسلحے کے زور پر چابیاں چھین کر لاکر میں سے سامان لوٹ لیا
کراچی (دنیا نیوز ) کراچی کے علاقے میٹھادر میں مسلح افراد معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو یرغمال بنا کر دو کروڑ روپے نقد اور 5 کلو سونا لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ میٹھادر کے علاقے میں معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی رہائش گاہ اور دفتر میں 8 سے زائد ملزمان داخل ہوئے ۔ عبدالستار ایدھی اس وقت سورہے تھے ۔ ملزمان نے عبدالستار کو اٹھایا اور تجوریوں کی چابیاں لے لیں ۔ ملزمان چابیوں سے وہاں موجود تمام تجوریوں سے آدھے گھنٹے تک لوٹ مار میں مصروف رہے ۔ ملزمان دو کروڑ روپے نقد اور 5 کلو سونا دیگر قیمتی اشیا لے کر فرار ہوگئے ۔ ایدھی سینٹر میں کوئی سیکورٹی گارڈ نہیں تھا اور نہ ہی سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں ۔ ایدھی سینٹر میں ڈکیتی کا مقدمہ میٹھادر تھانے میں درج ہوگیا ۔ مقدمہ فیصل ایدھی کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔ پولیس نے ایدھی سینٹر سے فنگر پرنٹس لے لئے ہیں اور تفتیش شروع کر دی ہے ۔