سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو یرغمال بنا کر کروڑوں روپے اور زیورات لوٹ لئے گئے

حسینی

محفلین
سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو یرغمال بنا کر کروڑوں روپے اور زیورات لوٹ لئے گئے
241315_53692869.jpg

عبدالستار ایدھی سو رہے تھے کہ ڈاکو سنٹر میں گھسے اور اسلحے کے زور پر چابیاں چھین کر لاکر میں سے سامان لوٹ لیا
کراچی (دنیا نیوز ) کراچی کے علاقے میٹھادر میں مسلح افراد معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو یرغمال بنا کر دو کروڑ روپے نقد اور 5 کلو سونا لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ میٹھادر کے علاقے میں معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی رہائش گاہ اور دفتر میں 8 سے زائد ملزمان داخل ہوئے ۔ عبدالستار ایدھی اس وقت سورہے تھے ۔ ملزمان نے عبدالستار کو اٹھایا اور تجوریوں کی چابیاں لے لیں ۔ ملزمان چابیوں سے وہاں موجود تمام تجوریوں سے آدھے گھنٹے تک لوٹ مار میں مصروف رہے ۔ ملزمان دو کروڑ روپے نقد اور 5 کلو سونا دیگر قیمتی اشیا لے کر فرار ہوگئے ۔ ایدھی سینٹر میں کوئی سیکورٹی گارڈ نہیں تھا اور نہ ہی سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں ۔ ایدھی سینٹر میں ڈکیتی کا مقدمہ میٹھادر تھانے میں درج ہوگیا ۔ مقدمہ فیصل ایدھی کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔ پولیس نے ایدھی سینٹر سے فنگر پرنٹس لے لئے ہیں اور تفتیش شروع کر دی ہے ۔
 
انا للہ و انا الیہ راجعون
اس سے بڑی بے حسی کیا ہوگی۔
جس جس کا نقصان ہوا رب کریم اس نقصان کا بہتر نعم البدل عطا کرے
 
زیک

مسافر
دو کروڑ نقدی اور دو کروڑ ہی کا سونا دفتر میں رکھنا کچھ عجیب بات ہے۔ کیا بنکوں پر کوئی اعتبار نہیں؟
 
قیصرانی

لائبریرین
ویسے اتنے پیسے گھر میں رکھنے کی کیا ضرورت تھی اور اتنا سونا
دو کروڑ نقدی اور دو کروڑ ہی کا سونا دفتر میں رکھنا کچھ عجیب بات ہے۔ کیا بنکوں پر کوئی اعتبار نہیں؟
بی بی سی اردو سائٹ پر تھا:
فیصل ایدھی نے بتایا کہ اتنی بڑی رقم دفتر میں اس لیے رکھی جاتی ہے کیونکہ یہ ہنگامی حالات یا کراچی شہر کے بند ہونے کی صورت میں کام آتی ہے اور چونکہ ہمارا دو دن کا خرچ 1 کروڑ کے قریب ہے اس لیے اس قدر رقم کی ہمیں فوری ضرورت اکثر پڑتی رہتی ہے۔

اس کے علاوہ غیر ملکی کرنسی ہنگامی حالات اور غیر ملکی آفات کی صورت میں حفظِ ماتقدم کے طور پر رکھی جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سونا اکثر لاوارث لاشوں اور ایسے افراد کا ہوتا ہے جن کا ذہنی توازن درست نہیں یا جن کا کوئی وارث نہیں ہوتا۔ اس کے علاوہ سونا امانتاً بھی رکھا ہوا ہوتا جو لوگ ضرورت پڑنے پر لے لیتے ہیں۔
 
squarened

معطل
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

انا للہ و انا الیہ راجعون
اس سے بڑی بے حسی کیا ہوگی۔
جس جس کا نقصان ہوا رب کریم اس نقصان کا بہتر نعم البدل عطا کرے

ویسے اتنے پیسے گھر میں رکھنے کی کیا ضرورت تھی اور اتنا سونا

دو کروڑ نقدی اور دو کروڑ ہی کا سونا دفتر میں رکھنا کچھ عجیب بات ہے۔ کیا بنکوں پر کوئی اعتبار نہیں؟

۔

اطلاعا عرض ہے ایدھی صاحب پہلی بار نہیں "لٹے"، کیا آپ حضرات نے اس سے پہلے بھی ایسے ہی رنج کا اظہار کیا تھا؟؟اس بار لٹنے پرنقدی کی مختلف مقدار اخبارات میں رپورٹ ہوئی ہے، اس لڑی میں صرف ٢ کروڑ کا ذکر ہے اور پہلے جب ان کی دوسری بیوی لوٹ کر گئیں تھیں وہ سات کروڑ تھے، اور روپے کی ڈی ویلیووشن بھی شامل کر لیں تو پہلے زیادہ نقصان ہوا تھا، خیر تبصرہ چھوڑیں ایدھی صاحب کا ٢٠٠٧ کا انٹریو پڑھیں ۔اس کے دوسرے صفحہ میں کالم ٤ پر بلقیس ایدھی صاحبہ پرانی لٹنے کی داستان بتا رہی ہیں

1_zps0ce2b739.png~original

2_zps13781a38.png~original

squarened

معطل
باقی انٹریو کے مندرجات پر ذاتی تبصرہ کی بجائے خود اخبار کے قارئین کے تبصرے ہی کافی ہیں، ملاحظہ فرمائیں

3_zps55188c88.png

4_zpsa817e9c5.png

5_zps9c2eeab7.png

6_zps95568c60.png
 
میں نے دو یا چار ارب کی رقم پڑھی تھی جو ایدھی صاحب نے دوسری بیوی کے اکاؤنٹ میں رکھوائی تھی بطور امانت :(
 
ظفری

لائبریرین
باقی انٹریو کے مندرجات پر ذاتی تبصرہ کی بجائے خود اخبار کے قارئین کے تبصرے ہی کافی ہیں، ملاحظہ فرمائیں

3_zps55188c88.png

4_zpsa817e9c5.png

5_zps9c2eeab7.png

6_zps95568c60.png
پورا مراسلہ بغض اور ایدھی صاحب کی باتوں کا بلکل غلط پیرائے میں سمجھنے کا نتیجہ ہے ۔ اللہ ہمیں توفیق فرمائے کہ پہلے ہم کسی کی بات پوری طرح سنیں ۔ پھر اسے سمجھیں اور پھر جاکر اس پر کسی تبصرے کے قابل ہوسکیں ۔ آمین
 
squarened

معطل
میں نے دو یا چار ارب کی رقم پڑھی تھی جو ایدھی صاحب نے دوسری بیوی کے اکاؤنٹ میں رکھوائی تھی بطور امانت ۔

ہمم ، یہ ارب بہت زیادہ نہیں ہو جائیں گے؟؟
وقوعہ کا تو علم نہیں، کیونکہ جب سے اخبار بینی شروع کی ہے، ایسی خبر نظر سے نہیں گزری تھی ، اس انٹرویومیں ہی ٢٠٠٧ میں پڑھا تھا تو یہ اس سے پہلے کی ہی بات ہے ، ہو سکتا ہے ہمارے شعوری دور سے بھی پہلے کی بات ہو
اس بار تو ملک ریاض صاحب نے ٥ کروڑ دے دیے ہیں، اور اخبار میں رپورٹ ہوا ہے کہ ایک ملزم پکڑا بھی گیا ہے، ہو سکتا ہے ریکوری ہو بھی جائے، مگر پچھلی "ڈکیتی"کا حساب کون دے گا؟؟

پورا مراسلہ بغض اور ایدھی صاحب کی باتوں کا بلکل غلط پیرائے میں سمجھنے کا نتیجہ ہے ۔ اللہ ہمیں توفیق فرمائے کہ پہلے ہم کسی کی بات پوری طرح سنیں ۔ پھر اسے سمجھیں اور پھر جاکر اس پر کسی تبصرے کے قابل ہوسکیں ۔ آمین
آمین ،ثم آمین
سمائل ، میں نے ذاتی تبصرہ نہیں دیا تھا محترم ، اخبار میں انٹرویو کے رد عمل میں جو تبصرے شائع ہوئے وہی پوسٹ کیے تھے، گو کہ ذاتی رائے بھی ان باتوں پر ایسی ہی بنتی ہے
آپ ان باتوں کو درست پیرائے میں سمجھا دیں، میں رجوع کر لوں گی ان شاءاللہ
 
قیصرانی

لائبریرین
ہمم ، یہ ارب بہت زیادہ نہیں ہو جائیں گے؟؟
وقوعہ کا تو علم نہیں، کیونکہ جب سے اخبار بینی شروع کی ہے، ایسی خبر نظر سے نہیں گزری تھی ، اس انٹرویومیں ہی ٢٠٠٧ میں پڑھا تھا تو یہ اس سے پہلے کی ہی بات ہے ، ہو سکتا ہے ہمارے شعوری دور سے بھی پہلے کی بات ہو
اس بار تو ملک ریاض صاحب نے ٥ کروڑ دے دیے ہیں، اور اخبار میں رپورٹ ہوا ہے کہ ایک ملزم پکڑا بھی گیا ہے، ہو سکتا ہے ریکوری ہو بھی جائے، مگر پچھلی "ڈکیتی"کا حساب کون دے گا؟؟

آمین ،ثم آمین
سمائل ، میں نے ذاتی تبصرہ نہیں دیا تھا محترم ، اخبار میں انٹرویو کے رد عمل میں جو تبصرے شائع ہوئے وہی پوسٹ کیے تھے، گو کہ ذاتی رائے بھی ان باتوں پر ایسی ہی بنتی ہے
آپ ان باتوں کو درست پیرائے میں سمجھا دیں، میں رجوع کر لوں گی ان شاءاللہ
ایدھی فیملی میں اس طرح کا شاید کوئی نظام ہے کہ تمام رقم کو برابر حصوں میں بانٹ کر ہر فیملی ممبر کے کھاتے میں رکھوا دیا جاتا ہے تاکہ ہر فرد اپنی جگہ آزادانہ طور پر ذمہ داریاں سنبھال سکے :)
جہاں تک بات ہے اخباری رپورٹ کی، تو یہ دیکھ لیجئے کہ عبدالستار ایدھی اور بلقیس ایدھی کی گفتگو ایک جگہ جمع تو ہے لیکن دونوں میں کوئی ربط نہیں اور انداز گفتگو یکسر مختلف ہے۔ ایک بار غور کر کے بتائیے :)
 
squarened

معطل
ایدھی فیملی میں اس طرح کا شاید کوئی نظام ہے کہ تمام رقم کو برابر حصوں میں بانٹ کر ہر فیملی ممبر کے کھاتے میں رکھوا دیا جاتا ہے تاکہ ہر فرد اپنی جگہ آزادانہ طور پر ذمہ داریاں سنبھال سکے
دلچسپ، یعنی اگر دوسری بیوی کے پاس ٢ ارب تھے، تو گھر کے باقی ٥ افرادکی "ملکیت"میں ١٠ ارب ہوں گے اس وقت؟؟

جہاں تک بات ہے اخباری رپورٹ کی، تو یہ دیکھ لیجئے کہ عبدالستار ایدھی اور بلقیس ایدھی کی گفتگو ایک جگہ جمع تو ہے لیکن دونوں میں کوئی ربط نہیں
ہمم، بلقیس ایدھی توانٹرویو میں آئیں ہی کافی دیر سے ہیں ، اور ربط تو ہے بظاہر ، دنوں میں تکرار کا بھی ذکر ہے

اور انداز گفتگو یکسر مختلف ہے۔ ایک بار غور کر کے بتائیے
ظاہر ہے مختلف افراد کا انداز گفتگو مختلف ہی ہوتا ہے۔میاں ، بیوی یکساں انداز کے حامل تو نہیں ہوتے؟یاآپ کی یہ بات میری سمجھ میں ٹھیک سے نہیں آئی؟
 
قیصرانی نے کہا:
ایدھی فیملی میں اس طرح کا شاید کوئی نظام ہے کہ تمام رقم کو برابر حصوں میں بانٹ کر ہر فیملی ممبر کے کھاتے میں رکھوا دیا جاتا ہے تاکہ ہر فرد اپنی جگہ آزادانہ طور پر ذمہ داریاں سنبھال سکے
مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔
دلچسپ، یعنی اگر دوسری بیوی کے پاس ٢ ارب تھے، تو گھر کے باقی ٥ افرادکی "ملکیت"میں ١٠ ارب ہوں گے اس وقت؟؟

جہاں تک بات ہے اخباری رپورٹ کی، تو یہ دیکھ لیجئے کہ عبدالستار ایدھی اور بلقیس ایدھی کی گفتگو ایک جگہ جمع تو ہے لیکن دونوں میں کوئی ربط نہیں
مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔
ہمم، بلقیس ایدھی توانٹرویو میں آئیں ہی کافی دیر سے ہیں ، اور ربط تو ہے بظاہر ، دنوں میں تکرار کا بھی ذکر ہے

اور انداز گفتگو یکسر مختلف ہے۔ ایک بار غور کر کے بتائیے
مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔
ظاہر ہے مختلف افراد کا انداز گفتگو مختلف ہی ہوتا ہے۔میاں ، بیوی یکساں انداز کے حامل تو نہیں ہوتے؟یاآپ کی یہ بات میری سمجھ میں ٹھیک سے نہیں آئی؟

کیا یہ بہت ضروری بحث ہے؟​
 
قیصرانی

لائبریرین
ظاہر ہے مختلف افراد کا انداز گفتگو مختلف ہی ہوتا ہے۔میاں ، بیوی یکساں انداز کے حامل تو نہیں ہوتے؟یاآپ کی یہ بات میری سمجھ میں ٹھیک سے نہیں آئی؟
اس طرح سے کہ ایک گفتگو میں تین افراد حصہ لے رہے ہوں تو ایک بندے کے سوال کے جواب میں دوسرے اور تیسرے کے جوابات ملتے جلتے ہوتے ہیں۔ ایک مثال دیکھئے

جنگ: ایدھی صاحب لبنان میں بھی حسن سے متائثر ہوئے ہیں آپ کیا سمجھتی ہیں کہ کہیں وہاں بھی شادی تو نہیں کر لیں گے؟
بلقیس ایدھی: نہیں وہ تو بچی ہے اور وہاں ایسی بدتمیزی نہیں چل سکتی ویسے وہاں کی عورتیں حوروں سے کم نہیں ہیں وہاں کا حسن کہیں اور نہیں دیکھا امریکا کے حسن کو دیکھنے کو بھی دل نہیں کرتا اندر سے کچھ اور ہوتا ہے۔
 
squarened

معطل
کیا یہ بہت ضروری بحث ہے؟
اوہ اچھا، اب سمجھ آیا کہ آپ نے انا للہ کیوں پڑھا تھا ۔۔یک ایسا فلاحی ادارہ جس پر کروڑوں پاکستانی اعتبار کرتے ہوں، اور لاکھوں پاکستانی اس ادارہ کو اپنی زکوٰۃ ، صدقات ، عطیات دیتے ہوں ، اس کے مالیاتی نظم پر بات کرنا میرے خیال میں غیر ضروری بھی نہیں ہے ۔یہیں محفل پر کسی لڑی میں پڑھا تھا شاید کہ دیگر فلاحی اداروں پر کسی نے مسلکی بنیاد پر کام کرنے پر کچھ تبصرہ کیا تھا ، میری نظر میں ایسے ادارے جو زکوٰۃ کے مصارف سے واقف ہوں اور ان کے نظم کے بارے میں اب تک ایسی کوئی خبر بھی سننے میں نہ آئی ہو، وہ ایسے اداروں سے ہزار گنا بہتر ہیں جہاں لوگوں کی امانتوں کو ذاتی ملکیت کی طرح سمجھا جاتا ہو ۔کسی فلاحی ادارہ میں زکوٰۃ دینے سے کسی کی زکوٰۃ ادا نہیں ہوتی، بلکہ ان اداروں کی حیثیت محض وکیل کی سی ہوتی ہے ، تو ان کی دوسری بیوی جو روز ٤٠٠٠ کی خوشبو لگاتی تھیں، وہ کس کے پیسے تھے؟اور جو کروڑوں روپے لے گئیں، ان کا حساب کس کے ذمہ ہے؟اور ان کے ٤ بچے ہیں، اگر چاروں کو امریکہ میں پڑھایا ہے، تو اس کا خرچ کن پیسوں سے پورا ہوا؟
اس بار کی ڈکیتی کے بارے میں جو وضاحت اوپر قیصرانی صاحب نے دی ، اس کے بارے میں کچھ طالبعلمانہ سوالات ہیں،
١ ۔ جب کراچی بند ہوتا ہے تو کرنسی کسی کام کی ہوتی ہے؟؟ایک کروڑ صرف میٹھادر سینٹر کا خرچ تو نہیں ہو گا ، تو دیگر سینٹرز تک پیسوں کی ترسیل، اور اس سے اشیاء ضروریہ کا حصول کس طرح ممکن ہو پاتا ہے شہر بند ہونے کی صورت میں
٢. غیر ملکی کرنسی یہاں رکھنے کا کیا جواز بنتا ہے جبکہ ان کا ایک بیٹا قطب نیویارک سینٹر میں موجود ہوتا ہے ، غیر ملکی آفات میں میٹھادر سینٹر سے مدد زیادہ آسان ہے یا نیویارک سے؟اور ہنگامی صورتحال میں بھی کوئی امداد اتنی جلدی دوسرے ملک میں پہنچانے کی ضرورت نہیں ہوتی کہ بینک سے رقم نکلوائی نہ جا سکے
٣.سونا جن لوگوں کی امانت تھا، ان میں سے کسی کا بیان اخبار میں رپورٹ کیوں نہیں ہوا، ویسے تو کوئی بینک بھی لٹتا ہے تو لوگوں کا رونا رپورٹ ہوتا ہے

بات صرف یہ ہے کہ کسی "دینی ادارہ یا شخصیت"کی طرف سے ایسی کوتاہی ہو تو ان پر تو خوب لعن طعن ہوتی ہے ، مگر یہ صاحب جو مولوی کو سرمایہ دار کہتے ہیں اور انہیں ظالموں کی کیٹگری میں شامل کرتے ہیں، ان کے بارے میں سوال شاید یہاں جرم ہے؟؟
 
Top