سمت شمارہ آٹھ کے مشمولات

الف عین

لائبریرین
جریدے ’سمت‘ کے شمارہ آٹھ، جولائی تا ستمبر ۲۰۰۷ء کے مشمولات یہاں پیش ہیں۔ یہ جلد ہی اپ لوڈ ہوگا۔
خصوصی گوشہ: عبدالرحیم نشتر
مضامین

عبدالرحیم نشتر کا شعری دائرہ۔ ساحل احمد
عبدالرحیم نشتر کے لفظی پیکر: اعجاز عبید

انتخابِ کلام

ہوا کے ہاتھ میں پتھر دبا کر بھیج دیتا ہے
ہمیں یہ چھو ڑ گیا لا کے اندھا وقت کہاں
جلد مٹ جاؤں مجھے ایسی دعا دے کو ئی
میں اپنے ڈوبتے سورج سے بے خبر ہی رہا
ملتے ملتے ادھوری خوشی رہ گئی
پرندے آشیانہ ڈھونڈتے ہیں
عجب خو ں ر یز موسم ہے عجب تیور ہو ا کا ہے
مسافر ہوں رستے میں جنگل بچھا د ے

مضامین:

شعر، شور انگیز۔ مطالعۂ میر کا ایک سنگ میل۔۔ پروفیسر رحمت یوسف زئی

کیا آزاد غزل اردو غزل گوئی کی روایت کو نئی راہ دکھا سکی؟۔ رؤف خیر

غوثیہ:۔ ۔ ۔ غوث جامی کی ایک نایاب مثنوی۔ ڈاکٹرمحمدشرف الدین ساحل

داغ کا جہانِ شعر۔ ابو بکر عباد

وکیل نجیب کی ناول نگاری: دانش غنی

مجلسِ ادب میں اعجاز منظور عادل کی غزل پر مباحثہ: پیشکش۔ نوید صادق
نعتیہ قصیدہ۔ خالد علیم
گاہے گاہے باز خواں۔۔۔ داغ دہلوی
ماجد صدیقی کی تین نظمیں
غزلیں:
صبا اکبر آبادی
ظفر اقبال
مصحف اقبال توصیفی
منوّر رانا
غلام مرتضیٰ راہیؔ
سکندر عرفان
حبییب اجملی
عزیز نبیل
رئیس انصاری
نوشاد مومن

افسانے:
مشرف عالم ذوقی: ڈراکیولا
دادی امّاں: آنند لہر

مزاح:

بری نظر والے۔۔ محمد اسداللہ

ناول

الاؤ۔ ایم مبئین
قسط 3

اردو

اردو زبان: تاریخ، تشکیل، تقدیر: پروفیسرمسعود حسین خاں
اردو زبان کا تاریخی تناظر: پروفیسر مرزا خلیل احمد بیگ
اردو ہے جس کا نام۔۔۔ اعجاز عبید کا کالم

کتابوں کی باتیں: تبصرے

شعر و حکمت، دور سوم: انور سدید
شاخِ صنوبر: کرامت علی کرامت۔ ا ع
اگنی کنڈ، جوگا سنگھ انور۔ اع
http://samt.ifastnet.com/july.html
 
بہت عمدہ اعجاز صاحب ، اگر یوں ہی ہر ماہ لسٹ‌دیا کریں تو بہت آسانی ہو جائے پڑھنے میں۔

کیا آپ کا ارادہ انہیں اردو وکیپیڈیا پر ڈالنے کا بھی ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
محب، میں‌نے تو پوارا پیغام لکھا تھا، یہ فائر فاکس نے کیا کر دیا!!!
بۃڑ حآٌ ٌخحآ ٹحآ خۃ صًٹ صۃ ًآۃٰ ۃY۔ آؤڑ ۃڑ ژًآڑY خٰ ٰۃآن ٍۃڑصٹ ۃًٰژۃ ڈٰٹآ ڑۃٹآ ۃؤن۔
 

الف عین

لائبریرین
الف نظامی نے کہا:
اعجاز اختر نے کہا:
بہت خوب! اعجاز اختر صاحب، حمد بھی شامل ہونی چاہیے۔
چلو تم یہ ذمہ لے لو کہ ہر تین ماہ میں ایک حمد اور ایک نعت مجھ کو ای میل کر دیا کرو۔ غیر مطبوعہ ہو تو بہتر ہے۔ شاعر لوگ بھیجتے ہی نہیں غزلوں کے علاوہ۔ باقی مواد ادھر ادھر سے جمع کرنا پڑتا ہے۔ جس میں حمد نہیں مل سکی اس بار۔ خالد علیم کا محامد ڈیجیٹل لائبریری کے لیے ملا تو اس میں سے یہ نعت پسند کر لی۔
 

الف عین

لائبریرین
دو مزید اضافے
عبد الرحیم نشتر پر ایک اور مضمون

مصحف اقبال توصیفی کی نظم ہوا کہہ رہی ہے
 

الف نظامی

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
الف نظامی نے کہا:
اعجاز اختر نے کہا:
بہت خوب! اعجاز اختر صاحب، حمد بھی شامل ہونی چاہیے۔
چلو تم یہ ذمہ لے لو کہ ہر تین ماہ میں ایک حمد اور ایک نعت مجھ کو ای میل کر دیا کرو۔ غیر مطبوعہ ہو تو بہتر ہے۔
ٹھیک ہے میرے ذمہ ، لیکن غیر مطبوعہ تلاش کرنا ذرا ۔۔۔
فی الحال داغ دہلوی کی حمد ارسال ہے

سبق ایسا پڑھا دیا تو نے
دل سے سب کچھ بھلا دیا تو نے

لاکھ دینے کا ایک دینا ہے
دلِ بے مدعا دیا تو نے

مجھ گناہگار کو جو بخش دیا
تو جہنم کو کیا دیا تو نے

داغ کو کون دینے والا تھا
اے خدا ! جو دیا، دیا تو نے

عارف سیمابی کی حمد:

ایک ہستی ماوارائے سرحدِ فہم و خیال
ایک ہستی جس کی ممکن ہی نہیں کوئی مثال

یہ وہ ہستی ہے کہ جو ہے لاشریک و لازوال
بےنظیر و حی و قیوم و عظیم و پرجلال

خالقِ ارض و سما و خالقِ شمس و قمر
خالقِ برگ و ثمر ، صورت دہِ جن و بشر

معدنِ علم و صفات و منبع جود و کرم
چشمہ لطفِ عمیم و مالکِ لوح و قلم

نور سے اس کے ہیں روشن آفتاب و ماہتاب
اس کے فیضِ بیکراں سے ذرہ ذرہ فیضاب

یہ ہے رب العالمیں ، دنیا کا پالنہار ہے
کل جہاں محتاج اس کا ہے یہ خودمختار ہے

رزق و مرگ و زیست اس کے پنجہ قدرت میں ہیں
علم میں اس کے ہے جو بھی جلوت و خلوت میں ہے

یہ ہے ستار و غفور و کارساز و مہرباں
لازوال و غیر فانی ، لایموت و جاوداں

السمیع و البصیر و الخبیر و العلیم
ذوالجلال و الرفیع والکبیر و الحکم
 
اعجاز اختر نے کہا:
محب، میں‌نے تو پوارا پیغام لکھا تھا، یہ فائر فاکس نے کیا کر دیا!!!
بۃڑ حآٌ ٌخحآ ٹحآ خۃ صًٹ صۃ ًآۃٰ ۃY۔ آؤڑ ۃڑ ژًآڑY خٰ ٰۃآن ٍۃڑصٹ ۃًٰژۃ ڈٰٹآ ڑۃٹآ ۃؤن۔

پیغام اب تک صحیح نہیں آیا کیا میرے نام سے شروع کرنے کا اعجاز ہے یہ :)

آپ سے یہ پوچھنا تھا کہ کیا آپ کے مضامین کو وکیپیڈیا پر ڈالنے کی اجازت ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
معذرت محب، اتنی فرصت کسے ہے کہ اپنا پیغام پڑھا بھی جائے، اور یہ کم بخت ویب پیڈ میں ٹائپ کرنے سے اگر کیپ لاک پر انگلی پڑ گئی تو یہ کیریکٹر میپ بدل دیتا ہے۔ معلوم نہیں نبیل نے کیا جادو رکھا ہے جو کہ عام طور پر ممکن نہیں۔ کیپ لاکس صرف لیٹن سکرپٹ میں کام کرتے ہیں۔
بہر حال شاید یہ کہا تھا کہ میں ہمیشہ یہاں انفارم ضرور کرتا ہوں۔
 

الف عین

لائبریرین
محب۔ میرے مضامین سے مراد کیا وہ مضامین جو میں سمت میں لکھ رہا ہوں، کتابوں پر تبصرے، اردو ہے جس کا نام۔۔۔ کالم وغیرہ۔ تو ضرور اجازت ہے۔ دوسروں کا ذمہ لے تو نہیں سکتا۔ لیکن سمت کے ہر صفحے پر کاپی لیفٹ لکھتا ہوں اور یہ کہ حوالے کے ساتھ نقل کی اجازت ہے۔ بے شک جو چاہو، لے لو۔
 

الف عین

لائبریرین
لو یہ تو لکھنا بھول ہی گیا کہ کل یہ مکمل اپ لوڈ ہو گیا ہے۔ آئی فاسٹ نیٹ پر۔
اس کے علاوہ اپنے قدیر احمد رانا نے اپنے ڈومین میں بھی ایک سب ڈومین عنایت کر کے اس کا تازہ شمارہ وہاں بھی رکھ دیا ہے، اگر چہ جب میں نے قدیر کو اپنی فائلیں بھیجی تھیں تو اس میں‌کچھ روابط کی غلطیاں رہ گئی تھیں۔ بہر حال جیسا بھی ہے، یہ شمارہ اب یہاں بھی موجود ہے:
http://samt.bayaaz.com/july2007/July.html
 
Top