آج کل محفل پر سیاست عروج پر ہے تو میرا خیال ہے کہ اس اہم موضوع پر گفتگو ہونی چاہئیے-
کیا سمندرپار پاکستانیو کو ووٹ کا حق ملنا چاہئیے یا نہیں؟
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
عام طور پر ممالک یہ حق دیتے ہیں۔ لیکن اہم بات یہ ہے کہ سمندر پار پاکستانی کتنی تعداد میں ہیں۔ ان میں سے کتنے چند سالوں سے باہر ہیں اور کتنے تارک وطن؟ ان کو حق کس حلقے میں دیا جائے؟
 
سید عاطف علی

لائبریرین
عام طور پر ممالک یہ حق دیتے ہیں۔ لیکن اہم بات یہ ہے کہ سمندر پار پاکستانی کتنی تعداد میں ہیں۔ ان میں سے کتنے چند سالوں سے باہر ہیں اور کتنے تارک وطن؟ ان کو حق کس حلقے میں دیا جائے؟
غالبایہاں حق کی بات نہیں ۔حق کا انکار تو کوئی بھی نہیں کرتا۔ لیکن سیاسی مفادات کی غرض سے نظام کا تیار کیا نہ جانا ایک واضح طور پر فکرمندانہ بات ہے۔
خبر کے مطابق غیر ملکیوں کے ووٹ کا نظام دو ہزار تیرہ میں تقریبا تیار تھا۔لیکن اب پتہ چلا کہ دوہزار اٹھارہ تک یہ عملدرامد کے لائق نہ ہوسکا۔ یہ اسی لاکھ پاکستانی لوگوں کا معاملہ ہے اور اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ پاکستانی الیکشن پر کتنا اثر انداز ہو سکتے ہیں ۔ واللہ اعلم ۔
 
اسی لاکھ کافی تعداد ہے۔ کل ووٹوں کا کافی بڑا تناسب بنتا ہے۔

یہ کس نے کہا کہ سسٹم تیار تھا۔ آج تک موک ٹیسٹنگ تو ہوئی نہیں۔
 
اسی لاکھ کافی تعداد ہے۔ کل ووٹوں کا کافی بڑا تناسب بنتا ہے۔

یہ کس نے کہا کہ سسٹم تیار تھا۔ آج تک موک ٹیسٹنگ تو ہوئی نہیں۔

میں بھی ملنے کے حق میں ہوں مگر تعداد واقعی بہت زیادہ ہے اور اس کے لیے ایک فول پروف سسٹم ڈیزائن کرنا انتہائی مشکل ہے اور اس سے دھاندلی کی شکایات آسمان تک پہنچنے کی صورت پیدا ہو سکتی ہے۔
 
عثمان

محفلین
مجھے یہ حق کیوں ملنا چاہیے کہ میں پاکستان میں مقیم لوگوں کی زندگی کے فیصلوں میں شریک ہوں؟
میں پاکستان میں نہیں رہتا کہ مجھے پاکستان کے مسائل نہیں جھیلنے۔ تو پھر ان مسائل کے حل کا حق مجھے کیوں ملے؟
آپ کتنا ٹیکس دیتے ہیں، نظام صحت کے متعلق آپ کو کیا سہولیات ہوں، نظام تعلیم کیسا ہوں۔ امن امان کے چیلنجر کیسے نمٹانے ہیں۔ آپ ان مسائل کے حل میں مجھے کیوں شریک کرنا چاہیں گے؟ جبکہ آپ جانتے ہیں کہ ان پاکستانی مسائل کی تکالیف سے مجھے کوئی تعلق نہیں۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
مجھے یہ حق کیوں ملنا چاہیے کہ میں پاکستان میں مقیم لوگوں کی زندگی کے فیصلوں میں شریک ہوں ؟
میں پاکستان میں نہیں رہتا کہ مجھے پاکستان کے مسائل نہیں جھیلنے۔ تو پھر ان مسائل کے حل کا حق مجھے کیوں ملے؟
آپ کتنا ٹیکس دیتے ہیں، نظام صحت کے متعلق آپ کو کیا سہولیات ہوں، نظام تعلیم کیسا ہوں۔ امن امان کے چیلنجر کیسے نمٹانے ہیں۔ آپ ان مسائل کے حل میں مجھے کیوں شریک کرنا چاہیں گے؟ جبکہ آپ جانتے ہیں کہ ان پاکستانی مسائل کی تکالیف مجھے نہیں سہنی۔
کینیڈا اور امریکہ دونوں میں یہ حق کم از کم فیڈرل الیکشن کے لئے موجود ہے۔

میرے خیال میں مجھے پاکستان میں ووٹ کا حق نہیں ہونا چاہیئے کہ میں ملک چھوڑ چکا ہوں لیکن جو لوگ کچھ عرصے کے لئے باہر ہیں انہیں ووٹ ملنا چاہیئے۔ مسئلہ یہ ہے کہ ان میں فرق کیسے کیا جائے۔ شاید اس کا واحد حل ڈوئل نیشنلٹی ختم کرنا ہے
 
عثمان

محفلین
کینیڈا اور امریکہ دونوں میں یہ حق کم از کم فیڈرل الیکشن کے لئے موجود ہے۔
غالباً پانچ سال تک کا عرصہ ہے۔کنیڈئین شہری اس سے زیادہ عرصہ تک باہر مقیم ہیں تو کنیڈئین الیکشن میں ووٹ نہیں دے سکتے۔ واپس رہائش پر یہ حق واپس مل جاتا ہے۔
میرے نزدیک یہ عرصہ بھی کافی زیادہ ہے۔ اگر پچھلے برس ٹیکس فائل نہیں کیا تو آپ حقدار نہیں ٹھہرتے۔

میرے خیال میں مجھے پاکستان میں ووٹ کا حق نہیں ہونا چاہیئے کہ میں ملک چھوڑ چکا ہوں لیکن جو لوگ کچھ عرصے کے لئے باہر ہیں انہیں ووٹ ملنا چاہیئے۔ مسئلہ یہ ہے کہ ان میں فرق کیسے کیا جائے۔ شاید اس کا واحد حل ڈوئل نیشنلٹی ختم کرنا ہے
فرق ایسے کیا جائے کہ اگر کوئی شخص محض سیاحت یا کاروباری سلسلے میں مختصر عرصہ کے لیے باہر ہے تو اس کے پاس حق رہنا چاہیے کہ وہ شخص پاکستان میں ہی ٹیکس فائل کرے گا۔
تعلیم کے لئے پاکستانی نظام تعلیم کو چھوڑ کر اگر کوئی شخص محض دو برس کے لیے بھی باہر مقیم ہے تو اس کے پاس یہ حق نہیں ہونا چاہیے۔
 
Top