جاسم محمد
محفلین
سمندری طوفانوں پر ایٹم بم ماردو، ٹرمپ کی تجویز نے ماہرین کو حیران کردیا
واشنگٹن(نیوز ایجنسیاں )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قدرتی طوفانوں کو طاقت کے زور پر روکنے کی خواہش کا اظہار کرکے سب کو حیران کردیا ہے اورکہاہے کہ امریکا کو نقصان پہنچانے والے سمندری طوفانوں کو ایٹم بم سے ختم کردیا جائے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ طوفان امریکا کے لیے مسائل پیدا کرتے ہیں اور اگر انہیں امریکی حدود میں داخل ہونے سے قبل ہی جوہری بم مار کر ختم یا روکا جائے تو اس کی کامیابی کے کتنے امکانات ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے قدرتی آفات سے نمٹنے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران امریکی ہوم سیکورٹی اور دفاع کے ماہرین سے تجویز مانگی کہ کیا امریکا کی جانب آنے والے سمندری طوفانوں کو جوہری بم سے روکا جا سکتا ہے، ذرائع کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے طوفان کو جوہری بم سے روکنے کے سوال پر اجلاس میں شامل تمام ماہرین اور اعلیٰ عہدیدار حیران رہ گئے اور انہوں نے چند منٹوں کی خاموشی کے بعد صدر کو بتایا کہ وہ ان کی تجویز پر سوچیں گے۔