السلام وعلیکم! برادر عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ سمیع نہیں سامی یوسف، بھائی! میں نے تو سمیع ہی سنا ہے لیکن ایک دو ایرانی چینلوں پر ان کا نام سامی یوسف ہی پڑھا ہے، نامعلوم کون سا درست ہے؟
سمیع یوسف آذری ترک نژاد برطانوی شہری ہیں جو ایران میں پیدا ہوئے۔ برطانیہ میں موسیقی کے ذریعے اسلامی نغمے گاتے ہیں اور اب تک دو البم "المعلم" اور "my ummah" ریلیز کر چکے ہیں۔ مجھے تو دونوں بہت پسند آئے۔ آپ لوگ ان کی ویب سائٹ پر سن سکتے ہیں یا قریبی میوزک اسٹور سے خرید سکتے ہیں۔ پاکستان کے دیگر شہروں کا تو علم نہیں البتہ کراچی میں ان کی سی ڈیز ملتی ہیں۔
یوسف اسلام مشہور پاپ سنگر کیٹ اسٹیونز تھے جنہوں نے 1977ء میں اسلام قبول کرکے موسیقی کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی اور تب سے برطانیہ میں اسلامی تعلیمات کے لیے مدرسہ چلا رہے ہیں۔ ابھی شاید انہوں نے دوبارہ موسیقی کے میدان میں آنے کا اعادہ کیا ہے۔ دیکھتے ہیں!!
ریحان ملائیشیا کا ایک اسلامی گروپ ہے جو دف پر نعتیں پڑھتا ہے اور چند سال قبل ملائیشیا میں سب سے زیادہ البم فروخت کرنے کا ریکارڈ قائم کر چکا ہے۔ ان کے اب تک 11 البم ریلیز ہو چکے ہیں جن میں 1996ء میں پہلا البم Puji-Pujian ریلیز ہوا جو بہت اچھا ہے۔
زین بیخا جنوبی افریقہ کے نعت خواں ہیں جن کے اب تک 6 البم ریلیز ہو چکے ہیں۔
مسعود کردش مقدونیہ میں پیدا ہوئے اور برطانیہ میں پلے بڑھے۔ انہوں نے یورپین انسٹیٹیوٹ آف ہیومن سائنسز، ویلز برطانیہ سے علوم شریعہ میں گریجویشن کر رکھا ہے اور اب تک ایک البم "صلوات" ریلیز کر چکے ہیں جس میں "قصیدہ بردہ شریف" مجھے بہت پسند آیا۔ ان کا دوسرا البم رواں سال ریلیز ہوگا۔
مزید کوئی معلومات چاہیے تو ان کی ویب سائٹیں دیکھ لیں۔