سنبھالیے، ڈرون آج آیا ہے

انتہا

محفلین
کراچی …متحدہ قومی موومنٹ نے 14 جنوری کو تحریک منہاج القرآن کے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، الطاف حسین نے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی ہے اور ڈاکٹر طاہر القادری کو فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے بعد ایم کیو ایم نے لانگ مارچ میں عملی شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ڈاکٹر طاہرالقادری کی اخلاقی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ فاروق ستار نے کہا کہ ایسی اطلاعات آرہی ہیں کہ دہشت گرد 14جنوری کے لانگ مارچ کو سبوتاژ کرنے کیلئے سرگرم ہیں ، موجودہ صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایم کیو ایم نے فیصلہ کیا ہے کہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کے لانگ مارچ میں عملی طور پر شرکت نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری کا جو نظریہ ہے وہی قائد تحریک الطاف حسین کی سوچ ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ متحدہ کی 35 سالہ جدوجہد بھی انقلاب اور صحیح معنوں میں عوام کو جائز مقام دلانے کیلئے ہے۔انہوں نے بتایا کہ تحریک منہاج القرآن کے ساتھ رابطہ ہے اور رہے گا،ملک کو ان حالات سے نکالنے اور فوری طور انتخابی اصلاحات پر ہماری ان کے ہم آہنگی ہے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=83339
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
نانی نے خصم کیا، برا کیا ۔۔۔ کر کے چھوڑ دیا، اور برا کیا ۔۔۔
ضروری نوٹ: اس مثل کو کسی پر منطبق نہ کیا جائے، صرف صورتِ حال کی عکاسی مقصود ہے ۔۔۔۔
 
news-62.gif
 
کراچی …متحدہ قومی موومنٹ نے 14 جنوری کو تحریک منہاج القرآن کے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، الطاف حسین نے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی ہے اور ڈاکٹر طاہر القادری کو فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے بعد ایم کیو ایم نے لانگ مارچ میں عملی شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ڈاکٹر طاہرالقادری کی اخلاقی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ فاروق ستار نے کہا کہ ایسی اطلاعات آرہی ہیں کہ دہشت گرد 14جنوری کے لانگ مارچ کو سبوتاژ کرنے کیلئے سرگرم ہیں ، موجودہ صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایم کیو ایم نے فیصلہ کیا ہے کہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کے لانگ مارچ میں عملی طور پر شرکت نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری کا جو نظریہ ہے وہی قائد تحریک الطاف حسین کی سوچ ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ متحدہ کی 35 سالہ جدوجہد بھی انقلاب اور صحیح معنوں میں عوام کو جائز مقام دلانے کیلئے ہے۔انہوں نے بتایا کہ تحریک منہاج القرآن کے ساتھ رابطہ ہے اور رہے گا،ملک کو ان حالات سے نکالنے اور فوری طور انتخابی اصلاحات پر ہماری ان کے ہم آہنگی ہے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=83339
پہلے نیلی لائن اور پھر سرخ لائن پڑھ لیں ۔
سبوتاژ کس نے کیا ۔
لگ پتا جانا ہے ۔ :biggrin:
 

طالوت

محفلین
ڈرون حملہ جو قائداعظم سے متعلق "بھائی" نے کیا ہے اس پر تو دائیں بازو والے کیا اور بائیں بازو والے کیا ، آزاد خیال کیا اور قدامت پسند کیا ، سبھی اس چھچھورے پن پر حیران ہیں مگر آفرین ہے ان شاہ سے زیادہ شاہ کے وفاداروں پر کہ بضد ہیں کہ کچھ غلط نہیں کہا ۔ یہ وہ جماعت ہے جو خود کو مڈل کلاس اور نام نہاد پڑھی لکھی جماعت کہلواتی ہے اور گالیاں بھی دیتی ہے ، چولیں بھی مارتی ہے مگر کچھ نہ کہو ان بےچاروں کو ۔
کیونکہ جب ان کی زبان پکڑو گے یہ متحدہ قومی موومنٹ سے مہاجر قومی موومنٹ بن جائے گی ۔
طریقہ واردات ان کا اسرائیلیوں جیسا ہے۔
 
Top