جاسمن

لائبریرین
ہر سنتِ حضرت پہ چل سر کے بل اے دل
کر دے جو خدا تجھ کو قدر دان محمدﷺ
خواجہ عزیز الحسن مجذوب
 
یاسر شاہ

محفلین
معیار خوبصورتی و خوب سیرتی
پنہاں حدیث میں ہے "علیکم بسنتی"

سنت سراپا حسن ہے ۔حسن عیاں بھی ہے اور حسن نہاں بھی ۔جو مسلمان دارالکفر میں کہیں راہ میں فوت ہو جائیں اور حسن عیاں نہ اپنا رکھا ہو تو لوگ حسن نہاں چیک کر کے فیصلہ کرتے ہیں کہ کہاں تدفین کی جائے۔ اللہ تعالیٰ ہماری ستر پوشی فرمائے اور سنت فروشی سے پناہ میں رکھے ۔آمین
 
یاسر شاہ

محفلین
ترے محبوب کی یا رب شباہت لے کے آیا ہوں
حقیقت اس کو تو کر دے میں صورت لے کے آیا ہوں
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

مجذوب رح
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
معیار خوبصورتی و خوب سیرتی
پنہاں حدیث میں ہے "علیکم بسنتی"

سنت سراپا حسن ہے ۔حسن عیاں بھی ہے اور حسن نہاں بھی ۔جو مسلمان دارالکفر میں کہیں راہ میں فوت ہو جائیں اور حسن عیاں نہ اپنا رکھا ہو تو لوگ حسن نہاں چیک کر کے فیصلہ کرتے ہیں کہ کہاں تدفین کی جائے۔ اللہ تعالیٰ ہماری ستر پوشی فرمائے اور سنت فروشی سے پناہ میں رکھے ۔آمین
آمین ثم آمین
 
یاسر شاہ

محفلین
سیما جی یہ بات لکھنا اور دعا مانگنا ضروری ہو گیا تھا کہ سنت کے موضوع پر شعر لکھتے ہوئے بار بار ایک تمسخر وسوسے کی صورت دل و دماغ پہ منڈلا رہا تھا لہٰذا سنت کی عظمت کی خاطر جی کڑا کر کے اپنے مزاج کے خلاف دو ایک باتیں لکھ دیں -
 
یاسر شاہ

محفلین
مری گفتگو بتائے مری زندگی کا مقصد
مرا چلنا پھرنا بولے یہ غلام مصطفیٰ ہے

صلّی الله علیہ و آلہ وسلّم
 
سیما علی

لائبریرین
ہوں گے جو حضور کی سنت کا نگہبان
ان لوگوں کو ہم ملک کا سردار کریں گے

جس راہ سے گزریں سنت ِنبوی کے فدائی
اس راہ کے ہر ذرّے ہم بیدار کریں گے​
 
Top