زین
لائبریرین
سنجیدہ حالات میں ارکان اسمبلی کی غیر سنجیدگی کی انتہاء، ایوان میں مسائل کے حل کی بجائے اچھی تقریر کرنے پر سٹہ بازی شروع
اسلام آباد……… سوات ومالاکنڈ آپریشن پر بحث کے دوران اراکین اسمبلی نے اس اہم ترین مسئلہ پر توجہ دینے کی بجائے ایوان میں سٹہ بازی شروع کردی کہ کون رکن طویل اور بہتر تقریر کرے گا اس پر اراکین کے درمیان شرطیں لگتی رہیں خبر رساں ادارے آن لائن کے مطابق عوام کے منتخب نمائندوں کی طرف سے عوامی مسائل پر عدم دلچسپی کوئی نئی بات نہیں جب سے موجودہ اسمبلی وجود میں آئی ہے شاہد ہی کوئی دن ہو جب اراکین نے اس میں دلچسپی لی ہو زیادہ تر اراکین ایوان میں آنا پسند ہی نہیں کرتے جو آجاتے ہیں وہ آپس میں گپ شپ کرتے رہتے ہیں مگر جمعرات کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں حد ہی ہوگئی اراکین نے گپ شپ کے علاوہ تقاریر پر شرطیں بھی لگانا شروع کردیں اس بات کا اظہار قائمہ کمیٹی برائے کھیل کے چیئرمین جمشیدد ستی نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ وہ اور ان کے دیگر ساتھی اراکین نے شرط لگائی تھی کہ تقاریر میں کون جیتے گا ہمارا ایک ساتھی خاتون رکن اسمبلی سے ہار گیا ہے