سندھی بریانی

ماوراء

محفلین
سندھی بریانی​

اجزاء

1 سے ½ کلو چکن / مٹن
1 کلو چاول
½ کلو گرام آلو
½ ٹماٹر
250گرام دہی
1 ٹی سپون سرخ مرچیں
4 ٹی سپون تمک
3 میڈیم پیاز
لہسن پیسٹ 2 ٹی سپون
2 ٹی سپون ادرک
8 عدد چھوٹی الائچی
4 بڑی الائچی
لونگ 10 عدد
10 عدد کالی مرچ
زیرہ 1 ٹی سپون
1 دار چینی
2 تیز پات کے پتے
250 گرام آئل
6 سبز مرچیں
ہرا دھنیا 2 ٹیبل سپون (کٹی ہوئی)
2 ٹیبل سپون پودینہ
1 ٹیبل سپون کیوڑا
فوڈ کلر (پیلا) 2 چٹکیاں
1 ٹیبل سپون شوگر
10 سے 15 آلو بخارے

ترکیب:-

1- لچھے دار پیاز کاٹ کر آئل میں فرائی کر لیں۔۔اور براؤن ہونے کے بعد آدھے نکال کر علیحدہ رکھ لیں۔۔
2- اور آدھے پیاز میں لہسن ، ادرک ،نمک، مرچ، الائچی، کالی مرچ، زیرہ، دار چینی، لونگ ، تیز پات اور دہی ڈال دیں۔۔
3- اس کو فرائی کر لیں۔۔جب تک پانی خشک ہو جائے۔۔اور پھر اس میں مٹن یا چکن ڈال دیں( مٹن کی صورت میں اتنا پانی ڈالیں کہ گوشت گل جائے۔۔اور چکن کے لیے پانی کی ضرورت نہیں ہے)
4 - آلو کو کاٹ کر اس کے ٹکڑے کر لیں۔۔اور ہاف ابال لیں۔۔
5 - چاولوں کو پانی میں ½ گھنٹے بھگونے کے بعد ان کو ہاف ابال کر پانی سے دھو لیں۔۔
5 - چاپ ٹماٹر، ہری مرچیں، دھنیا، پودینہ، آلو بخارے ، ابلے ہوئے آلو اور فرائی پیاز ان سب کو گوشت گل جانے کے بعد اس میں ڈال دیں۔
6 - اب چاولوں کی ایک لے لگا کر اس پر گوشت کا مصالہ ڈال دیں اور اوپر کیوڑہ، فوڈ کلر اور شوگر ڈال کر دم دے دیں۔۔
7 - پیش کرنے سے پہلے پیار سے مکس کر کے رائتے کے ساتھ پیش کریں۔۔

محب اگر یہ سب مصالحے گھر نہ ہوں تو۔۔بازار سے سندھی بریانی کا ریڈی میڈ مصالحہ ملتا ہے۔۔اس سے زیادہ آسانی سے بن جاتی ہے۔۔۔ :p
 
جی جی آ گیا ہوں

میں نے ابھی ابھی دیکھی ہے یہ پوسٹ۔

کمال کر دیا ہے تم نے ماورا، بہت ہی اچھی ہو تم تو ، تم نے سارے ریکارڈ ہی توڑ دیے ہیں۔ میں سمجھ رہا تھا میں نے صرف تمہارے کہنے پر کہانی لکھ دی تھی جلدی جلدی مگر تم نے آج برتری حاصل کرلی۔ آج واقعی لاجواب کر دیا تم نے۔ آج کا دن بڑا اداس تھا پہلی کوئی چیز اچھی لگی ہے۔
 
ماوراء

محفلین
مجھے پتہ چل گیا تھا۔۔کہ آپ آج کچھ سنجیدہ سنجیدہ ہیں۔۔اور میں نے پہلے ذکر بھی کیا تھا۔۔ :wink:
ویسے میں یہ سارا مکھن اس لئے لگا رہی ہوں کہ آپ میرے حق میں خود ہی بیٹھ جائیں۔۔ :p
 
ماوراء نے کہا:
سندھی بریانی​

اجزاء

1 سے ½ کلو چکن / مٹن
1 کلو چاول
½ کلو گرام آلو
½ ٹماٹر
250گرام دہی
1 ٹی سپون سرخ مرچیں
4 ٹی سپون تمک
3 میڈیم پیاز
لہسن پیسٹ 2 ٹی سپون
2 ٹی سپون ادرک
8 عدد چھوٹی الائچی
4 بڑی الائچی
لونگ 10 عدد
10 عدد کالی مرچ
زیرہ 1 ٹی سپون
1 دار چینی
2 تیز پات کے پتے
250 گرام آئل
6 سبز مرچیں
ہرا دھنیا 2 ٹیبل سپون (کٹی ہوئی)
2 ٹیبل سپون پودینہ
1 ٹیبل سپون کیوڑا
فوڈ کلر (پیلا) 2 چٹکیاں
1 ٹیبل سپون شوگر
10 سے 15 آلو بخارے

ترکیب:-

1- لچھے دار پیاز کاٹ کر آئل میں فرائی کر لیں۔۔اور براؤن ہونے کے بعد آدھے نکال کر علیحدہ رکھ لیں۔۔
2- اور آدھے پیاز میں لہسن ، ادرک ،نمک، مرچ، الائچی، کالی مرچ، زیرہ، دار چینی، لونگ ، تیز پات اور دہی ڈال دیں۔۔
3- اس کو فرائی کر لیں۔۔جب تک پانی خشک ہو جائے۔۔اور پھر اس میں مٹن یا چکن ڈال دیں( مٹن کی صورت میں اتنا پانی ڈالیں کہ گوشت گل جائے۔۔اور چکن کے لیے پانی کی ضرورت نہیں ہے)
4 - آلو کو کاٹ کر اس کے ٹکڑے کر لیں۔۔اور ہاف ابال لیں۔۔
5 - چاولوں کو پانی میں ½ گھنٹے بھگونے کے بعد ان کو ہاف ابال کر پانی سے دھو لیں۔۔
5 - چاپ ٹماٹر، ہری مرچیں، دھنیا، پودینہ، آلو بخارے ، ابلے ہوئے آلو اور فرائی پیاز ان سب کو گوشت گل جانے کے بعد اس میں ڈال دیں۔
6 - اب چاولوں کی ایک لے لگا کر اس پر گوشت کا مصالہ ڈال دیں اور اوپر کیوڑہ، فوڈ کلر اور شوگر ڈال کر دم دے دیں۔۔
7 - پیش کرنے سے پہلے پیار سے مکس کر کے رائتے کے ساتھ پیش کریں۔۔

محب اگر یہ سب مصالحے گھر نہ ہوں تو۔۔بازار سے سندھی بریانی کا ریڈی میڈ مصالحہ ملتا ہے۔۔اس سے زیادہ آسانی سے بن جاتی ہے۔۔۔ :p

ویسے لچھے دار پیاز ؟؟ اس طرح کے بھی ہوتے ہیں پیاز ہوتے ہیں میں تو سمجھا تھا سیدھے سادھے اور شریف سے ہوتے ہیں اور کٹتے ہوئے بہیت روتے ہیں آج پتا چلا کہ لچھے دار باتوں کی طرح پیاز بھی ہوتے ہیں۔ ویسے کیا ایسے پیاز ڈال کر بریانی بنانا صحیح رہے گا۔ مجھے ان پیازوں کے کردار پر سخت اعتراض ہے۔
 
تم بہت اچھی ہو میں مانتا ہوں مگر اصول اپنی جگہ ہیں ان پر سمجھوتا نہیں ہو سکتا۔ میں انصاف کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔
 
ماوراء

محفلین
lol۔۔۔اگر آپ کو اعتراض ہے تو ایسا کریں کہ۔۔جیسے آپ کو کاٹنے آتے ہیں نا۔۔ویسے ہی کاٹ لیجئے گا۔۔اس میں کوئی خاص پابندی نہیں ہے۔۔
ویسے آپ کو لچھے دار پیاز کاٹنے نہیں آتے کیا۔۔؟ :wink: میں بتاتی ہوں۔۔بالکل اپنی طرح کاٹ لیجئے گا۔۔اپنے آپ کو نہ کاٹ لینا۔۔ :wink:
 
میں اورلچھے دار میں بالکل سیدھا ہوں
جلیبی کی طرح اور تم نے بھی پیاز لچھے دار ہی کاٹنے ہوتے ہیں سیدھے سیدھے نہیں کٹتے تم سے :wink:

میں اور کٹ جاؤں ایسی کوئی چھری نہین بنی ابھی :wink:
 
ماوراء

محفلین
مجھ سے آج تک کوئی کام سیدھا نہیں ہوا تو۔۔پیاز تو دور کی بات ہے۔۔ :wink:
میں آج سے چھری بننے کا آرڈر دے دیتی ہوں۔۔تیار ہو جایئے۔۔ :wink:
اب یہ مت کہیے گا۔کہ میں ہر وقت تیار رہتا ہوں۔۔ :wink: :p
 
ماوراء

محفلین
چھریاں میرا حکم بجا لاتی ہیں۔۔ان سے پوچھنے کی ضرورت نہیں۔۔۔بس میرے حکم کی دیر ہے۔۔ :wink:
 
ماوراء

محفلین
لکھنے میں شاید کچھ غلطی کر گئے۔۔۔میں چھریوں کی نہیں۔۔پریوں کی ملکہ ہوں۔۔ :wink:

دوستی۔۔۔ :roll: یہ حادثہ کب ہوا۔۔ :?
میں تو آپ کی دشمن ہوں۔۔ :wink:
 
آہستہ بولو پریوں کی ملکہ تو دور کسی پری نے بھی سن لیا یہ تو رو رو کہ پرستان سر پر اٹھا لے گی اور مفت میں میری پھوپھو کو مشکل ہو گی :wink:

میری تو سشمن نمبر 1 کو ہو :wink: :p
 
شمشاد

لائبریرین

شمشاد

لائبریرین
اس کا مطلب ہے “چھریوں کی ملکہ“

اگر یہ خطاب پسند نہیں، تو کچھ اور تجویز کر دیں گے۔
 
Top