سندھی ثقافت کی ایک مٹتی نشانی ۔۔۔بوڑینڈو۔۔۔

سید عاطف علی

لائبریرین
بوڑینڈو، مٹی سے بنا سندھ کا قدیم ساز جسے ’چند لوگ ہی بجاتے ہیں‘
بوڑینڈو سندھ کے قدیم سازوں میں سے ایک ساز ہے۔ موئن جو دڑو کے قدیمی آثار سے کھدائی کے دوران ملنے والے اشیا میں بوڑینڈو بھی شامل ہے۔
بنیادی طور پر یہ چرواہوں کا ساز ہے مگر اب یہ میوزک کا اہم حصہ ہے۔ یہ موسیقی کا آلہ مٹی سے گولائی میں بنایا جاتا ہے۔ کسی زمانے میں یہ ساز کچا بجایا جاتا تھا مگر اب اسے بھٹی میں پکاتے ہیں۔
بوڑینڈو مٹی سے بنا ساز ہے اس لیے یہ بھی کہا جاتا ہے کہ انسان کے بنائے ہوئے اوائلی سازوں میں سے ایک ساز ہے۔ اور یہ پُھونک سے بجنے والے سازوں میں آتا ہے۔ جیسے بانسری، الگوزو، مرلی وغیرہ۔
اس وقت سندھ میں بوڑینڈو بجانے والے بہت ہے کم لوگ رہ گئے ہیں۔ ان میں سے ذوالفقار لنڈ سب سے زیادہ مشہور اور اچھا بوڑینڈو بجانے والے ہیں۔
ذوالفقار لنڈ کو بوڑینڈو بجانے پر پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ اور سندھ کا سب سے مشہور شاہ لطیف ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔


x.com
 
Top