ابوشامل
محفلین
اردو محفل کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ اس نے قومی زبان اردو کے علاوہ مقامی زبانوں جیسے سندھی، پنجابی، پشتو اور سرائیکی وغیرہ کے لیے بھی کام کیا ہے جس کی واضح مثال اوپن پیڈ میں ان زبانوں کی سپورٹ کا منصوبہ ہے۔ علاوہ ازیں محفل کا ایک حصہ یہاں کا پنجابی فورم بھی ہے جہاں پنجابی زبان بولنے والے ساتھی اپنی مادری زبان میں نثر و شاعری پیش کرتے ہیں۔
ایک دو ہفتے قبل مجھ پر انکشاف ہوا کہ یہاں پر سندھی بولنے والے اراکین کی تعداد اچھی خاصی ہے اور چند انتہائی معروف ساتھی دراصل سندھی بولنے والے ہیں۔ ان سے گفتگو کے دوران اس امر کی شدت کے ساتھ کمی محسوس ہوئی کہ پنجابی فورم کی طرز پر محفل پر سندھی فورم موجود نہیں تو یکایک خیال آیا کہ اس بارے میں منتظمین کو تجویز کیوں نہ پیش کی جائے۔
سو ہم یہاں موجود ہیں اس درخواست کے ساتھ کہ اردو محفل پر سندھی فورم کا آغاز کیا جائے اور ساتھ ساتھ اُس فورم پر سندھی زبان کا اوپن پیڈ بھی شامل کیا جائے۔
امید ہے کہ اس درخواست کو منظور کیا جائے گا۔ جو اراکین اس درخواست کی حمایت میں ہیں وہ یہاں آ کر اپنی حاضری دیں تاکہ سندھی بولنے والے اراکین کی تعداد کا بھی اندازہ ہو سکے۔