الف نظامی
لائبریرین
محکمہ آبپاشی کے ذیلی ادارے اسکارپ ایریگیشن سکھر، خیرپور اور نوشہروفیروز ریجن میں دو ارب 87/لاکھ روپے کی لاگت سے سولر انرجی سسٹم کے تحت 250/نئے ٹیوب ویلوں لگانے کیلئے سروے مکمل ہونے کے بعد تنصیب کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ ماضی میں سکرنڈ اور نوابشاہ میں لگائے گئے سیکڑوں ٹیوب ویلوں نج کاری کے تحت متعلقہ آبادکاروں کے حوالے کئے گئے تھے تاہم مطلوبہ مقاصد حاصل نہ ہونے کے باعث تمام ٹیوب ویلز ختم کردیئے گئے تھے۔ شمسی توانائی کے حامل ٹیوب ویلوں کی مجموعی تعداد کا 45/فیصد ضلع نوابشاہ کیلئے مختص کیا گیا ہے جبکہ 55/فیصد ٹیوب ویلوں دیگر اضلاع میں لگائے جائیں گے۔
آخری تدوین: