سندھ: عوام کے 8 بجے کے بعد غیر ضروری باہر نکلنے پر پابندی عائد

انتہا

محفلین
کراچی: سندھ حکومت نے کورونا کی پابندیوں میں مزید سختی کرتے ہوئے رات 8 بجے کے بعد عوام کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں کراچی سمیت صوبے بھر میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

آج سے کاروبار 6 بجے بند
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق آج سے صوبے بھر میں کاروبار کے اوقات صبح 5 بجے سے شام 6 بجے تک ہوں گے، ڈپارٹمنٹل اور سپر اسٹورز شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے تاہم بیکری اور دودھ کی دکانیں رات 12 بجے تک کھلی رہیں گی جب کہ جمعے اور اتوار کے دن کاروبار مکمل بند رہیں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کل سے رات 8 بجے کےبعد لوگوں کو غیر ضروری گھومنے کی اجازت نہیں ہوگی اور اس سلسلے میں وزیراعلیٰ نے آئی جی سندھ کو گاڑیوں میں گھومنے والے افراد کو روکنے کی بھی ہدایت کی ہے، اگر کسی کو ضروری کام یا اسپتال جانا ہے تو اسے اجازت دی جائے گی۔

حکام کو ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت
ترجمان کے مطابق پارکس میں مغرب کے بعد لائٹیں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز کو پابندیوں پر ہر صورت عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں جتنے بھی کیسز ہیں ان کا 50 فیصد سندھ میں ہیں، کراچی کے ضلع شرقی اور ضلع وسطی میں ایس او پیز کی زیادہ شکایات مل رہی ہیں، ضلع شرقی میں کیے گئے ٹیسٹ کے 21 فیصد کیسز مثبت ہیں، جنوبی میں 16 فیصد، وسطی میں 10 فیصد کیسز ہیں جب کہ حیدرآباد میں 11 فیصد، دادو 10 فیصد، سکھر میں 8 فیصد کیسز ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ میں خود سرپرائز دورے کروں گا، اگر اوقات کی خلاف ورزی ہوئی تو کارروائی کروں گا، اگر ہم نے دو ہفتے پابندیوں پر مکمل عمل کیا تو آگےآسانی ہوگی
سندھ: عوام کے 8 بجے کے بعد غیر ضروری باہر نکلنے پر پابندی عائد
 

انتہا

محفلین
کراچی کے ضلع وسطی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
کراچی: کورونا کیسز میں اضافے کے بعد ضلع وسطی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن 6 جون تک گلبرگ،نارتھ کراچی، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آبادکے علاقوں اور رہائشی یونٹس پر نافذ ہوگا۔



یہ بھی پڑھیں


نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ ضلع وسطی کے ان چاروں ٹاؤنز میں 199کورونا کے مریض موجود ہیں جس کے باعث ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرکی نشاندہی پر لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کا ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے اور متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی جب کہ علاقے میں تمام کاروباری و صنعتی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہےکہ متاثرہ علاقوں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور فیملی اجتماع پر پابندی ہوگی جب کہ متاثرہ علاقوں کے کورونا مثبت افراد اپنےگھروں میں قرنطینہ رہیں گے۔
کراچی کے ضلع وسطی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
 

انتہا

محفلین
اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں مزید کمی آگئی
اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں مزید کمی آگئی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں 24 گھنٹوں میں 4162 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 106 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی اور اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں شرح 2.5 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ گزشتہ روز کورونا کے باعث کسی کا انتقال نہیں ہوا۔

ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ روز کورونا سے 203 افراد صحت یاب ہوئے، شہر میں اب تک کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد 80 ہزار 418 ہے جب کہ اب تک کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 72 ہزار 142 ہے۔
اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں مزید کمی آگئی
 

انتہا

محفلین
کہیں مثبت کہیں منفی!
اللّٰہ اپنا رحم فرمائے اور ہر ایک کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔
آمین
 
Top