سندھ میں اگلے ہفتے سے ہرایک دن چھوڑ کرایک دن سی این جی بند رہے گی

کاشفی

محفلین
business-sindhcng-cngloadshedding_6-13-2013_105040_l.jpg
کراچی…ملک کو70 فیصد گیس فراہم کرنے والے صوبہ سندھ کے عوام بھی سستی سی این جی کے حصول کے لیے پمپ پر لمبی قطاروں میں طویل انتظار کے لیے تیار ہوجائیں۔ سوئی سدرن کے مطابق آئندہ ہفتے سے سندھ میں ہر ایک دن چھوڑ کر سی این جی بند رہے گی۔آئندہ ہفتے سے سندھ میں ہر ایک دن چھوڑ کر سی این جی بند رہے گی۔ٹرانسپورٹرز کے مطابق سندھ میں 95 فیصد بسیں سی این جی پر چلتی ہیں اور اس کی عدم فراہمی سے غریب مسافروں کو شدید پریشانی کاسامنا ہوگا۔ذرائع کے مطابق سوئی سدرن نے یہ فیصلہ اس لیے کیا ہے تاکہ گیس کو سی این جی سکیٹر سے منتقل کرکے بجلی کی پیداوار کی جائے۔دوسری طرف چیئرمین سی این جی ڈیلرزایسوسی ایشن سمیع خان کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے فیصلے سے آگاہ کردیا۔اُن کا کہنا ہے کہ سندھ کی عوام کو یہ فیصلہ قابل قبول نہیں ہے، یہ فیصلہ سندھ کی گیس پنجاب منتقل کئے جانے کا حصہ ہے۔
 
کراچی والے بجلی کی لوڈ شیڈینگ کے حساب بہت مزے میں ہیں۔۔۔ میں سکھر سے ہو کر آرہا ہوں وہاں۔۔۔ ہر دو گھنٹے بعد دو گھنٹے کے لئے بجلی خلاص ہوتی ہے۔۔۔ اور یہاں کم از کم رات 12 کے بعد بجلی نہیں جاتی وہاں دن اور رات کی کوئی تخصیص نہیں ہے۔۔۔ بس ہر دو گھنٹے بعد دو گھنٹے کے لئے بجلی خلاص
 
صرف ان علاقوں کے رہائشی جہاں کوئی نہ کوئی کے ای ایس سی کا کوئی آفیسر رہتا ہے۔۔
 
صرف ان علاقوں کے رہائشی جہاں کوئی نہ کوئی کے ای ایس سی کا کوئی آفیسر رہتا ہے۔۔

بہت اچھے بھائی ہمیں بھی کسی کے ای ایس سی کے افسر کا پتا بتا دو ہم بھی اسکے آس پاس ایڈجسٹ ہونے کی کوشش کریں گے۔۔۔ پھر کراچی میں یوں ہوگا کہ جب کوئی مکان خریدنے جائے گا تو اسٹیٹ ایجنٹ اسے یہ بھی کہیے گا اس مکان کا سب سے بڑا ایڈوانٹیج یہ ہے کہ فلانے کے ایس سی والے بھائی پچھلی گلی میں دو گھر چھوڑ کر رہتے ہیں! :angel:
 
Top