محمد عدنان اکبری نقیبی
لائبریرین
سندھ یونیورسٹی کے تمام کیمپس میں سائن بورڈز اور عمارتوں پر تحریر صرف سندھی اور انگریزی زبان میں لکھنے کا اطلاق کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق رجسٹرار جامعہ سندھ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ،جس کے تحت سندھ یونیورسٹی کے تمام کیمپس میں سائن بورڈز اور عمارتوں پر تحریر صرف سندھی اور انگریزی زبان میں ہوگی۔
دوسری طرف ترجمان سندھ یونیورسٹی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اردو ہماری قومی زبان ہے۔ اگر نوٹیفکیشن میں اردو کا لفظ شامل نہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم اردو کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔دوسری طرف ترجمان سندھ یونیورسٹی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اردو ہماری قومی زبان ہے۔ اگر نوٹیفکیشن میں اردو کا لفظ شامل نہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم اردو کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔جامعہ سندھ میں اردو زبان کو نظرانداز کرنے کا تصور بھی نہیں۔
اس کے علاوہ 23 مارچ، 14 اگست اور 6 ستمبر سمیت ملک کے اہم قومی دنوں پر ہونے والی تقریبات بھی زیادہ تر اردو زبان میں ہی منعقد کی جاتی ہیں۔
اردو اب تک ٹی وی چینل۔