سنو اے چارہ گر میرے۔۔۔۔۔

زھرا علوی

محفلین
سنو اے چارہ گر میرے۔۔۔۔۔

مجھے پڑھنا نہیں آساں
کہ میں تفسیرِخوشبو ھوں
فقط محسوس کر لینا
مجھے تم ان کہی باتوں کے دھندلے سے خیالوں میں کٹی انمول راتوں میں
کہ میں تفسیرِ خوشبو ھوں

سنو اے چارہ گر میرے
مجھے لکھنا نہیں آساں
کہ میں تحریرِ فرقت ھوں
فقط ترتیب دے لینا
مجھے تم اپنے سینے کی لوحِ محفوظ پہ کندہ ہجر کی داستانوں میں
کہ میں تحریرِ فرقت ہوں

بدلنا بھی نہیں آساں
مجھے اے چارہ گر میرے
کہ میں تقدیرِ الفت ھوں
فقط ماتم میرا کرنا
ہتھیلی پہ لکھی بے ربط سی تحریر کی تلخی کو پڑھ پڑھ کے
کہ مین تقدیرِ الفت ھوں

زہرا علوی
 
ماشا اللہ ! خوبصورت نظم ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جاری رکھئے کہ ہم جیسے نا لائقوں کو بھی کچھ اچھا پڑہنے کو ملتا رہے
 

الف عین

لائبریرین
زہرا۔ ’سمت‘ سہ ماہی آن لائن جریدہ ہے اردو تحریر میں۔ وہیں میں نے لنک دے رکھا ہے۔ جنوری تا مارچ کا شمارہ دیکھیں۔ اور چاہیں تو اس سے “پہلے کے بھی۔ اب شمارہ 11 اپریل میں آن لائن ہوگا۔
 
کل رات "سمت" کی سمت پہلی بار جانا ہوا لہٰذا اپنے تاثرات بیان کرنا چاہوں گا۔

جریدے کے مواد میں مین میخ نکالنے کی میری مجال نہیں۔
پر ایک ویب ڈیویلوپر ہونے کے ناطے چند پریزینٹیشنل خامیاں محسوس کیں۔
ویب سائٹ میں مستعمل ٹیمپلیٹ بہت ہی بیسک نوعیت کا ہے جس میں جہاں کشش کی کمی ہے وہیں کراس براؤزر کمپیٹبلٹی اشوز بھی ہیں۔
سائٹ نیویگیشن بہت اچھی نہیں ہے۔
فانٹ بھی قدرے بڑے ہیں جو کسی حد تک کار آمد تو کسی حد تک پریشان کن بھی ہیں۔
رنگوں کے انتخاب کے ضمن میں بھی کچھ عرض کرنا چاہوں گا کہ اگر زیادہ شوخ رنگوں سے احتراز کیا جائے تو بہتر ہوتا ہے۔ جہاں شوخ رنگوں میں صارف کو متوجہ کرنے صلاحیت ہوتی ہے وہیں سادہ رنگ صارف کو دیر تک روکے رکھنے کی صلاحیت سے مالا مال ہوتے ہیں۔
ایک آخری بات اور وہ یہ کہ غالباً یہ سائٹ فری ویب ہوسٹنگ سائٹ پر ہوسٹیڈ ہے، جس کے باعث صارف کو ایڈ پاپ اپ اور فوٹر میں ایڈ سے پالا پڑتا ہے۔ جو کہ نہ صرف سائٹ کے حسن کو ماند کرتا ہے بلکہ صارف کے لیے الجھن کا باعث بھی ہوتا ہے۔

اتنی تنقید کے بعد میری تو خیر نہیں۔ :)

اب بات کرتے ہیں ان مسائل کے حل کی تو سب سے پہلے تو http://pages.google.com کا نام لوںگا۔ آپ کو یہاں بہت سارے ٹیمپلیٹ مل جائیں گے چاہئے تو انہیں میں سے کسی کا انتخاب کر لیجیئے۔ وہاں پیجیز بنانا بھی انتہائی آسان عمل ہے کسی بھی ٹیکنکل نالج کی ضرورت نہیں۔
اگر چاہیں تو اپنے پسند کے ٹیمپلیٹ استعمال کر سکتے ہیں گو کہ یہ آپشن وہاں موجود نہیں ہے پر بہت آسانی سے پہلی ہی بار میں میں نے ہیک کر لیا تھا۔
کوئی زبردستی کا ایڈ نہیں۔
اسٹوریج اسپیس بھی اچھا خاصہ ہے۔

میرے لائق کوئی خدمت ہو تو ضرور حکم کیجیئے گا میں ہر ممکن تعاوں کے لئے اپنے محدود وقت اور نا اہلی سمیت حاضر ہوں۔

میں اپنے ڈیویلوپ کیئے ہوئے چند ٹیمپلیٹس انشاء اللہ جلدی ہی آپ لوگوں کی خدمت میں پیش کرونگا۔ در اصل ابھی ان میں یونیکوڈ اردو کی ٹیسٹنگ باقی ہے۔

اس قدر تنقید کے لیے ایک بار پھر معذرت خواہ ہوں۔
 

الف عین

لائبریرین
ضرور سعود میاں۔ میں نے بغیر لاگ ان کئے تمھارا پیغام دیکھا تھا۔ بھئ میں ویب ڈیویلپر تو ہوں نہیں۔ یہاں ہی موجود ٹیمپلیٹ کو بمشکل پاک نستعلیق فانٹ میں کانفی گیور کر کے کام چلا رہا ہوں۔ پاک نستعلیق میں فانٹ سائز درست نظر آتا ہے کم از کم فائر فاکس، فلاک اوسر اوپیرا میں۔ انتر نیٹ اکسپلوورر میں نہ جانے کیں بہت گیپ نظر آتا ہے۔ اب اگلے شمارے کی تزئین آج ہی سے شروع کی تھی۔ تم اپنے ٹیمپلیٹ بھیج دو، یا اگر میدان میں آ رہے ہو تو میں تم کو ٹیکسٹ بھجوا دوں اور آرگنائزیشن/ نیویگیشن بتا دوں، باقی کلام تک کر کے مجھے ویب پیجیز بھیج دو۔ یا کہو تو میں اسم صارف اور پاس ورڈ دے دوں ہوسٹ کا۔
ہاں یہ تو درست ہے کہ میں پیسے خرچ کئے بغیر کام چلاتا ہوں۔ کوئی ادارہ تو ہوں نہیں، اور کام ایسے لے رکھے ہیں جیسے ایک مکمل عظیم الشان ادارہ ہو!!! اور نہاتنی فرصت ہے کہ باقاعدہ سی ایس ایس شیٹ خود بناؤں۔ عمر کا بھی تو تقاضا ہے، 58 مکمل ہو چکے ہیں۔ مجھ جیسا ہائی ٹیک مولانا تم کو دنیا بھر میں نہیں ملے گا!!
 
عمر کا بھی تو تقاضا ہے، 58 مکمل ہو چکے ہیں۔ مجھ جیسا ہائی ٹیک مولانا تم کو دنیا بھر میں نہیں ملے گا!!

خیر دیکھنے کو تو آپ نے مجھ سا کم عمر بوڑھا بھی نہیں دیکھا ہوگا۔ :)

در اصل آج کل اپنے کالج میں 15-16 مارچ کو ہو رہے ایک ٹیکنو کلچرل فیسٹیول کی تیاری میں مصروف ہوں۔ http://csijmi.com پر مزید معلومات دستیاب ہیی۔
جہاں میں اس ویب سائٹ کا ویب ایڈمنسٹریٹر ہوں وہیں اس آرگنائزیشن کا وائس چیئر پرسن بھی ہوں۔ اس ناطے آج کل رات 12 بجے سے قبل گھر واپسی نہیں ہو پاتی۔ اس وقت بھی کالج میں ہی ہوں۔

انشاء اللہ ان کاموں‌سے فرصت پاتے ہی آپ کو جواب دیتا ہوں یا دوسرے الفاظ میں کہیں تو اگلی مصروفیات سے آگاہ کرتا ہوں۔ :)
 
Top