سنڈے لنچ

F@rzana

محفلین
حسب وعدہ آج کا مینو حاضر ہے

بون لیس چکن، ٹماٹو اونین سوپ، سٹر فرائیڈ ویجیٹیبل+کرسٹی بریڈ
اجزاء:
چکن کے لئے: چکن آدھا کلو بغیر ہڈی والا
دو ٹیبل اسپون تندوری مصالحہ
ایک ٹی اسپون نمک
دو ٹیبل اسپون لیمن جوس
چکن کی بوٹیوں میں تمام اجزاء ملا کر آدھا گھنٹہ رکھ دیں، پھر اوون میں ہائی ہیٹ پر گلنے اور پانی خشک ہونے تک پکالیں۔

سوپ: دو بڑے پیاز باریک کٹے ہوئے
ایک کپ مکئی کے دانے
چار جوے لہسن
چار ٹیبل اسپون ٹماٹو پیوری
ایک ٹیبل اسپون سرکہ
ایک ٹیبل اسپون سویا سوس
چار ٹیبل اسپون کارن فلاور
ایک ٹیبل اسپون زیتون کا تیل
نمک حسب پسند
ایک ٹی اسپون چینی
تیل میں پیاز اور چینی ڈال کر گولڈن براؤن کرلیں، تمام اجزاء شامل کرکے تین گلاس پانی ڈال کر ملالیں ایک ابال آنے پر ہلکی آنچ کرکے پکنے دیں، آدھا گلاس ٹھنڈے پانی میں کارن فلاور گھول لیں اور تھوڑا تھوڑا کر کے سوپ میں شامل کرلیں، گاڑھا ہونے تک پکائیں، سوپ تیار ہے۔
کرسٹی بریڈ کے سلائیس کے ساتھ پیش کریں۔

سٹر فرائی ویجیٹیبل:
ایک پیار کیوبز میں کٹا ہوا
ایک شملہ مرچ کیوبز میں کٹی ہوئی
دو گاجریں کیوبز میں کٹی ہوئی
مشروم باریک کٹے ہوئے
بند گوبھی دو کپ باریک کٹی ہوئی
بینز اسپراؤٹس ایک کپ
ایک ٹیبل اسپون سویا سوس
ایک ٹیبل اسپون سرکہ
ایک ٹی اسپون کالی مرچ پسی ہوئی
دو ٹیبل اسپون زیتون کا تیل
بڑے پین یا ووک میں تیل گرم کرکے سب سبزیاں ڈال دیں، ساتھ ہی سوس، سرکہ، کالی مرچ بھی اور تیز آنچ پر جلدی جلد پلٹتے ہوئے فرائی کرلیں۔

سویا سوس اور سرکے کی وجہ سے پانی چھوٹے گا وہ خشک کر لیجئے اگر ضرورت ہو تو نمک ملائیں ورنہ سرکہ اور سوس کافی نمکین ہوتا ہے، سبزیاں ادھ کچی پکی ہونی چاہیئیں۔
 

تیشہ

محفلین
فرزانہ مجھے ہفتے کا مینو بنا ہوا چاہئے؟ روز روز کے سوچنے سے کہ آج کیا بنایا جائے جان تو چھوٹے۔
 

F@rzana

محفلین
میری نئی کتاب

بوچھی، اگر آپ کی فرمائش پورا کرنے کے جتنا وقت ہوتا تو کھانا پکانے کی کتاب ہی نہ لکھ ڈالتی ،اتنی ٹائپنگ سے تو میں مصنفین کی فہرست میں شمار ہوسکتی ہوں ، کیا خیال ہے؟
 

Muhammad Qader Ali

محفلین
:)
اب تو لوگ بادشاہ ہوگئے ہیں
روز گوشت کھاتے ہیں۔
میں سوچ رہا ہوں
آج لنچ میں ہارڈیز کا لنچ آفر جوپندرہ سولہ درہم میں ہے کھانے کا ارادہ ہے
 
Top