راشد اشرف

محفلین

حلقہ ارباب ذوق لاہور کے تحت لاہور سے ایک جریدہ شائع ہوا کرتا تھا "نئی تحریریں"۔ 1947 سے 1974 اس کا اشاعتی زمانہ رہا تھا۔ یہ ہ زمانہ تھا جب قیوم نظر حلقے کے روح رواں ہوا کرتے تھے۔ یہ تذکرے کئی خودنوشتں میں ملتے ہیں۔ بعد ازاں‌ یوسف ظفر اور مختاز صدیقی بھی ان میں شامل ہوگئے تھے۔

آج پرانی کتابوں کے اتوار بازار سے نئی تحریریں کے دو شمارے ملے۔ 1952 و 54 کے۔ راقم الحروف نے ان دونوں میں موجود محمود نظامی کے سفرنامہ یورپ کی دو طویل، دلچسپ اور زندگی سے بھرپور اقساط کی وجہ سے مذکورہ شمارے خرید لیے تھے۔ مگر جائزہ لینے پر مزید کئی تحریریں بھی ملیں اور چند تصاویر بھی۔

تمام تصاویر کے لنکس یکے بعد دیگرے یہاں پیش کیے جارہے ہیں:Rashid Ashraf
zest70pk@gmail.com
Karachi


محمود نظامی



عابد علی عابد

آغا بابر

ہاجرہ مسرور



منیر نیازی

اعجاز حسین بٹالوی

ضیا جالندھری

رحمان مذنب


ن میم راشد

آذر زوبی








 
Top