[سوال] اردو عربي فارم!!

السلام علیکم

میں نے‌ اردو اور عربی فارم بنانے کا سوچ رہا ہوں۔ کیا یہ ممکن ہے کہ ان دونوں زبانوں کو ایک فارم پر جمع کیا جا سکے؟ بایں معنی ایک سیکشن اردو کا ہوگا جہاں اردو والے اردو میں سب لکھ پڑھ سکیں گے۔

دوسرا سیکشن عربی کا جہاں عربی والے عربی میں لکھ پڑھ سکیں گے؟


طریقہ کیا ہے؟

معلومات شئیر کریں

شکریہ
 

شاکرالقادری

لائبریرین
بہت آسان ہے
آپ فورم انسٹال کریں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے دو سیکشن بنا دیں

اردو سیکشن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عربی سیکشن
اردو والے حصہ میں اردو والے لوگ لکھیں اور عربی والے میں عربی

اب رہا یہ سوال کہ عربی والوں کو فورم کی زبان عربی ملے اور اردو والوں کو اردو
تو اس کے لیے آپ فورم کے عربی ترجمہ کی فائلیں فورم کی لیگویج ڈائریکٹر میں رکھیں
اور ہر رکن کو رکنیت اختیار کرتے وقت اپنی زبان منتخب کرنے کا آپشن فراہم کریں
اسطرح جو رکن عربی زبان کو منتخب کرے گا اسے فورم عربی زبان میں نظر آئے گا اور جو اسے اردو میں دیکھنا چاہے وہ اپنی زبان کے طور پر اردو کو منتخب کر لے
یہ آپشن یوزر کنٹرول پینل میں بھی مہیا ہوتا ہے جس کی مدد سے کوئی رکن کسی بھی مرحلہ پر اپنی زبان کو تبدیل کر سکتا ہے:idea:
 
Top