اجتماعی انٹرویو سوال نمبر 8

زیک

مسافر
آپ کے پاس نادر موقع ہے ایک زبردست ڈنر کا۔ نہ صرف اس ڈنر کا کھانا بہترین ہو گا بلکہ خاص بات یہ ہے کہ اس ڈنر پر آپ کوئی سے 3 لوگ مدعو کر سکتے ہیں۔ یہ لوگ کسی بھی زمانے سے تعلق رکھ سکتے ہیں۔ شرط صرف یہ ہے کہ آپ ان کے نام بتائیں اور یہ کہ ان کو کیوں مدعو کر رہے ہیں
 
1۔ اسامہ بن لادن ( پوچھوں گا کہ کیا ملا ہزاروں بے گناہوں کو مروا کے )
2۔ جارج بش ( بتاؤں گا کہ تم اس سے کچھ کم نہیں ہو )
3۔ پیجا صاحب ( اس محاورے کا مطلب پوچھوں گا کہ "کوئلوں کی دلالی میں منہ کالا'' )
 

زیک

مسافر
1۔ ابن رشد کہ مسلم دنیا کا بہترین فلسفی تھا اور کچھ فلسفے پر اچھی گفتگو رہے گی۔
2۔ آئنسٹائن ایک جینیئس تھا اور اس سے بہتر کون ہو سکتا ہے تھیوری آف ریلیٹوٹی سمجھانے کو۔ پھر اس سے یہ بھی پوچھنا ہے کہ کوانٹم مکینکس کو کیسے نہ سمجھ سکا۔
3۔ ڈارون کہ بیالوجی اور ارتقاء سے متعلق معلومات ملیں گی اور ساتھ ہی اس کے سفر کی داستانوں کا بھی مزہ
 

damsel

معطل
آپ کے پاس نادر موقع ہے ایک زبردست ڈنر کا۔ نہ صرف اس ڈنر کا کھانا بہترین ہو گا بلکہ خاص بات یہ ہے کہ اس ڈنر پر آپ کوئی سے 3 لوگ مدعو کر سکتے ہیں۔ یہ لوگ کسی بھی زمانے سے تعلق رکھ سکتے ہیں۔ شرط صرف یہ ہے کہ آپ ان کے نام بتائیں اور یہ کہ ان کو کیوں مدعو کر رہے ہیں


میں تو صحابہ کرام کے زمانے میں جاتی۔ حضرت عمر، حضرت خالد بن ولید، حضرت مصعب بن عمیر رضی اللہ تعالیٰ علیہم۔


بس مجھے ان تینوں سے اللہ کے لیے محبت ہے اس لیے ان کو مدعو کرتی۔
 

شمشاد

لائبریرین
دعوت کا شکریہ۔

ایک تو کولمبس کو، اس سے پوچھوں گا کہ تم نے امریکہ دریافت ہی کیوں کیا؟ اور سیر و سیاحت پر بات چیت کروں گا۔

دوسرا چنگیز خان کو یہ بتانے کے لیے کہ تمہارے جانشین آج کل بھی موجود ہیں، بس طریقہ واردات بدل گیا ہے۔

جنرل ضیاء الحق کو کہ پاکستان میں اسلامی نظام لانا تھا، کیا ہوا؟ پھر اس کو چنگیز خان کے حوالے کر کے اور صرف ٹپ دے کر آ جاؤں گا کہ دعوت کا بل تو زیک نے دینا ہے۔
 

وجی

لائبریرین
1۔ حضرت خزیمہ بن ثابت انصاری رضی اللھ تعالٰی وہ واحد شخص جنکی ایک گواہی دو کے برابر ہے اس انعام کی وجہ معلوم ہے لیکن ان زبان سننا چاہوں گا
صلاہدین ایوبی ایک سپاہی جو اپنے آپ میں کسی بڑی فوج سے کم نہیں ان سے بہیت کچھ سیکھنے کو ملے گا جو شاید دجال کے فتنے کے لیئے مددگار ہو
علامہ اقبا ل کو انسے اس شعر کا مطلب پوچھونگا
کی محمد سے وفا تونے توہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا لوہو قلم تیرے ہیں
 

محمد وارث

لائبریرین
غالب، انکے اشعار انکی زبانی سننے کیلیئے، اور ساتھ میں فاتح صاحب اور فرخ صاحب کو مدعو کرونگا۔ اور ہاں چونکہ ایسی دعوتوں میں ہم ایک آدھ مہمان زیادہ بھی کر لیتے ہیں تو اپنے ایک دوست عامر قریشی کو بھی بلا لونگا کہ وہ بھی قتیلِ غالب ہے۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
ظاہر ہے دعوت زیک کی طرف سے ہے تو بِل بھی وہی دیں گے، آپ کو کیونکر فکر ہونے لگی؟
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن اب تو معلوم ہو گیا ناں کہ بِل زیک کے ذمہ ہے۔

مجھے آپ دونوں (ظفری اور تعبیر) کی کوئی ملی بھگت لگ رہی ہے۔
 

ابوشامل

محفلین
تاریخ کی کئی عظیم شخصیات سے ملنے کی خواہش ہے، فہرست تو بہت طویل بن سکتی ہے لیکن فی الوقت تین عظیم فاتحین کو منتخب کر لیتے ہیں:

فاتح قسطنطنیہ سلطان محمد فاتح
عین جالوت میں منگولوں کو شکست دینے والے مصر کے عظیم غلام بادشاہ رکن الدین بیبرس
اور فاتح بیت المقدس سلطان صلاح الدین ایوبی
 

تعبیر

محفلین
ظاہر ہے دعوت زیک کی طرف سے ہے تو بِل بھی وہی دیں گے، آپ کو کیونکر فکر ہونے لگی؟


فکر اس لیے ہوئی کہ تاکہ اندازہ لگا کر اتنی رقم ساتھ رکھی جا سکے


میں بھی یہی سوچ کر اس ڈنر بھاگا کہ مجھ سمیت پورے چار افراد کا خرچہ ہے ۔ :grin:

ڈنر سے تو کیا آپ تو اجکل محفل سے بھی بھاگے ہوئی لگ رہے ہیں۔ کافی دن سے نطر نہیں آئے یہاں :confused:



لیکن اب تو معلوم ہو گیا ناں کہ بِل زیک کے ذمہ ہے۔

مجھے آپ دونوں (ظفری اور تعبیر) کی کوئی ملی بھگت لگ رہی ہے۔

ملی بھگت:confused: :confused: :confused: وہ کیسے :confused:



زیک اگر ایسا ڈنر کرا سکتے ہین تو میں کسی کے ساتھ بھی اس ڈنر کے لیے تیار ہوں :)


http://www.hakuna-matata.be/ditsvid/swf/a_video_dubai.html
 

پپو

محفلین
میں تو ٹیپو سلطان کو میر جعفر اور میر صادق کے ساتھ ڈنر پر بلاؤں گا اور پھر ان سے پوچھوں گا
کچھ تو رہی ہونگی اس کی مجبوریاں
یونہی تو کوئی بے وفا نہیں ہوتا
 

حمنہ

محفلین
شکریہ
بھائی میں تو اپنے سپیشل پرسنز کے ساتھ جانا پسند کروں گی

کیا اس بات کی مجھے اجازت ھے؟
 

شعیب صفدر

محفلین
اول محمد بن قاسم کو یہ پوچھنے کے لئے کہ اُس نے تاریخ دان کو کیا دیا کہ اُس نے فتح‌سندھ ‌کہ وقت کی کی عمر 20 سال کم بتائی۔
بو علی سینا کو کہ معلوم کر سکوں‌کہ اُس کے دل پر کیا گزرتی ہے جب یار لوگ آئن اسٹائن کو اُس سے آگے بتاتے ہیں
اور آُپ بھی آ جانا۔۔۔۔۔۔
 

فہد اشرف

محفلین
اپنے ہی گھر کے تین لوگوں کو لے جاؤنگا دوسروں کو کیوں کھلاؤں بھلا:p، تفنن بر طرف میرے ساتھ جانے والے تین لوگ ہوں گے۔۔۔۔
1۔ مولانا آزاذ رح۔ مقصد کیا ہو سکتا ہے سننے کے علاوہ
2۔کافکا سے ان کے افسانوں کی تشریح کروانی ہے
3آئیکر کیسلاس(ریال مادرید کے سابق گول کیپر و کپتان) صرف گلے ملنا ہے ۔
 
Top