اجتماعی انٹرویو سوال نمبر 9

زیک

مسافر
ایک اور نادر موقع: نئی ٹیکنالوجی ایجاد ہوئی ہے جو آپ کی عمر بدل سکتی ہے اور بدلے گی بھی ایسے کہ آپ ہمیشہ اسی عمر کے رہیں گے۔ اب آپ سے یہ سوال ہے کہ آپ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عمر کے کس حصے میں رہنا پسند کریں گے؟
 
محمد وارث

لائبریرین

آپ کا اپنا جواب رہتا ہے زیک۔

میں آج سے 13 سال پیچھے 22 سال کی عمر میں رہنا پسند کرونگا جب میں لاہور میں تعلیم حاصل کر رہا تھا۔
 
زیک

مسافر
میں 30، 32 سال کی عمر میں جانا پسند کروں گا کہ جوانی اور ادھیڑ عمر کے درمیان یہ بہترین مقام ہے۔
 
ابوشامل

محفلین
یہ ہمیشہ اسی عمر میں رہنے والا معاملہ تو بڑا گڑ بڑ ہے بھئی! انسان کا کچھ change کا دل بھی کرتا ہے۔ :)
میں بچپن میں لوٹنا چاہوں گا اور وہ بھی 10 سے 11 سال کی عمر میں، کیا سہانے دن تھے۔
 
تعبیر

محفلین

اب آپکی موجودہ عمر کیسے معلوم ہو :confused:

میں 30، 32 سال کی عمر میں جانا پسند کروں گا کہ جوانی اور ادھیڑ عمر کے درمیان یہ بہترین مقام ہے۔

ویسے زیک میں پڑھا ہے کہ جنت میں بھی یہی عمر ہو گی 32 یا 33

میں 18 کی ہونا چاہوں گی کہ مین نے اس عمر کو صحیح سے انجوائے نہیں کیا :(

پر میرا خیال ہے کہ ہمیشہ کے لیےکی عمر کے لیے 23 اچھی عمر ہے ۔ بندہ کچھ کچھ میچور ہو جاتا ہے اس عمر میں :)
 
ظفری

لائبریرین
میں 30، 32 سال کی عمر میں جانا پسند کروں گا کہ جوانی اور ادھیڑ عمر کے درمیان یہ بہترین مقام ہے۔
زیک ایسا تو نہ کہو ۔۔۔ تم نے تو بڑی جلدی ہمت ہار دی ہے ۔ یہ توجوانی کا عین آغاز ہے ۔;) ۔ امریکہ میں تو ویسے ہی ادھیڑ عمری 40 ، 42 سے شروع ہوتی ہے ۔ :grin:

میں بچپن میں لوٹ جانا پسند کروں گا ۔ جب نہ غم ِ جاناں تھا نہ کوئی غم دوراں ، ‌اور نہ ہی غمِ روزگار ۔ :)
 
زیک

مسافر
نہیں ظفری ہمت کہاں ہاری ہے۔ واقعی صحیح جوانی کا آغاز ہی 30 کے بعد ہوتا ہے۔

بچپن کے بارے میں سوچا تھا مگر خیال آیا کہ غموں کی کمی کے ساتھ ساتھ بچپن میں ایک اور انتہائی اہم چیز کی کمی ہوتی ہے اور وہ چیز اتنی اہم ہے کہ جنت میں بھی اس کی فراوانی کا سنا ہے۔ ;)
 
اچھا ۔۔۔۔ مگر یہ اہم چیز ہے کیا ۔ بچپن گذرے کافی عرصہ ہوگیا ہے ۔ یاد نہیں رہا ۔ ;)
 
زونی

محفلین

زیک یہ سوال دوسری بار نہیں ہوگیا ، پہلے بھی اس قسم کا سوال ہو چکا ھے شاید ٹائم مشن والا:cool:

خیر میں ٹین ایج میں واپس جانا چاہوں گی پوری پلاننگ کے ساتھ :cool:کیونکہ میں نے اس دور کو بالکل بھی انجوائے نہیں کیا:(
 
میرا خیال ہے کہ زیک کی یہ ٹیکنالوجی ۔۔۔۔ 20 سال پرانے دور میں جانے سے قاصر ہے ۔ ;) ۔۔۔ :grin:
 
زیک

مسافر
اچھا ۔۔۔۔ مگر یہ اہم چیز ہے کیا ۔ بچپن گذرے کافی عرصہ ہوگیا ہے ۔ یاد نہیں رہا ۔ ;)

72 ;)

زیک یہ سوال دوسری بار نہیں ہوگیا ، پہلے بھی اس قسم کا سوال ہو چکا ھے شاید ٹائم مشن والا:cool:

وہ سوال تھا کہ آپ کس زمانے میں جانا چاہیں گے اپنی اسی حالت میں۔ یہ سوال ہے کہ زمانہ نہیں بدلے گا مگر آپ کی عمر بدل جائے گی۔
 
ظفری

لائبریرین
کہیں تم ایسا تو لکھنا نہیں چاہ رہے تھے ۔ 2+7 ۔ :grin:
وہ سوال تھا کہ آپ کس زمانے میں جانا چاہیں گے اپنی اسی حالت میں۔ یہ سوال ہے کہ زمانہ نہیں بدلے گا مگر آپ کی عمر بدل جائے گی۔
پھر کیا فائدہ کہ زمانہ بھی وہی رہے گا ۔ پھر وہی فسانہ ، پھر وہی کہانی ۔ یعنی زندگی میں ایک ہی سزا دو ، دو بار ۔ ;)
نہ بھائی نہ ۔۔۔۔ میں ایسے ہی ٹھیک ہوں ۔ :grin:
 
Top