سوال

گرائیں

محفلین
یہاں اس لئے پوچھ رہا ہوں کہ میں اپنے آپ کو اُس مایوسی سے بچانا چاہتا ہوں جو کسی اور جگہ لکھنے کی کوشش پر ہوتی۔ جی ہاں " مطلوبہ مقدار میں پوسٹس کا نہ ہونا"۔

اللہ ہی جانتا ہے کہ ان پابندیوں سے کب جان چھٹے گی۔

بہر حال، اگر جہانزیب یا نبیل کو زحمت نہ ہو تو براہ مہربانی مجھے بتائیں کہ میں اپنے اردو بلاگ پر اپنی مرضی کا فونٹ کیسے استعمال کروں؟ کہیں ایک آرٹیکل نظر آیا تھا مگر پی ٹی سی ایل فون اینڈ نیٹ کی گھٹیا سپیڈ کے باعث کھو بیٹھا۔

نیز یہ کہ مجھےاپنے بلاگ پر پلگ ان اپ لوڈ کرنے کا طریقہ ذرا دہرا دیں۔ میں بہت سی چیزیں بھول بیٹھا ہوں۔ میں نے ایف ٹی پی سے لاگ ان ہونے کی کوشش کی مگر ناکام رہا۔

جزاک اللہ ایڈوانس میں۔
 
جہانزیب

محفلین
فونٹ‌ کے لئے یہاں‌ دیکھ لیں‌ ۔۔
اور ایف ٹی پی ، کیا آپ نے بلاگ اپنے ہوسٹ پر رکھا ہے؟ اگر اپنے ہوسٹ پر رکھا ہے تو کیا وہاں‌ جس ایف ٹی پی اکاونٹ‌ سے آپ داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں‌ وہ موجود ہے کہ نہیں‌ ۔۔
اور پلگ ان کے لئے ایف ٹی پی استعمال کرتے ہوئے ورڈ‌ پریس کے فولڈر میں‌ ورڈپریس کانٹینٹ‌ میں‌ پلگ انز کے فولڈر میں‌ پلگ ان اپلوڈ‌ کر کے، بعد میں ڈیش بورڈ‌ میں‌ پلگ انز میں‌ جا کر اسے چلا لیں‌ ۔
 
گرائیں

محفلین
بہت شکریہ جہانزیب

میں در اصل اپنے ورڈ پریس کے اکاؤنٹ میں بذریعہ ایف ٹی پی لاگ ان ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔
میں نے بلاگ /http://urdutech.net پر بنایا ہے۔ اپنی ہوسٹنگ کا میرا فی الحال کوئ ارادہ نہیں ہے۔
 
جہانزیب

محفلین
گرائیں‌ اردو ٹیک پر آپ یہ سب نہیں‌ کر سکتے ۔ لیکن وہاں‌ کافی تعداد میں‌ بنے بنائے سانچے موجود ہیں جن کا استعمال آُ کر سکتے ہیں، اردو ٹیک پر پلگ انز کے لئے ماوراء‌ یا عمار بہتر بتا سکتے ہیں‌ ۔
 
ماوراء

محفلین
گرائیں، اگر اردو ٹیک پ بلاگ بنایا ہے تو وہاں کچھ پلگ انز پہلے سے موجود ہیں، انھیں ایکٹو کرنے کے لیے "پلگ ان" پر جائیں اور انھیں ایکٹویٹ کر لیں۔
آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
لیکن اگر آپ مزید پلگ انز اپنے بلاگ پر اپلوڈ کرنا چاہتے ہیں تو یہ ممکن نہیں ہو سکے گا۔
 
گرائیں

محفلین
بہت شکریہ جہانزیب اور ماوراء۔
ماوراء میں آپ کی بلاگ پہلے ہی دیکھ چکا ہوں۔ آپ نے کافی محنت سے سمجھا یا ہے عزیز امین صاحب کو۔ :(
میں نے اردوٹیک پر اپنا بلاگ شروع کیا تھا۔ تھا اس لئے کہا کہ اسے میں نے شفٹ کر دیا ہے کہیں اور۔ مسئلہ وہی پلگ ان اپلوڈ کرنے کا تھا۔ میرے ایک دوست نے کافی حد تک مسئلہ حل کر دیا ہے۔
اُس نے میری بلاگ اپنے سرور پر ہوسٹ کردی ہے۔ مجھے نیا اکاؤنٹ بنانا پڑا۔ اور مجھے اپنی پرانی پوسٹس وہاں پر امپورٹ کرنی پڑیں۔
وہ بھی کر لیں۔ میں انشاءاللہ اُس کی مدد سے ایف ٹی پی کے ذریعے پلگ ان اپلوڈ کر ہی لوں گا۔
اب مسئلہ یہ ہے کہ چونکہ wordpress.org جو انسٹال کیا ہے وہاں پہ، اس میں اردو کی سپورٹ نہیں ہے۔ لہٰذا، وہاں صرف ؟؟؟؟ ہی نظر آ رہے ہیں۔
جہانزیب آپ نے جو سٹائل شیٹ والا لنک دیا، مجھے پسند آیا۔ کافی معلومات ہیں ، مگر مسئلہ وہی ہے کہ کہاں سے شروع کروں؟ میں نے آپ کے بلاگ پر آپ سے رابطہ کیا ہے جہانزیب۔ وہ چیک کر لیں۔ اور براہ مہربانی مجھے گائیڈ کریں۔

میری بلاگ کا ایڈریس یہ ہے:
http://ayubians.com/munir.
 
ماوراء

محفلین
او اچھا اب میں سمجھی آپ ڈاکٹر منیر ہیں۔ :)
اردو ٹیک پر تو شاید میں کچھ مدد کر سکتی، لیکن اب تو جہانزیب ہی کچھ بتا سکتے ہیں۔
 
بدتمیز

محفلین
بہت شکریہ جہانزیب اور ماوراء۔
ماوراء میں آپ کی بلاگ پہلے ہی دیکھ چکا ہوں۔ آپ نے کافی محنت سے سمجھا یا ہے عزیز امین صاحب کو۔ :(
میں نے اردوٹیک پر اپنا بلاگ شروع کیا تھا۔ تھا اس لئے کہا کہ اسے میں نے شفٹ کر دیا ہے کہیں اور۔ مسئلہ وہی پلگ ان اپلوڈ کرنے کا تھا۔ میرے ایک دوست نے کافی حد تک مسئلہ حل کر دیا ہے۔
اُس نے میری بلاگ اپنے سرور پر ہوسٹ کردی ہے۔ مجھے نیا اکاؤنٹ بنانا پڑا۔ اور مجھے اپنی پرانی پوسٹس وہاں پر امپورٹ کرنی پڑیں۔
وہ بھی کر لیں۔ میں انشاءاللہ اُس کی مدد سے ایف ٹی پی کے ذریعے پلگ ان اپلوڈ کر ہی لوں گا۔
اب مسئلہ یہ ہے کہ چونکہ wordpress.org جو انسٹال کیا ہے وہاں پہ، اس میں اردو کی سپورٹ نہیں ہے۔ لہٰذا، وہاں صرف ؟؟؟؟ ہی نظر آ رہے ہیں۔
جہانزیب آپ نے جو سٹائل شیٹ والا لنک دیا، مجھے پسند آیا۔ کافی معلومات ہیں ، مگر مسئلہ وہی ہے کہ کہاں سے شروع کروں؟ میں نے آپ کے بلاگ پر آپ سے رابطہ کیا ہے جہانزیب۔ وہ چیک کر لیں۔ اور براہ مہربانی مجھے گائیڈ کریں۔

میری بلاگ کا ایڈریس یہ ہے:
http://ayubians.com/munir.

ڈیٹا بیس کا کریکٹر سیٹ لاطینی ہے۔ اس کو
utf8 سیٹ کریں۔اس کے لئے اپنے دوست کو کہیں وہی کر سکتا ہے۔
ویسے آپ نے بلاگ موو کر لیا۔ یہ ڈومین 8 نومبر کو ایکسپائر ہو رہاہے۔ اس کو ری نیو بھی کرواءیں ورنہ اتنی محنت کا فاءدہ نہین۔
 
Top