سوجی کا حلوہ بنانے کا آسان اور سادہ طریقہ

بنیادی اجزاء:

1-سوجی ایک کپ
2- چینی ایک کپ
3-پانی 2 کپ
4-گھی یا کوکنگ آئل اتنا جس سے سوجی تر ہوجائے ضرورت سے زیادہ نہ ڈالا جائے۔

اضافی اجزاء: (یہ آپ چاہیں تو ڈالیں ورنہ اس کے بغیر بھی حلوہ بن جائے گا)
اپنی پسند کے خشک میوہ جات مثلا بادام، پستہ، ناریل، کاجو وغیرہ حسب ذائقہ ڈال سکتے ہیں۔

طریقہ:
پکانے کے لئے ایسا برتن جس پر گرم ہو کر کھانا چپکتا نہ ہوnon-stick frying pan استعمال کیا جائے تو بہتر ہے۔
پہلے چینی کو پانی میں ڈال کر بھگو دیں اور جو اضافی اجزاء آپ ڈالنا چاہتے ہیں وہ بھی اسی پانی میں ڈال دیں۔
سوجی کو پین میں ڈال کر ہلکی آنچ پر آئل یا گھی ڈال کر بھونیں مسلسل ہلاتے جائیں تاکہ یکساں پکتا رہے یہاں تک کہ براؤن ہو جائے۔ براؤن ہوجانے کے بعد اس میں چینی اور دیگر اجزاء ملا پانی ڈال دیں۔ مسلسل ہلاتے رہیں یہاں تک کہ مناسب حد تک سخت ہوجائے۔
حلوہ تیار ہے۔
 
آپ کا نہیں پہلے کسی کا دیکھ کر بنایا تھا پر اچھا نہیں بنا تھا پھر دوبارہ کوشش نہیں کی
 
زوجہ اظہر

محفلین
مزید آسان یہ کہ پہلے سوجی کو گھی یا تیل میں بھونا اور پھر اسی میں چینی ڈال کر تھوڑا پانی یا دودھ ڈال کر دم دے دیا
 
انتہا

محفلین
سوجی کا وہ حلوہ جو حلوائیوں کے ہاں پکتا ہے اس کی ترکیب حسبِ ذیل ہے:
سوجی ایک پاؤ
گھی ایک پاؤ
چینی تین پاؤ
پانی ایک لیٹر یا اس سے تھوڑا زیادہ
زردے کا رنگ
میوہ جات حسبِ توفیق
سب سے پہلے پانی میں چینی ڈال کر چولھے پر رکھیں اور شیرہ بنا لیں، اسی میں حسبِ ضرورت زردے کا رنگ بھی ڈال لیں۔
اب ایک پتیلی میں گھی ڈال کر چولھے پر رکھیں اور تین چار چھوٹی الائچیاں توڑ کر ڈالیں۔ اس کا خیال رکھیں کہ آنچ زیادہ تیز نہ ہو۔ جب گھی گرم ہو جائے تو اس میں سوجی ڈالیں اور اسے بھونیں۔ تقریباً پانچ منٹ بعد جب دیکھیں کہ سوجی میں ہلکے ہلکے جھاگ بننا شروع ہو گئے ہیں تو چند قطرے ٹھنڈا پانی ڈال کر چیک کیجیے۔ اگر چھناکے سے بھوننا شروع ہو جائے تو سمجھیں سوجی تیار ہے، ورنہ کچھ دیر اور بھونیں۔ چیک کرنے کا طریقہ وہی ہے جو اوپر بتایا گیا۔ ہاں ایک چیز رہ گئی کہ سوجی بھونتے وقت تھوڑا سا بیسن بھی ڈال لیجیے، اس سے حلوہ مزید نرم ہو جاتا ہے۔ بہر حال سوجی بھننے کے بعد اب شیرہ ڈالنے کی باری ہے۔ شیرہ ڈالتے وقت دھیان رہے کہ سوجی چھینٹا مارتی ہے، اس لیے ذرا فاصلہ رکھا جائے۔ شیرہ ڈالتے رہیں اور سوجی میں چمچ چلاتے رہیں تا کہ سوجی نیچے چپک نہ جائے۔ آمیزہ گاڑھا ہونے تک پکاتے رہیں، اور جب گاڑھا ہو جائے تو ہلکی آنچ پر پانچ سے دس منٹ کے لیے دم دے دیں۔ حلوہ تیار ہے۔ حسبِ ضرورت میووں سے آرائش کر کے تواضع کی جائے۔
 
گو اس میں چینی کی مقدار کافی زیادہ محسوس ہو گی، لیکن اس کی ریسیپی یہی ہے اور یہ اسی طرح تیار کیا جاتا ہے۔
 
Top