سود سے پاک قرضہ اسکیم کی منظوری !

الف نظامی

لائبریرین
وزیراعظم نے سود سے پاک قرض فراہم کرنے کی اسکیم کی منظوری دے دی۔ 10 لاکھ افراد کو پچاس ہزار روپے فی کس سود سے پاک ساڑھے تین ارب روپے کا قرضہ دیا جائے گا۔
وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ وزیراعظم نے سود سے پاک قرض فراہم کرنے کی اسکیم کی منظوری دی۔
جس کے تحت 10 لاکھ افراد کو سود سے پاک قرض دیے جائیں گے۔ مجموعی طور پر 10 لاکھ افراد کو 50 ہزار روپے فی کس سود سے پاک قرض دیا جائے گا۔ سود سے پاک قرض کی مد میں ساڑھے 3 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔ قرض این ایف سی فارمولے کے تحت دیے جائیں گے۔ اسکیم پاکستان پاورٹی ایلی ویشن فنڈ کے ذریعے شروع کی جائے گی۔
اسکیم کے تحت قرض کا اجراء جون کے تیسرے ہفتے سے شروع کیا جائے گا۔
متعلقہ؛-
اخوت کے کارنامے ، بلا سود بینکاری
 
الف نظامی

لائبریرین
برسبیلِ تذکرہ یہ ایک اچھا قدم ہے! غیر سودی قرضوں کو وسیع پیمانے پر فروغ دینا چاہیے جیسے اخوت تنظیم کے ڈاکٹر امجد ثاقب کر رہے ہیں ۔ اور میرا خیال ہے کہ شاید حکومت کے اس منصوبے میں بھی ڈاکٹر امجد ثاقب کا ذہن کار فرما ہوگا۔ اگر ایسا ہے تو بہت خوب!
 
چلیں اس معاملے کو فی الحال رہنے دیتے ہیں۔ یہ بتائیں کہ کیا موجودہ حکومت کاروباراور معیشت غیر سودی کر دے گی؟
میں مستقبل کا حال نہیں جانتا۔ البتہ یہ جانتا ہوں کہ نواز شریف مذہبی رجحانات رکھنے والا آدمی ہے۔
شراب نہیں پیتا اور نماز پڑھتا ہے۔ :)
 
الف نظامی

لائبریرین
میں مستقبل کا حال نہیں جانتا۔ البتہ یہ جانتا ہوں کہ نواز شریف مذہبی رجحانات رکھنے والا آدمی ہے۔
شراب نہیں پیتا اور نماز پڑھتا ہے۔ :)
ایک ووٹر کی حیثیت سے کیا آپ نواز شریف کو غیر سودی معیشت کے فروغ کے بارے میں کچھ کہنا چاہیں گے؟
پرو ایکٹو سٹیزن شپ کا مطلب ہے کہ آپ ووٹ ڈالنے کے بعد بھی منتخب نمائندوں کی جان نہ چھوڑیں اور ان کے کان کھاتے رہیں حتی کہ وہ راست عملی پر مجبور ہو جائیں۔
 
ایک ووٹر پاکستان کا شہری ہونے کی حیثیت سے میری تجاویز صرف سودی نظام نظام کے خاتمے تک محدود نہیں ہیں۔ میں تو ہر قسم کے عوامی فلاحی پروگرام پر زور دیتا ہوں اور دیتا رہوں گا انشآاللہ۔
میرے خیال میں غیرسودی معیشت کے فروغ کے ساتھ ساتھ اسلامی نظام ریاست اور بھی جو جو ذمہ داریاں حکومت کی ہونی چاہئیں وہ سب نواز کو پوری کرنی چاہیں۔
ان میں سب سے پہلے سستا اور فوری انصاف تاکہ مجرموں کو فوری سزا ملے تاکہ شریف لوگوں کو تحفظ کا احساس ہو۔
اور بھی بہت سی تجاویز ہیں۔
ویسے آپ یہ بھی پوچھ سکتے ہیں کہ میں نواز کا ووٹر کیوں ہوں؟ :)
 
الف نظامی

لائبریرین
لئیق احمد ؛ چند تجاویز برائے غور وعمل
مسلم لیگ ن نے اپنے منشور سے انحراف کیا، بیرونی قرضو ں، امداد اور وسائل پر بے تحاشا انحصار بڑھا دیا گیا
  • جنرل سیلز ٹیکس کی شرح17 فیصد سے گھٹا کر 5 فیصد کرنی چاہیے
  • قومی اور صوبائی بجٹ میں مرکز اور صوبے مجموعی طور پر تعلیم کی مد میں 7 فیصد اور صحت کی مد میں 2فیصد مختص کریں
  • پٹرولیم کی مصنوعات پر تمام ٹیکس ختم کر دیے جائیں، اس سے پٹرول کے نرخوں میں 20 روپے فی لٹر کی کمی ممکن ہوگی اور افراط زر کی شرح 5 فیصد پر آجائے گی
  • توانائی سمیت مختلف قابل عمل منصوبوں میں سرمایہ کاری حاصل کرنے کی حکمت عملی وضع کی جائے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ایک ووٹر پاکستان کا شہری ہونے کی حیثیت سے میری تجاویز صرف سودی نظام نظام کے خاتمے تک محدود نہیں ہیں۔ میں تو ہر قسم کے عوامی فلاحی پروگرام پر زور دیتا ہوں اور دیتا رہوں گا انشآاللہ۔
میرے خیال میں غیرسودی معیشت کے فروغ کے ساتھ ساتھ اسلامی نظام ریاست اور بھی جو جو ذمہ داریاں حکومت کی ہونی چاہئیں وہ سب نواز کو پوری کرنی چاہیں۔
ان میں سب سے پہلے سستا اور فوری انصاف تاکہ مجرموں کو فوری سزا ملے تاکہ شریف لوگوں کو تحفظ کا احساس ہو۔
اور بھی بہت سی تجاویز ہیں۔
ویسے آپ یہ بھی پوچھ سکتے ہیں کہ میں نواز کا ووٹر کیوں ہوں؟ :)
ذاتی پسند ناپسند کی وجہ پوچھنا لازمی نہیں ہوتا :)
 
Top