سورت الفاتحہ

قارئین وزائرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
حسبِ وعدہ حاضر ہو رہا ہوں
سورہ فاتحہ کا ترجمہ اور مختصر حواشی کے ساتھ
یہ میں اس لئے پوسٹ کر رہا ہوں تاکہ آپ پڑھیں اور اگر کوئی بات کہنا چاہیں ترجمہ یا تفسیری حواشی کے بارے میں یا اردو تحریر کے بارے میں بغیر جھجھک سے کہیں۔ میں نے ابھی یہ کام شروع نہیں کیا محض آپ لوگوں کی آراء لینے کے لئے پوسٹ کر رہا ہوں۔ آپ لوگوں کی باتوں کی روشنی میں میں آئندہ لکھا کروں گا۔

نیز اگر آپ کو سورہ فاتحہ کی کسی آیت کے بارے میں سوال ہو تو وہ بھی آپ کر سکتے ہیں۔
اور ایک اہم بات میں یہاں ڈائرکٹ نہیں لکھوں گا بلکہ اسی طرج پی ڈی اف فائل بناکر پیش کیا کروں گا اسکی اول وجہ تو یہ ہے کہ قرآنی آیات ساتھ لگانی اہم سمجھتا ہوں۔ جوکہ ڈائریکٹ نہیں لگ سکتیں۔
اور بھی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔

آپ پی ڈی اف کی فائل درجِ ذیل ربط سے حاصل کر سکتے ھیں
سورہ الفاتحہ

آپکی آراء کا منتظر ہوں
والسلام علیکم

نوٹ: میں نے تحریر کرکے نظرِ ثانی نہیں کی اس بات کو مد نظر رکھیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
[arabic:0c22084640]
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَO
الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِO
مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِO
إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُO
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَO
صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْO
غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَO
[/arabic:0c22084640]
 
عبد الرحمن:
آپکی رائے کا انتظار رہے گا۔

نبیل:
جو مزہ اصل قرآن کو لگاکر پڑھنے میں ہے وہ عام خط میں نہیں۔
نیز آیتوں اور تحریر میں فرق واضح ہوجاتا ہے۔
بات ذوق کی بھی ہے۔
حیران ہوں کہ کیا کروں!!
کیونکہ سیدھی سادی تحریر لگاکر ذوقی وجدان کو تسکین نہیں ملتی۔
خیر ابھی میں نے قرآن کمپلیکس کے ٹرانسلیشن سیکشن سے مشورہ لینا ہے
وہ کیا کہتے ہیں میری تحریر کے بارے میں اس کے بعد ان شاء اللہ سوچیں گے
 

دوست

محفلین
واہ تو آخر کام شروع ہوہی گیا۔
جناب اس کو محفل پر بھی پوسٹ کریں۔
عربی متن الگ سے ہی نظر آئے گا اس کی ٹینشن نہ لیں۔
پی ڈی ایف اتار کر پڑھنے میں‌ بہت دقت ہوگی اور صحیح بتاؤں تو آدھے لوگ ایسے ہی بھاگ جائیں گے اتاریں‌ پھر کھولیں پھر پڑھیں جبکہ یہاں سب سامنے ہوگا۔ اس پر بات بھی ہوسکے گی۔ امید ہے آپ گزارش پر غور فرمائیں گے۔
وسلام
 

دوست

محفلین
اچھی تفسیر ہے۔
امید ہے یہ سلسلہ چلتا رہے گا اور فورم پر ہی چلتا رہے گا۔
پی ڈی ایف :?
 
دوست نے کہا:
واہ تو آخر کام شروع ہوہی گیا۔
جناب اس کو محفل پر بھی پوسٹ کریں۔
عربی متن الگ سے ہی نظر آئے گا اس کی ٹینشن نہ لیں۔
پی ڈی ایف اتار کر پڑھنے میں‌ بہت دقت ہوگی اور صحیح بتاؤں تو آدھے لوگ ایسے ہی بھاگ جائیں گے اتاریں‌ پھر کھولیں پھر پڑھیں جبکہ یہاں سب سامنے ہوگا۔ اس پر بات بھی ہوسکے گی۔ امید ہے آپ گزارش پر غور فرمائیں گے۔
وسلام

درست بات کی
دیکھتا ہوں
 
Top