بہتر ہے کلاؤڈ پر محفوظ رکھیں۔کیا یہاں شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ مجھے کہیں اور بیک اپ بھی کرنا چاہیے؟
یہ تو بہت اچھا خیال ہے کہ ای بک بنا لی جائے۔کمپائل کر کے ای بک بنا کر مجھے بھیج دیں بزم اردو لائبریری میں شامل کر دوں گا
بہت شکریہ شیخ محمد نواز صاحبچیک کرنے پر پتہ چلا کہ آپ نے بحرِ ہزج مثمن اخرب مکفوف محذوف میں غزل لکھی ہے۔ بہت خوب!
فرید العصر‘ وحید الدہر‘ علامۂ زماں‘ فہامۂ دوراں‘ عالی جناب‘ معلّی القاب‘ شمس الناقدین حضرت مولانا یاسر شاہ الراشدی الخیری دامت برکاتک و مد فیوضک
آپ ہمارے اشعار پہ تبصرہ نہ فرما کر ہمیں غمگین کرتے ہیں
اچھے اشعار ہیں ،یہ بطور خاص پسند آیا :نیکی و بدی ایک ہی سکے کے ہیں دو رخ
رابن کی طرح ٹھگ کوئی ٹھگنا بھی تو چاہے
سورج کی طرح سب کو چمکنے کی ہے خواہش
سورج کی طرح کوئی سلگنا بھی تو چاہے
کتنا نہیں چاہا کہ لگائیں کہیں دل کو
یہ جان کا لاگو کہیں لگنا بھی تو چاہے
۲۰۱۸ء
آپ سے کچھ بے تکلفی ہے
آپ ،وہ ،جی ،مگر، یہ سب کیا ہے
تم مرا نام کیوں نہیں لیتیں
جون
بھائی میرے! باقی سب کو تو صحیح سے ٹیگ کرو بندہ یاسر تو ویسے ہی بغیر ٹیگ کے آپ کی تحریر پہ کچھ نہ کچھ لکھ دیتا ہے -سو اس بار بھی سوچا تھا کہ چھٹی والے دن آپ کی غزل پر کچھ لکھوں گا -
اچھے اشعار ہیں ،یہ بطور خاص پسند آیا :
کتنا نہیں چاہا کہ لگائیں کہیں دل کو
یہ جان کا لاگو کہیں لگنا بھی تو چاہے
بہت خوبصورت شعر ہے -دونوں مصرعوں کی ابتدا نے بہت لطف دیا :<کتنا نہیں چاہا>،<یہ جان کا لاگو>
باقی ایک بات بطور یاد دہانی عرض ہے کہ جس طرح بڑوں کو چھوٹا ٹھہرانا گستاخی ہے -کسی چھوٹے کو بڑا بنا دینا بھی مضحکہ خیز -سو میاں کیوں غیروں کی سلگا رہے ہو اور ہمیں چڑھا رہے ہو -ویسے ہی کیا کم رقیب ہیں کہ اور بڑھا رہے ہو -