فارقلیط رحمانی
لائبریرین
’’قُلْ ھُوَاللّٰہُ أَحَدٌ،اَللّٰہُ الصَّمَدِ، لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَدْ، وَلَمْ یَکُنْ لَّہٗ کُفُوًا أَحَدٌ‘‘
’’آپ کہہ دیجئے کہ وہ یعنی اللہ ایک ہے،اللہ بے نیازہے،اس کے اولادنہیں،اورنہ وہ کسی کی اولاد ہے اس کے برابرکا کوئی نہیں‘‘(بیان القرآن)
شان نزول:
بقول قتادہ کچھ یہودی عالم حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوئے اور عرض کیا کہ اپنے رب کی صفات بیان کرو ،ممکن ہے ہم آپ پر ایمان لے آئیں،کیونکہ اللہ تعالیٰ نے تورات میں اپنے احوال بیان کردئے ہیں،اورہم کو بتادیاہے کہ وہ کس چیزسے (بناہوا) ہے، اورکھاتاپیتاہے(یانہیں)اوروہ کس چیزکاوارث ہواہے اورکون اس کا وارث ہوگا،اس کے جواب میں اللہ تعالیٰ نے یہ سورت نازل فرمائی۔
---------------------------------------------------------------------------------(ابن کثیر)
تشریح وتوضیح:
’’اللہ ‘‘ایک ایسی ذات کا نام ہے،جو معبود ہونے کی مستحق ہے،کمال ذاتی اورکمال صفات میں وہ یکتاہے،ممکنات کی کوئی صفت(حاجت مند ہونا،ضرورت مند ہونا) اس میں نہیں پائی جاتی،وہ صمدیعنی بے نیازہے،صمد اس کو کہتے ہیں کہ اگر مانگاجائے تو اسی سے مانگاجائے۔ ۔ فریاد کی جائے تو اسی سے کی جائے۔۔۔۔اورہرضرورت میں، ہرکام میں اسی کی طرف رجوع کیاجائے۔۔۔۔ اس کو کسی طرف رجوع کرنے کی ضرورت نہ پڑے،مقصود بنایاجائے تواسی کو۔۔۔۔۔اوریہودی حضرت عزیرکو (نعوذبااللہ)اورعیسا ئی حضرت عیسیٰ کو اللہ کابیٹا بتاتے ہیں یہ غلط ہے،اس کی کوئی اولاد نہیں ہے،نہ وہ کسی کا باپ اور نہ اس کاکوئی باپ ہے،اورمشرکین بعض مخلوق جیسے سورج،وغیرہ کوخدا، بھگوان، اوردیوتاکادرجہ دیتے ہیں ،یہ بھی غلط ہے ،کیونکہ دوسراکوئی اس کے برابر کا ہے ہی نہیں۔
فجر،مغرب کی سنتوں اور وترکی قراء ت:
حقیقت شناس آدمی ہی کسی چیزکے عناصر،اجزاء ترکیبی، اس میں مضمرو مستور فوائد سے آگاہ ہوتا ہے، اس کے ہرہرجزکی اہمیت سے واقف ہوتاہے،نماز،بندہ اوربندہ نوازکے درمیان رازونیازہے،اس کی کس چیزمیں کیاکیاحکمتیں اور مصلحتیں پوشیدہ ہیں، بہت سے لوگوں نے اپنی اپنی بساط واستعدادکے مطابق سمجھانے کی کوشش کی ہے، مگر کامل ومکمل طورپراس کے رمزشناس حضورصلی اللہ علیہ وسلم ہی تھے ،قطع نظراس کے کہ وجہ کیاتھی ہمیں صحابی کی بات سے اتناضرورمعلوم ہورہاہے کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم فجرمغرب،وترکی نمازمیں دیگرسورتوں کے ساتھقل ھواللہ أحدبکثرت پڑھتے تھے،محبوب کی محبوبیت اور فدائیت کاتقاضاہے کہ ہم بھی اس پر عمل کریں۔
عبداللہ ابن مسعودؓ سے روایت ہے کہ میں بتانہیں سکتاکہ میں نے کتنی بار نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نمازِمغرب کے بعد کی دورکعتوں اورنمازِ فجرسے پہلی کی دورکعتوں میں قُلْ یٰأَیُّھَالْکٰفِرُوْنَاورقُلْ ہُوَ اللّٰہُ اَحَدْپڑھتے ہوئے سنا،اورنسائی کی روایت،(حدیث نمبر ۹۹۴)میں اس کی بھی تصریح ہے کہ آپ ،وتر کی پہلی رکعت میں سَبِّحِ اسْمَ،دوسری میں قُلْ یٰأَیُّھَالْکٰفِرُوْنَاور تیسری میں قُلْ ہُوَ اللّٰہُ أَحَدْ پڑھتے تھے۔
’’عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ مَسْعُوْدٍ ؓ أَنَّہٗ قَالَ:مَاأَُحْصِیْ مَاسَمِعْتُ(مِنْ) رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقْرَأُ فِی الرَّکْعَتَیْنِ بَعْدَالْمَغْرِبِ وَفِی الرَّکْعَتَیْنِ قَبْلَ صَلاَۃِ الْفَجْرِبِ(قُلْ یٰاأَیُّھَالْکَافِرُوْنَ)و(قُلْ ہُوَ اللّٰہُ اَحَدْ)‘‘ ترمذی۴۳۱
ہرشرسے حفاظت:
حضرت انس سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:کہ جب تم نے اپنے بسترپرلیٹ کرسور�ۂفاتحہ اور قُلْ ھُوَاللّٰہُ أَحَدْپڑھ لی توموت کے علاوہ ہرچیز(کے شر)سے محفوظ ہوگئے،یعنی کوئی چیزتم کو نقصان نہیں پہنچاسکتی۔
عَنْ أَنَسٍ،قَالَ:قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ:إِذَاوَضَعْتَ جَنْبَکَ عَلَی الْفِرَاشِ وَقَرَأْتَ فَاتِحَۃَ الْکِتَابِ وَ( قُلْ ھُوَاللّٰہُ أَحَدٌ)فَقَدْ أُمِنَتْ مِنْ کُلِّ شَیْیئ إِلاَّالْمَوْتَ۔(مسندالبزار۱۴/۷۳۹۳)
ایک سال کے گناہ معاف:
اسماء بنت واثلہ بیان کرتی ہیں کہ میرے والد کا یہ معمول تھاکہ صبح کی نماز سے فراغت کے بعدسورج طلوع ہونے تک قبلہ کی طرف رخ کرکے بیٹھے رہتے،بعض د فعہ مجھے ان سے بات کرنے کی ضرورت پیش آتی توآپ مجھ سے بولتے نہیں تھے ،میں نے پوچھا کہ اس کی وجہ کیاہے،فرمایا:میں نے رسول للہ صلی علیہ وسلم کوفرماتے ہوئے سنا:جوآد می صبح کی نمازکے بعد کسی سے بات کرنے سے پہلے سوبارقُلْ ھُوَاللّٰہُ أَحَدْپڑھتاہے،تواس کے ایک سال کے گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔
’’حَدَّثَتْنِیْ أَسْمَاءُ بِنْتُ وَاثِلَۃَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَتْ:کَانَ أَبِی إِذَا صَلَّی الصُّبْحَ جَلَسَ مُسْتَقْبِلَ الْقِبْلَۃِ حَتّٰی تَطْلُعَ الشَّمْسُ فَرُبَماَ کَلَّمْتُہٗ فِی الْحَاجَۃِ فَلاَیُکَلِّمُنِیْ،فَقُلْتُ:مَاھٰذَا؟فَقَالَ:سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُوْلُ:مَنْ صَلَّی الصُّبْحَ ثُمَّ قَرَأَ قُلْ ھُوَاللّٰہُ أَحَدٌ مِاءَۃَ مَرَّۃٍ قَبْلَ أَنْ یُّکَلِّمَ أَحَدًا غُفِرَلَہٗ ذَنْبُ سَنَۃٍ‘‘ (مستدرک علی الصحیحین،۳/۵۷۰)
پچاس سال کے گناہ معاف:
حضرت انس ابن مالکؓ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرتے ہیں :کہ جس شخص نے ایک دن میں دوسوبارقُلْ ھُوَاللّٰہُ أَحَدْ پڑھی توقرض کے علاوہ اس کے پچاس سال کے گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔(قرض ادانہ کرنابھی ایک گناہ ہے جوبغیراداکئے ادانہیں ہوتا)
’’عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ،عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ:مَنْ قَرَأَکُلَّ یَوْمٍ مِاءَتَیْ مَرَّۃٍ قُلْ ہُوَاللّٰہُ أَحَدْ مُحِیَ عَنْہُ ذُنُوْبُ خَمْسِیْنَ سَنَۃً إِلاَّ أَنْ یَّکُوْنَ عَلَیْہِ دَیْنٌ ‘‘ (سنن الترمذی،۲۸۹۸ )
تہائی قرآن کاثواب:
قرآن کریم کی تلاوت سب سے افضل عبادت ہے،مبارک ہیں وہ زبانیں جوقرآن کریم کی تلاوت سے مانوس ہیں۔۔۔۔ ایک ایک حرف پردس ،دس ،کسی کو سوسونیکیاں ملتی ہیں، اس لیے ایک جز(پارہ )کی تلاوت بھی بڑی فضیلت والی بات ہے،اورصرف قُلْ ہُوَ اللّٰہُ اَحَدْایک بار پڑھنے پر دس جز(دس پاروں )کی تلاوت کے برابر ثواب ملتاہے،سبحان اللہ!
حضرت ابو سعید خدریؓ سے روا یت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ار شاد فر ما یا : کیا تم سے یہ نہیں ہو سکتا کہ ہر رات تہا ئی قر آن (دس جز،دس پا رے )پڑھ لیا کرو ،صحابہ کرام کو مشکل معلوم ہوا اور کہا کہ یا رسول اللہ!ہر کوئی اس کی طا قت کہاں رکھتا ہے؟ تو آپ نے ارشاد فر ما یا کہ : اَللّٰہُ الْوَاحِدَ الصَّمَدُ(قُلْ ہُوَ اللّٰہُ اَحَدْ)تہا ئی قرآن کے برابر ثواب رکھتا ہے، :قُلْ ہُوَ اللّٰہُ اَحَدْ ،پڑھ لیا کرو۔
’’عَنْ أَبِیْ سَعِیْدِ الْخُدْرِیِّ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لاأَصْحَابِہٖ أَ یَعْجِزُ أَحَدُکُمْ أَنْ یَّقْرَأَ ثُلُثَ الْقُرْآنِ فِی لَیْلَۃٍ فَشَقَّ ذٰلِکَ عَلَیْہِمْ وَ قَالُوْا أَ یُّنَا یُطِیْقُ ذٰلِکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ؟ فَقَالَ: اَللّٰہُ الْوَاحِدُ الصَّمَدُ ثُلُثُ الْقُرْآنِ‘‘(بخاری، رقم الحدیث۵۰۱۵)