سور کو حلال کرنے والے آج خود پریشان!

arifkarim

معطل
جی ہاں، برڈ فلو کے بعد اب آگیا ہے "سور فلو"! میکسیکو سٹی میں اتھارٹیز تعلیمی ادارے، تھیٹرز اور لائبریریاں بند کرنے پر مجبور ہو گئی ہیں۔ اوراس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اب یہ وائرس دنیا کے پیشر خطوں میں بھی پھیلا گا۔ اب تک میکسیکو میں اسکی وجہ سے 20 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ جبکہ 14 سے زائد افراد امریکی ریاستوں ٹیکساس اور جنوبی کیلی فورنیا سے اسمیں مبتلا ہیں۔ یہ وائرس چھونے سے پھیلتا ہے اور حیرت انگیز طور پرایسا وائرس پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔مطلب اسکا توڑ ڈھونڈنے میں کچھ وقت تو لگے گا۔

1240597735057_310.jpg


سورس:www.vg.no
 
جی اس کی وبا پہلے بھی پھوٹتی رہی ہے، جیسے سارس نامی بیماری کی وباء‌پھوٹی تھی چین، روس میں۔ اور یہ فلو وائرس کی خاصیت ہے کہ وہ انتہائی تیزی سے تبدیلی کے عمل یعنی میوٹیشن سے گذرتا ہے اور یہی اس کا خطرناک پہلو ہے جی، خدا بنی نوع انسان کو اس سے محفوظ‌رکھے
 

دوست

محفلین
برڈ فلو کا وائرس h5n1تھا شاید اسی طرح‌ ایچ اور این کے مختلف کمبی نیشنز کے ساتھ یہ کوئی بیس اقسام کے ہوسکتے ہیں۔ انھیں میں ایک سوائن فلو کا وائرس ہے۔ اس کی ویکسین تیار کرنا مشکل ہے اور اس کی کوئی بھی قسم کسی بھی وقت وبا بن کر انسانیت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ حالیہ سالوں میں اس وائرس نے تیزی سے جانوروں سے انسانوں‌میں‌ منتقلی کی صلاحیت حاصل کی ہے۔
 

مغزل

محفلین
ہوا بنا کر مفت میں تشہیر پھر بعد میں ویکسین ، زیادہ قیمتوں پر، ۔۔ اچھا طریقہ ہے
 

شمشاد

لائبریرین
ہوا نہیں، وہ لوگ ہر اسی قسم کے واقعے کو سنجیدگی سے لیتے ہیں جبکہ ہمارے ہاں کچھ بھی ہو جائے اس کو معمولی واقعہ سمجھتے ہیں۔
 
Top