سوشل میڈیا اسرائیل کے مقابلے میں نہتے فلسطینیوں کا ہتھیار

ربیع م

محفلین
سوشل میڈیا اسرائیل کے مقابلے میں نہتے فلسطینیوں کا ہتھیار


  • فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جاری کشمکش میں ایک واضح اور نمایاں فرق دونوں کے پاس موجود اسلحہ کا بھی ہے۔ اسرائیلی فوج نہتے فلسطینیوں کے خلاف جدید ترین اور مہلک ہتھیاروں سے لیس ہے جب کہ فلسطینی سوشل میڈیا کے ذریعے دشمن کی طاقت کا مقابلہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

    العربیہ ٹی وی نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ فلسطین میں روزمرہ کے واقعات کو سوشل میڈیا پر مشتہر کر کے نوجوانوں کو گھر سے نکل کر 'دشمن' کے خلاف مظاہروں میں شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں وحشیانہ تشدد اور فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوانوں کی ویڈیوز اور تصاویر "فیس بک" اور ٹیوٹر" جیسی سماجی رابطے کی ویب سائیٹس پر پوسٹ کی جاتی ہیں جس سے فلسطینیوں کی تحریک کو مہمیز ملتی ہے۔

    مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ 'ٹیوٹر' پر"#فلسطین_میں_انتفاضہ" ہیش ٹیگ کافی مقبول ہوا ہے۔ اس ہیش ٹیگ میں اسرائیلی فوج کی نہتے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے استعمال کی تصاویر پیش کی گئی ہیں ساتھ ہی نہتے فلسطینیوں کو قابض فوج کے ساتھ الجھتے دکھایا گیا ہے۔ ایک طرف جدید ترین اور مہلک اسلحہ ہے اور دوسری طرف پتھر اور پیٹرول بم ہاتھ میں لئے فلسطینی مظاہرے کر رہے ہیں۔

    ایک تصویر میں ایک بچے کو اپنی سرزمین وطن میں سجدہ ریز دکھایا گیا ہے اور اس کے عقب میں اسلحہ سے لیس اسرائیلی فوج کے دسیوں اہلکار اس پر بندوقیں تانے ہوئے ہیں۔

    فلسطینیوں کی حالیہ تحریک انتفاضہ میں کسی فلسطینی تنظیم یا رہ نما کا کوئی قائدانہ کردار بہ ظاہر دکھائی نہیں دیتا۔ ماضی کی طرح فلسطینیوں کو اسرائیل کے خلاف انتفاضہ کی خاطر متحرک کرنےکے لیے نہ تو پروگرامات نظر آتے ہیں اور نہ ہی ان کے جذبات کو مہمیز دینے والی تقاریر کا کوئی وجود ہے۔ البتہ سماجی کارکنوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر پھیلائی تصاویر اور ویڈیوز ان کا سب سے مؤثر ہتھیار ہے۔

    امریکی اخبار 'نیویارک ٹائمز' نے بھی فلسطینیوں کے اس جذبے کو اپنے ہاں جگہ دی ہے لکھا ہے کہ فلسطینیوں کی نئی نسل سوشل میڈیا کے ذریعے اسرائیل کے خلاف بغاوت کے جراثیم حاصل کرتی ہے۔ فلسطینی روزانہ کی بنیاد پر پیش آنے والے واقعات کو موبائل کیمروں میں محفوظ کرتے ہیں اور بعد ازاں انہیں سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر آنے والی تصاویر اور ویڈٰیوز پوری دنیا میں دیکھی جا رہی ہیں۔ فلسطینی نہتے دکھائی دیتے ہیں اور ان کا مقابلہ ایک طاقتور، رعونت پسند اور جدید فقهى اسلحہ سے لیس فوج کے ساتھ ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
اللہ ہمارے فلسطینی بھائیوں کو ظالم دشمن سے پناہ دے۔ آسانیاں عطا فرمائے۔ آزادی کی نعمت عطا فرمائے۔ آمین!
 
Top